
تکبیرتحریمہ میں کون سے الفاظ اداکرناضروری ہیں
جواب: پر مشتمل الفاظ سے نماز شروع کرے اسی سے فرض ادا ہو جائے گا مثلا ،اللہ اعظم ،الرحمٰن اکبر، یا صرف اللہ کہہ کر نماز شروع کی تو تکبیر تحریمہ کا فرض ادا ہو...
بیوی کے ذاتی مکان کی وجہ سے اس پر حج لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا 40 گز کا ایک مکان ہے جو کہ میں نے اپنےمیکے کی طرف سے ملنے والے سونے کو بیچ کر لیا ہے۔ اس مکان کو میں نے کرائے پر دیا ہوا ہے، جس کا کرایہ میں رکھتی ہوں، لیکن اس پر ہمارا گزر بسر موقوف نہیں،میں خود اپنے خاوند کےساتھ ان کےگھر میں رہتی ہوں۔ پوچھنا یہ تھا کہ اس مکان کی وجہ سے مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟ اس گھر کی مالیت تقریبا 25 لاکھ کے آس پاس بنتی ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ میرے شوہر کہتے ہیں:تم اپنا گھر بیچ کر مجھے دکان دلا دو، میں کاروبار کروں گا، ایسی صورت میں مجھ پر گھر بیچ کر شوہر کو دکان دلانا لازم ہے یا نہیں؟
وتر پڑھنے کے بعد عشاء کے فرضوں کا فاسد ہونا معلوم ہوا تو حکم
سوال: بہار شریعت میں لکھا ہے کہ:" عشاء اور وتر کی نماز میں ترتیب فرض ہے ،تو اگر کسی نے پہلے وتر کی نمازپڑھ لی اور پھر عشاء کے فرض پڑھے ،تو اس کے وتر ہوں گے ہی نہیں ۔" اس پرسوال یہ تھا کہ گزشتہ دنوں ہمارے یہاں عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھائی گئی ،بعد میں سب کو شک ہوا کہ جماعت چار رکعت نہیں بلکہ تین رکعت ادا ہوئی ہے،تو یہ بات وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہوئی ،پہلے شک کرتے تھے ،لیکن توجہ نہیں گئی ،جب امام سے پوچھا گیا کہ حضور نماز تین رکعت ہوئی یا چار رکعت ،تو کہتے ہیں کہ مجھے بھی اس بارے میں شک ہے۔تو اگر وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ جماعت تین رکعت ہوئی ہے ،تو اب فرض کا اعادہ کرنا پڑے گا ،تو اب سوال یہ ہے کہ جو وتر پڑھ لیے تھے ،وہ ہوگئے یا دہرانے پڑیں گے ،حوالے کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔
احتلام والے کپڑے پہن کر غسل کرنا کیسا؟
جواب: لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ غسل کرنے میں بے احتیاطی اختیار کرتے ہیں ،جبکہ غسل کرنے اور بالخصوص ناپاک کپڑے پہن کر غسل کرنے میں انتہائی احتیاط کی حاجت ہے، ...
جواب: کنزالایمان:”اے ایمان والو جب نماز کو کھڑے ہونا چاہو تو اپنے منہ دھوؤ اور کہنیوں تک ہاتھ اور سروں کا مسح کرو اور گٹوں تک پاؤں دھوؤ۔ “(القرآن الکریم،پار...
کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا رکوع حقیقی ہوتا ہے یا رکوع کا اشارہ؟
جواب: کنہ کیفیات ہیں۔ اُنہیں سمجھنے سے یہ مسئلہ بھی واضح ہو جائے گا کہ کرسی والے کا رکوع حقیقی ہوتا ہے یا اشارے سے۔ رکوع کے تین درجے ہیں۔ (1)صرف س...
عشا کی نماز پڑھے بغیر تراویح کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب: پر تراویح پڑھنے سے پہلے عشاء کے فرض ادا کرنا لازم ہے، اگر عشاء کے فرض کیے بغیر تراویح پڑھے گا تو اس کی تراویح ادا نہیں ہوگی، لہٰذا اگر کسی عذر کی وجہ ...
سجدہ سہو سنت و نفل میں بھی ہوتا ہے
جواب: پر سجدہ سہو کرنا تھا مگر سجدہ سہو نہیں کیا تو اس صورت میں بھی اس نماز کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے” وحكم السهو في الفرض والنفل سواء، ...
وضو میں پورے سر کا مسح نہ کرنے کا حکم
سوال: کچھ لوگوں کو دیکھا ہے، وہ سر سے تھوڑی سی ٹوپی یا عمامہ ہٹا کر صرف سر کے چوتھائی حصہ کا مسح کر لیتے ہیں ، پورے سر کا مسح نہیں کرتے ، تو یہ رہنمائی فرمائیے کہ پورے سر کا مسح کرنے کا کیا حکم ہے ، اگر کوئی اس کے ترک کی عادت بنا لے ، تو کیاحکم ہو گا ؟
لیبارٹری میں سونے کا ٹیسٹ کرنے کے بعد خریداری کی مختلف صورتوں کا حکم؟
سوال: (1)میں سنار مارکیٹ میں سونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری میں کام کرتا ہوں۔جہاں دوکاندار اپنا کھوٹ ملا سونے کا زیور لاتے ہیں،اس میں اگرچہ سونا غالب اور کھوٹ کم مقدار میں ہوتی ہے ،لیکن تناسب معلوم نہیں ہوتا۔لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد ان کو بتا دیا جاتا ہے کہ اس میں کھوٹ اتنی ہے اور خالص سونا اتنا ہے۔پھر اگر وہ گاہک کھوٹ والا سونا ہمیں دے کر خالص سونا لینا چاہے ،تواس کا دیا ہوا کھوٹ والا سونا ہم رکھ لیتے ہیں اور انہیں 24 کیرٹ کا خالص سونا اپنے پاس سے دے دیتے ہیں ۔لیکن جو خالص سونا ہم اسے دیتے ہیں ،یہ ان کے لائے ہوئے سونے کے وزن کے برابر نہیں ہوتا، بلکہ کھوٹ کو مائنس کرنے کے بعد جتنا خالص سونا نکلتا ہے، اتنا ان کو دے دیا جاتا ہے۔ مثلاً:اگر کسی شخص نے 12 گرام کھوٹ والا سونا لا کر ہمیں دیا اور ہم نے ٹیسٹ کر کے معلوم کیا کہ اس میں خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام ہے ۔ توپھر باہم رضا مندی سے ہم اس کو12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دے دیتے ہیں ۔ کیا ہمارا اس طرح کرنا ،جائز ہے ؟ (2)جب ہم گاہک کی رضامندی کے بعد ان کو خالص سونا دیتے ہیں، تو اس کے ساتھ ہم سونا صاف کرنے کی فیس بھی لیتے ہیں ۔ فرض کریں اگر ایک گرام سونا صاف کرنے کی فیس 200 روپے ہے، تو 12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے ہم خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دیں گے اور اس گاہک سے 2400 روپے فیس بھی وصول کریں گے۔کیا یہ بات درست ہے؟ اگر جائز نہیں، تو اس کادرست طریقہ کیا ہے ؟ (3)تیسراسوال اس میں یہ ہے کہ کھوٹ کے علاوہ خالص سونے کا وزن اگر 10 گرام 524 ملی گرام(یا 523 یا 522 یا 521 ملی گرام) بنتا ہے۔ تو ہم اسے 10 گرام 520 ملی گرام ادا کرتے ہیں اور اگر خالص سونے کا وزن 10 گرام 526 ملی گرام(یا 527 یا 528 یا 529 ملی گرام) بنتا ہے، تو ہم اسے 10 گرام 530 گرام ادا کرتے ہیں۔ یہ طریقہ پوری مارکیٹ میں رائج ہے اور سب دکانداروں کو معلوم ہے اور یہ جو چند ملی گرام کا فرق ہوتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ،کیونکہ اس کی رقم بہت معمولی بنتی ہے۔اور ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جس الیکٹرک ترازو سے سونا وزن کیا جاتا ہے ، وہ 10 ملی گرام سے کم وزن نہیں دکھاتا ، اس لیے ادائیگی کے وقت کچھ ملی گرام کم کر کے یا زیادہ کر کے 10 کا ہندسہ مکمل لیا جاتا ہے۔