
رقم ادھار میں پھنسی ہو تو قربانی کا کیا حکم ہے ؟
سوال: جن خواتین پر اس سال قربانی واجب ہو لیکن ان کی رقم ادھار میں پھنسی ہو اور پورا سال نہ ملے ،تو کیا تب بھی ان پر قربانی واجب ہو گی؟ادھار لے کر قربانی کا حکم ہے لیکن ان کو کہیں سے ادھار بھی نہ ملے اور ان کے پاس کچھ ایسا بھی نہ ہو جسے بیچ کر وہ قربانی کر سکیں۔تو ایسے میں کیا حکم شرعی ہے ؟
مسجد کے چندے سے مسجد میں چراغاں کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ کیا مسجد کے چندے سے مسجد میں چراغاں کرنے کے لیے لائٹیں خریدسکتے ہیں یا نہیں ؟خریدنے میں یہ آسانی ہے کہ کرائے پر لینے کی بنسبت آجکل بہت کم قیمت پر لائٹیں خریدی جاسکتی ہیں اور مختلف مواقع یعنی شب براءت اوررمضان المبارک میں بڑی راتوں میں چراغاں کرنے میں آسانی رہے گی ؟ سائل:محمد حسن عطاری (لائٹ ہاؤس،کراچی)
تمباکو اور نسوار حلال ہے، تو الکوحل والا مشروب حرام کیوں؟
سوال: ایک جگہ کسی کہنے والے کو سنا کہ ”جب تمباکو اور نسوار حلال ہے، تو الکوحل والا مشروب پینا کیوں حرام ہے؟ کیونکہ اصل حرام چیز شراب ہے، جبکہ فی زمانہ ”الکوحل“ہے اور الکوحل شراب نہیں ہوتی۔ ہم بہت سی چیزوں میں الکوحل استعمال کرتے ہیں، تو جب اُس کا استعمال جائز ہے، تو اُس کا معمولی مقدار میں پینا بھی جائز ہے، جب تک دماغ پر اثر نہ پڑے۔ “ کیا یہ گفتگو کرنے والا اپنی جگہ درست ہے؟
فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سونے کا حکم
جواب: پرواہی ہے۔ (2)اگر سونے والے کو معلوم ہے کہ غفلت کی نیند نہیں سوؤں گااور اگر سویا بھی تو کوئی بااعتماد جگانے والا موجود ہے، جو جماعت کے وقت یا عشا...
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
سوال: آج کل روڈوں پہ بھیک مانگنے والے افراد کی کثرت ہے،بظاہر ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں،لیکن مسلسل مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،ان میں سے بعض کی عادت یہ ہے کہ اگر انہیں کچھ نہ دیا جائے،تو کہتے ہیں کہ’’اتنی رقم لازمی دینی پڑے گی،ورنہ ہم تمہیں بددعا دیں گے ‘‘جس کی وجہ سے لوگ ڈر جاتے ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم انہیں دے دیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کے افراد کامانگنا اور نہ دینے پر بددعا کی دھمکی دینا کیسا؟نیز ان کی بددعا سے بچنے کے لیے ان کو کچھ رقم دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
جاندار کی شکل کے بنے گلدان استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا بیرونی سجاوٹ کے لیے پرندوں کی شکل کے گملے، بطخ یا خرگوش کی شکل کے گلدان، یا مسکراتے چہروں والے گملے استعمال کرنا جائز ہے؟
عشر نکالنے کے بعد فصل کو بیچنے سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے اپنی زمین پہ گندم کی فصل اُگائی تھی اور اس پہ عشر بھی ادا کر دیا تھا، عشر ادا کرنے کے بعد بقیہ گندم بیچ کر رقم محفوظ کر لی، تو سوال یہ ہے کہ اس رقم پر بھی زکوۃ فرض ہو گی یا نہیں؟ اگر فرض ہو گی، تو صاحبِ نصاب شخص اسے پہلے والے نصاب میں شامل کرے گایا پھر اس کے لیے الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ کیونکہ میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں، میری کریانہ کی دکان ہے، جس میں کم و بیش پانچ لاکھ کا مالِ تجارت ہو گا اور میری زکوۃ کا سال 25 شعبان کو پورا ہوتاہے، تو اس اعتبار سے کیا گندم والی رقم پہلے والے نصاب میں شامل کریں گے یا پھر زکوۃ فرض ہونے کے لیے اس پر الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ گندم بیچے ہوئے چھ ماہ گزرے ہیں۔
احرام کی حالت میں ناریل کا تیل لگانا جائز ہے یا نہیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟
جواب: پر استعمال ہونے والی اشیاء تین قسم کی ہیں: خوشبوئے محض کہ جو خوشبو حاصل کرنے کے لیے ہی تیار کی گئی، جیسے مشک، کافور، عنبر وغیرہ، اس میں کفارہ واجب ہوگ...
جواب: پر زعفران کا اثر تھا،پس رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ان سے (وجہ )پوچھی ،تو انہوں نے خبر دی کہ انصار میں سے ایک عورت سے انہوں نے شادی کر لی ہے...
بیوٹی پارلر میں موجود میک اپ پر زکوٰۃ
سوال: بیوٹی پارلرمیں میک اپ کے لئے رکھے ہوئے سامان کہ جس سے دلہا، دلہن وغیرہ کو تیار کیا جاتاہے، اس پر زکوٰۃ لازم ہے یا نہیں؟