
معذورِ شرعی کے حق میں نماز کے لئے کپڑے پاک کرنے کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی شخص کو پیشاب کے قطروں کا عذر ہو اور وہ معذورِ شرعی ہو، تو ایسی صورت میں نماز کے لئے کپڑوں کو پاک کرنے کا کیا حکم ہوگا؟
حیض کی حالت میں تعویذ پہننے کا حکم
سوال: کیااسلامی بہنیں حیض کی حالت میں تعویذ پہن سکتی ہیں؟
سفر میں سنتوں کا حکم، نیز حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایات میں تطبیق
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1) مسافرِ شرعی کے لیے نماز کی سنتوں کی ادائیگی کا کیا حکم ہے ؟ (2)حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے ،آپ فرماتے ہیں:’’ لو أتيت بالسنن في السفر لأتممت الفريضة‘‘ یعنی : سفر میں اگر میں نے سنتیں ادا کرنی ہوتیں، تو میں فرض نماز ہی پوری پڑھ لیتا ‘‘اس فرمان کا کیا محمل ہے ؟برائے کرم رہنمائی فرمائیں ۔
عمرے میں سعی کرنے سے پہلے حلق کروا لیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب: پہن لیے، تب بھی اس پر ایک ہی دم لازم آئے گا،چنانچہ ” رفضِ احرام “اور ”وجوب دم “کے متعلق شرح لباب المناسک مع حاشیہ ارشاد الساری میں ہے: ”(اعلم أنہ إذا...
وتر کی پہلی یا دوسری رکعت میں بھولے سے دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
سوال: اگر کوئی نمازی بھولے سے نمازِ وتر کی پہلی یا دوسری رکعت میں قراءت کے بعد رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھ لے، تو اب کیا اسے تیسری رکعت میں پھر سے دعائے قنوت پڑھنا ہوگی؟ نیز کیا سجدہ سہو بھی کرنا ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نابالغ بچہ اگر عمرے پر جائے تو وہ اِحرام کی نیت کیسے کرے اور کیا وہ اِحرام میں سِلے ہوئے کپڑے پہن سکتا ہے؟سائلہ:بنتِ افضل(میر پور خاص)
نابالغ بچے صف میں کھڑے ہوں تو کیا کیا جائے ؟
جواب: کردی ہے، تو اب یہ دیکھا جائے گا کہ اگروہ نماز پڑھنا جانتا ہے، اسے نماز پڑھنا آتی ہے، تب تو اس کو ہرگز پیچھے نہیں کریں گے ،ہاں اگر وہ ایسا نابالغ ہے کہ...
کیا چیل کی بیٹ سے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
جواب: پہنچے خواہ خفیفہ ہو یا غلیظہ اگر چہ قلیل ہو تو وہ اس کل مائع کو نجس کردے گی اور اس میں چوتھائی یا درہم کا اعتبار نہ ہوگا، ہاں خفت اس صورت میں ظاہر ہو...
قبلہ کیطرف ٹانگیں پھیلانے، تھوکنے اور پیشاب کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ جان بوجھ کر قبلہ شریف کی طرف ٹانگیں پھیلانا ، تھوکنا،پیشاب کرنا وغیرہ یہ سوچتے ہوئے کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا،نہ ہی ایسا کرنا گناہ ہے اور اسی طرح انجانے میں ایسا کرنےکے بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟
مسافر کے لیے تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم جس جگہ کام کرتے ہیں وہ جگہ کراچی سے تین سو کلو میٹر دور واقع ہے اور آس پاس کوئی مستقل آبادی بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی باقاعدہ مسجد ہے، یہ جگہ بھٹ کا پہاڑی سلسلہ کہلاتاہے اور اس کے قریب کوئی شہر یا بڑی آبادی نہیں، البتہ 45کلومیٹر کے فاصلے پر سہون شریف واقع ہے۔ کمپنی کے اندر دو جگہیں نماز کے لیے مخصوص کی ہوئی ہیں، جن میں سے ایک کو مستقبل میں باقاعدہ مسجد بنانے کا ارادہ ہے، ان دونوں جگہوں پر پنج وقتہ نماز ادا کی جاتی ہے اور ایک جگہ پر جمعہ کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔ ہماری ڈیوٹی کا شیڈول کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ ہمیں چودہ دن سائٹ پر رہنا ہوتا ہے اور چودہ دن ہم فیلڈ بریک پر گھر آجاتے ہیں، لیکن کبھی کبھار طے شدہ پروگرام کے تحت اور کبھی ایمرجنسی میں سائٹ پر چودہ دن سے زیادہ بھی رکنا پڑتا ہے۔ ہماری آمد و رفت اکثر ہوائی جہاز کے ذریعے ہوتی ہے۔ جہاں ہماری رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، وہ ہائی کلاس سٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور ہر طرح کی بنیادی سہولیات ہمیں میسر ہیں ، ہمارا ضروری سامان وہیں رکھا رہتا ہے۔اس کمپنی میں تقریباً ڈیڑھ سو ملازمین مذکورہ طریقے کے مطابق کام کرتے ہیں، جبکہ پینتیس سے چالیس افراد وہاں مستقل رہائش پذیرملازم ہیں ،جو چند مخصوص ایام میں ہی چھٹی پر گھر جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جگہ ہر ایک کے گھر سے شرعی سفر یعنی تقریباً92 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، لہٰذا مذکورہ صورتِ حال کے پیشِ نظر درج ذیل اُمور میں رہنمائی فرما دیں: (1)کیا ہمیں تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کی اجازت ہو گی؟ (2)مذکورہ فیکٹری میں جمعہ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟