
زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی
سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔ نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔
صدقے کی نیت سے علیحدہ کی گئی رقم کو استعمال کرنا
جواب: زکوۃ کی رقم کو الگ کرنے سے متعلق، در مختار مع رد المحتار میں ہے’’(ولا يخرج عن العهدة بالعزل بل بالأداء للفقراء)فلو ضاعت لا تسقط عنه الزكاة ولو مات ك...
اسمارٹ ایل ای ڈی یا ٹی وی پر زکوۃ کا حکم
سوال: کیا اسمارٹ ایل ای ڈی یا ٹی وی پر بھی زکوۃ لازم ہوگی؟
زکوٰۃ کی رقم سے اسکول میں پانی کا کولر یا پودے لگوانا
جواب: زکوۃ ادا ہوگی، کہ زکوۃ کی ادائیگی کے لئے زکوۃ کی رقم یا کسی اور چیز کا مستحق ِزکوٰۃ کو مالک بنادینا ضروری ہے۔ سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت ...
عورت کا پردے کے ساتھ رکشہ یا ٹیکسی میں اکیلے سفر کرنا
سوال: عورت کا پردے کے ساتھ رکشے یا ٹیکسی میں اکیلے سفر کرنا جائز ہے یا نا جائز ؟
اقامت کی نیت میں پندرہ دن کی تعیین کی وجہ
جواب: جامع، رخصت کی وجہ سے جو بات ذمے سے ساقط ہوئی ، اسے دوبارہ ثابت کرناہے۔ یعنی جس طرح حیض کی وجہ سے ساقط نمازوں کو طہر دوبارہ ثابت کر دیتا ہے، یونہی سفر...
مال کسی اور جگہ، بندہ کسی اور جگہ ہو، تو زکوٰۃ کس حساب سے دینی ہوگی ؟
سوال: ایک اسلامی بہن کے سونے کے زیورات پاکستان میں ہیں،لیکن اس وقت وہ اپنے شوہر کے ساتھ آسٹریلیا میں رہتی ہیں۔کبھی کبھار چھٹی کے موقع پر وہ پاکستان آتی ہیں۔ ان کا زیور اتنا ہے کہ اس پر زکوۃ لازم ہوتی ہے ۔ چند دن بعد ان کی زکوۃ کا سال مکمل ہوجائے گا اور انہیں زکوۃ ادا کرنی ہوگی ۔ اُس وقت بھی زیورات پاکستان میں ہوں گے،مگر وہ خود آسٹریلیا میں ہوں گی،تووہ اپنی زکوٰۃ پاکستان کی قیمت کے مطابق ادا کریں گی یا آسٹریلیا کی قیمت کے مطابق ادا کریں گی؟
پاکستانی گولڈ کی زکوٰۃ یوکے میں نکالنے کا طریقہ
سوال: میں یوکے میں رہتی ہوں یہاں میرے پاس جو گولڈ ہے، پاکستان کا بنا ہوا ہے اور اب میں نے زکوۃ نکالنی ہے تو پاکستان میں جو گولڈ کا ریٹ چل رہا ہے اس حساب سے نکالوں تو کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟
کیا مرد کے لیے سسرال اور بیوی کے لیے میکا وطن اصلی ہیں؟
سوال: وطن اصلی کی صورتوں میں سے ایک صورت بہار شریعت وغیرہ میں یہ بھی پڑھی تھی کہ آدمی جہاں سے شادی کر لے وہ جگہ بھی اس کی وطن اصلی ہوجاتی ہے۔یہ مسئلہ پڑھا ہوا توتھا لیکن اس کی طرف کبھی توجہ نہیں گئی اور اب جب غور کیا ہے تو اس سے ظاہراً جو معنی سمجھ آتا ہے ، وہ یہ ہے کہ آدمی کا سسرال بھی اس کے لیے وطن اصلی ہوگا اور اسے وہاں پوری نماز پڑھنی ہوگی۔اگر اس مسئلہ کا یہی مفہوم ہے، تو میرے خیال میں اس کی طرف عام عوام تو کیا بڑے بڑے علماء کی بھی توجہ نہیں کہ کسی کو بھی اس پر عمل کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔برائے کرم اس کی وضاحت فرمادیں۔ میں نے ڈیرہ غازی خان سے شادی کی ہے اور بیوی بچوں سمیت میری مستقل رہائش ملتان کی ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ میں جب ڈیرہ غازی خان جاؤں گا قصر کروں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟ابھی تک میرا عمل یہ رہا ہے کہ میں وہاں قصر کرتا رہاں ہوں۔
کھانے میں لال بیگ، کیڑے مکوڑے پک جائیں تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حشرات الارض، مثلاً: لال بیگ یا چاول میں رہنے والے کیڑے اگر کھانے میں پک جائیں، تو کیا اُس کھانے کو استعمال کرسکتے ہیں؟ نیز کیڑے مکوڑے زیادہ ہونے کی بنا پر کافی احتیاط کے باوجود اگر یہ کیڑے مکوڑےکسی آئل، گھی وغیرہ میں گر جائیں، تو کیا ہم ان کیڑوں کو نکال کر اُس آئل یا گھی کو کھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟