نماز مغرب سے پہلےروزہ افطار کرنا چاہیے یا نماز کے بعد؟
سوال: روزہ نماز ِ مغرب سے پہلےافطار کرنا چاہیے یا نماز مغرب کے بعد ؟ اگر نماز مغرب سے پہلے افطار کرنا چاہیے، تو پھر مؤطا شریف کی اس حدیث کا کیا جواب ہو گا کہ ” أن عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان كانا يصليان المغرب حين ينظران إلى الليل الأسود، قبل أن يفطرا، ثم يفطران بعد الصلاة “ ترجمہ:حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب رات کی سیاہی کو دیکھتے ،تو افطار کرنے سے قبل نماز مغرب ادا فرماتے اور پھر اس کے بعد روزہ افطار فرماتے۔ براہ کرم !احادیث طیبہ کی روشنی میں مدلل جواب عطا فرمائیں۔
بچہ جنے بغیر بکری دودھ دینے لگ جائے، تو دودھ کا حکم
سوال: ایک بکری ہے جو ابھی بیاہی نہیں اور نہ ہی اس نے کوئی بچہ جنا ہے لیکن دودھ دیتی ہے، اس کا یہ دودھ حلال ہے یا حرام؟
چھوٹے بچے کو سونے کی انگوٹھی پہنانا گناہ کیوں ہے؟
جواب: کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بالغ اور نابالغ کی تفریق کیے بغیر مطلقاً مذکَر کے حق میں سونے کو حرام قرار دیا، لہٰذا اس اِطلاق کے پیش نظر نابالغ کو...
گھٹنوں کی تکلیف کی وجہ سے کرسی پر نماز پڑھنا
سوال: ایک اسلامی بہن کے گھٹنوں میں سخت تکلیف ہے،جس کی وجہ سے وہ زمین پر بیٹھ کر بھی نماز نہیں پڑھ پاتیں ،تو وہ تکبیر کھڑے ہوکر کہیں اور بقیہ کرسی پر بیٹھ کر اشاروں سے پڑھ لیں،تو کیا یہ درست ہے؟
حلال جانور کے گردے کھانے کا حکم؟
سوال: حلال جانور جیسے بکری اور گائے وغیرہ کے گُردے کھانے کا کیا حکم ہے؟کہا جاتا ہے کہ گردے کے اندر ایک پیشاب کی نالی ہوتی ہے ، اگر اس کو الگ کر دیا جائے تو گردہ پاک ہو جاتا ہے ورنہ نہیں۔ کیا یہ واقعی پیشاب کی نالی ہوتی ہے ؟ اگر یہ پیشاب کی نالی ہے ، تو اسے الگ کیے بغیر اگر گردہ کھانے میں پکا دیا تو کیا حکم ہے؟
فجر کی نماز میں قعدہ اخیرہ کے بعد ایک رکعت پڑھ لی تو؟
جواب: کھڑے ہوگئےاور تیسری رکعت پڑھنے کے بعد یاد آیا، تو اب حکم یہ ہے کہ چوتھی رکعت بھی ساتھ ملا لے اور چار رکعت پڑھنے کے بعد آخر میں سجدۂ سہو کر لے، اس صور...
اسلام میں خلع کا حقیقی تصور کیا ہے؟
جواب: کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں ۔ حق تلفی کبھی بیوی کی طرف سے ہوتی ہے او رکبھی شوہر کی طرف سے ۔بہر حال اسلام نے حتی الامکان درگزر کرنے اور صلح کی ترغیب دلائی...
اسٹیل مِلز اور ٹھیکیداروں میں رائج سریے کی خریداری کی ایک ناجائز صورت
سوال: اگر کسی بڑے ٹھیکیدار کو چند ماہ یا مخصوص مدت کے بعد سریا چاہئے ہوتا ہے،تو وہ اسٹیل مِل سے پہلے ہی خریداری کا معاہدہ کر لیتا ہے،تاکہ اسٹیل مِل اس وقت تک اتنا سریا تیار کر کے دیدےاور آئے روز مٹیریل کی جو قیمتیں بڑھ رہی ہیں،اس سے بھی بچت ہو جائے۔ٹھیکیدار اور اسٹیل ملز کے مابین جو معاہدہ ہوتا ہے،اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں سریے کی کوالٹی، موٹائی ،وزن ،ادائیگی کی مدت اور ادائیگی کا مقام وغیرہ سب کچھ اس طرح طے کر کے خریداری ہوتی ہے کہ کسی معاملہ میں کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں رہتا۔البتہ قیمت کے حوالہ سے یہ طے ہوتا ہے کہ وقتی طور پر سریے کا جو ریٹ چل رہا ہے،اس کے مطابق قیمت دیدی جائے،لیکن قیمت کا اصل فیصلہ ادائیگی کے وقت کی قیمت کو دیکھ کر کیا جائے گا اور وہ اس طرح کہ سریے کی ادائیگی کے وقت اگر ریٹ موجودہ ریٹ جتنا ہی رہا یا بڑھ گیا،تو ادا شدہ قیمت ہی کافی ہو گی، ہاں اگر قیمت کم ہو گئی،تواس وقت کی کم قیمت ہی فائنل ہو گی اور بقیہ رقم ٹھیکیدار کو واپس کر دی جائے گی۔کئی اسٹیل ملز اسی طرح کا معاہدہ کر رہی ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ خریدوفروخت کا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟
عورت کے لیے کیپ شال (cape shawl) اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: سردی سے بچنے کے لیے خواتین سویٹر وغیرہ کے علاوہ کیپ شال (cape shawl) بھی استعمال کرتی ہیں، کیپ شال مختلف ڈیزائن کی ہوتی ہیں: (۱) بعض میں بازو ڈالنے کے لیے جگہ بنی ہوتی ہے، وہ بازو ڈال کر اوڑھ لی جاتی ہے اور (۲) بعض میں بازو ڈالنے کی جگہ نہیں ہوتی، وہ ویسے ہی کندھوں پر اوڑھ لی جاتی ہے، البتہ دونوں پلوؤں کو سامنے سے ٹِچ بٹن (Tich button) یا ہُک(Hook) کے ذریعے ملا دیا جاتا ہے، تو ایسی کیپ شالز اوڑھ کر سامنے سے بند کیے بغیر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
کرسی پر نماز پڑھنے والا شخص صف میں کس جگہ نماز ادا کرے ؟
جواب: کھڑے ہوتے ہیں ۔(الصحیح لمسلم ، ج1 ، ص181 ، مطبوعہ کراچی) دوسری حدیث میں ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”اقیموا الصفوف و ...