
سورۂ فاتحہ کے بعد اگر ایک ہی آیت پڑھیں ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت ، جو تین چھوٹی آیات کے برابر ہو ، پڑھنا واجب ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ بڑی آیت کی مقدار کیا ہے ؟جیسے بعض دفعہ صرف آیت ﴿ لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ ﴾آخر تک یا پھر سورۃ الحشر کی آخری آیت پڑھ کر رکوع کردیا جاتا ہے ، تو کیا اس سے ایک بڑی آیت پڑھنے کا واجب ادا ہو جائے گا ؟مہربانی فرما کر تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں ۔
وزن کم کرنے کے لئے انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ (intermittent fasting) کرنا
سوال: کیا وزن کم کرنے کے لیے اسلام میں انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ (intermittent fasting)کرنا جائز ہے ؟ اس کا طریقہ یہ ہےکہ انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ کرنے والے لوگ یا 5 نسبت 2 (5:2) کے فارمولے پر عمل کرتے ہیں اور یا 16 نسبت 8 (16:8) کے فارمولے پر، یعنی پانچ دن معمول کے مطابق کھاتے ہیں اور پھر دو دن 500 یا 600 کیلوریز سے زیادہ خوراک نہیں کھاتے۔ جبکہ کچھ رات 8 سے دن تک 16 گھنٹے بھوکے رہتے ہیں اور پھر اس کے بعد آٹھ گھنٹے میں پانچ چھ سو کیلوریز سے زیادہ نہیں کھاتے۔
کیا مکروہ وقت میں نمازِ جنازہ پڑھ سکتے ہیں اور میت کو دفنا سکتے ہیں ؟
سوال: تین اوقاتِ مکروہہ میں نماز ِجنا زہ پڑھنا اور تدفین کرنا کیسا؟نیز صحیح مسلم کی حدیث پاک جس میں اوقاتِ مکروہہ میں تدفین کے متعلق ہے:’’ كان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم ينهانا أن نصلي فيهن، أوأن نقبر فيهن موتانا ‘‘ اس سے کیا مراد ہے؟
قرض دینے کی جگہ سونا ادھار بیچنا کیسا ؟
سوال: ایک شخص مجھ سے قرض لینا چاہتا ہے اور میں اپنا پرافٹ بھی رکھنا چاہتا ہوں لہذاہم نے یہ طریقہ اختیار کیا ہےکہ قرضدار کو 2لاکھ روپے قرض چاہئے تو میں بازار سے اسےدولاکھ کا سونا خرید کر ادھارمیں ایک معین مدت کے لئے 2لاکھ 30ہزار کا بیچ دوں گا ، کیا ہمارا یہ طریقہ اختیار کرنا درست ہے ؟اگر نہیں تو براہ کرم درست طریقہ بھی ارشاد فرمادیں ؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟
جواب: نماز کے لیے دی جانے والی اذان کا ہے وہی طریقہ دیگر اذانوں مثلا بچے کے کان میں یا مصیبت کے وقت دی جانے والی اذان کا بھی ہےاور نماز کے لیے دی جانے والی ...
نماز عصر مغرب سے بیس منٹ پہلے (مکروہ وقت میں ) پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگرکسی نے عصرکے مکروہ وقت میں جو پاک وہندمیں مغرب سے پہلے تقریبا20منٹ شمارکیاگیاہے ،اس میں اس دن کی عصرکی نمازاداکی ،توکیاوہ نماز واجب الاعادہ ہوگی ؟
نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا
سوال: فرض نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ بعد میں آنے والے بعض لوگ کہتے ہیں کہ اُنہیں بقیہ نماز پڑھنے میں بلند ذکر کی وجہ سے آزمائش کا سامنا ہوتا ہے۔
ماں کی گود میں کلام کرنے والے بچے
جواب: نماز پڑھ رہاتھاکہ اُس کی ماں آئی اور کہا : ’’اے جُریج۔ ‘‘اِس نے(دل ہی دل میں) کہا : ’’اے میرے ربّ!ایک طرف میری ماں ہے اور دوسری طرف میری نماز ہے۔ ‘‘...
پانچ دن لیٹ آنے پر پورے دن کی تنخواہ کاٹنا کیسا
سوال: ہم نے اپنی کمپنی میں ملازمین کے لیٹ آنے کی وجہ سے یہ اصول بنایا ہے کہ جو ملازم پانچ دن لیٹ آئے گا اس کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی ،اسی اصول کے مطابق ہم ہر ماہ لیٹ آنے والے ملازمین کی تنخواہ کاٹ لیتے ہیں۔ کیا ہمارا ایسا کرنا شرعا جائز ہے؟ اگر یہ طریقہ درست نہیں تو پھر ملازمین کی اصلاح و تنبیہ کے لیے کونسا طریقہ اختیار کیا جائے ؟
عورت کے لیے کیپ شال (cape shawl) اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: سردی سے بچنے کے لیے خواتین سویٹر وغیرہ کے علاوہ کیپ شال (cape shawl) بھی استعمال کرتی ہیں، کیپ شال مختلف ڈیزائن کی ہوتی ہیں: (۱) بعض میں بازو ڈالنے کے لیے جگہ بنی ہوتی ہے، وہ بازو ڈال کر اوڑھ لی جاتی ہے اور (۲) بعض میں بازو ڈالنے کی جگہ نہیں ہوتی، وہ ویسے ہی کندھوں پر اوڑھ لی جاتی ہے، البتہ دونوں پلوؤں کو سامنے سے ٹِچ بٹن (Tich button) یا ہُک(Hook) کے ذریعے ملا دیا جاتا ہے، تو ایسی کیپ شالز اوڑھ کر سامنے سے بند کیے بغیر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟