
فتوی نمبر:WAT-784
تاریخ اجراء:08شوال المکرم 1443ھ10/مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز میں تکبیر تحریمہ کہنا فرض
ہے تو کیا صرف "اللہ" کہنا فرض ہے یا مکمل" اللہ اکبر" کہنا فرض ہے ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تکبیر تحریمہ:
حقیقۃً یہ شرائط نماز سے ہے مگر چونکہ افعال نماز سے اس
کو بہت زیادہ اتصال ہے، اس وجہ سے فرائض نماز میں بھی اس کا شمار کیا جاتا ہے ۔
تکبیرتحریمہ کا مطلب یہ ہے کہ :خالص تعظیم الہی پر
مشتمل الفاظ سے نماز شروع کرے اسی سے فرض ادا ہو جائے گا مثلا ،اللہ اعظم
،الرحمٰن اکبر، یا صرف اللہ کہہ کر نماز شروع کی تو تکبیر تحریمہ کا فرض ادا ہو جائے گا ۔ مگر لفظ اللہ اکبر کہنا واجب ہے، عمدا لفظ اللہ اکبر چھوڑنے کی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہوگی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری