logo logo
AI Search

کیا ایل ای ڈی یا ٹی وی پر زکوۃ لازم ہوگی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اسمارٹ ایل ای ڈی یا ٹی وی پر زکوۃ کا حکم

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا اسمارٹ ایل ای ڈی یا ٹی وی پر بھی زکوۃ لازم ہوگی؟

جواب

جو سامان مثلا ٹی وی اور ایل ای  ڈی، فریج وغیرہ، کاروبار کے لیے نہیں خریدے ان پر زکوۃ نہیں ہے۔

بہارِ شریعت میں ہے: سونے چاندی میں مطلقاً زکوۃ واجب ہے جب کہ بقدرِ نصاب ہوں اگرچہ دفن کر کے رکھے ہوں، تجارت کرے یا نہ کرے اور ان کے علاوہ باقی چیزوں پر زکوٰۃ اس وقت واجب ہے کہ تجارت کی نیت ہو یا چرائی پر چھوٹے جانور۔ (بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ 882، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1242
تاریخ اجراء: 28 جمادی الاول 1445 ھ/13 دسمبر2023 ء