
وضو اورغسل میں آنکھ کے کوئے پرپانی بہانے کا حکم
سوال: کہ کیا وضو یا غسل کرتے وقت آنکھ کے کوئے پر پانی بہانا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو پھر کیا آنکھ کھول کر اس میں پانی بہایا جائے گا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
نماز کا وقت کم ہو تو جلدی وضو کیسے کریں ؟
سوال: اگر نماز کا وقت اتنا تنگ ہے کہ مکمل سنتوں کے ساتھ وضو کیا جائے تو نماز قضا ہوجائے گی تو کیا اس صورت میں صرف وضو کے چار فرائض ادا کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
کیا بیٹھ کر نوافل پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے ؟
سوال: اگر کوئی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتا ہے، تو اس کی نماز اگرچہ ہوجاتی ہے ،لیکن اس کا ثواب آدھا ہوجاتا ہے ،کیا یہ بات درست ہے ؟اور یہ مسئلہ کہاں سے ثابت ہے ؟کیا عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ اس کا ثواب بھی آدھا ہوجائے گا یا اس میں فرق ہے ؟کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نفل نہیں ادا فرماتے تھے؟
جمعہ میں سجدہ سہو لازم ہوا اور نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس جمعۃ المبارک کو میں جماعت کروا رہا تھا، تو میں نے بھول کر آہستہ آواز میں قراءت شروع کر دی، مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ نہیں دیا، یہاں تک کہ ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴾ پڑھ کر مجھے یاد آیا اور پھر میں نے اس کے بعد باقی سورہ فاتحہ اور سورت جہری پڑھی، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر لی۔ میرے ذہن میں تھا کہ جمعہ و عیدین میں سجدہ سہو لازم ہوجائے تو سجدہ سہو نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے سجدہ سہو نہیں کیا۔شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس واقعہ کوکچھ دن گزر گئے ہیں، ہماری اس نماز کا کیا حکم ہے؟ نوٹ: اس مسجد میں جمعہ کی نماز اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے اوربآسانی آواز تمام نمازیوں تک پہنچ جاتی ہے، کسی قسم کا اشتباہ نہیں ہوتا۔
ووٹ والی سیاہی لگے ہونے کی حالت میں وضوکا حکم
سوال: ووٹنگ کے دوران جو سیاہی انگلی پر لگائی جاتی ہے اس کو وضو غسل کرنےکےلیے اتارنا ضروری ہے یا اس کواتارے بغیر بھی وضو وغسل ہوجائے گا ؟
اگر وضو میں کوئی فرض رہ جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: وضو کرتے ہوئے اگر کوئی فرض حصہ دھلنے سے رہ گیا، بعد میں یاد آیا ،تو مکمل وضو دوبارہ کرنا ہوگا یا فقط وہی حصہ دھو لینا کافی ہو گا ؟
پچھلے مقام میں دوا داخل کرنے سے وضو کا حکم
سوال: شرمگاہ میں پیچھے کے مقام میں دوا داخل کرنےسے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ بواسیر وغیرہ میں استعمال کی جانے والی دوائیں کیا وضو کے بعد لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یانہیں؟
عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حاملہ مطلقہ عورت وضع حمل یعنی بچہ پیدا ہونے سے پہلے دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ اگر حاملہ طلاق والی عورت نے، حمل ہونے کی حالت ہی میں دوسری جگہ نکاح کرلیا، تواب اس نکاح سے متعلق کیا حکم ہوگا؟ کیا ایسا نکاح درست ہوجائے گا یا نہیں؟