
قبر پر مردے کے نام کی تختی لگانا
جواب: میت کی پہچان کے لیے قبرپراس کے نام کی تختی لگانا اور اس پر کچھ لکھنا جائز ہے ،اس میں کوئی حرج نہیں ۔یہ عمل اسلاف سے ثابت ہے اورمسلمانوں کااس پرعمل ...
کیا اسلام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ؟
سوال: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات میں اَفراد پر شدید پابندیاں ہیں، اسی وجہ سے آج ہمارا ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں کہ کیا واقعی اسلام ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے یا وجہ کچھ اور ہے؟
والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کے حج کا حکم نیز بیوی کے پیسوں سے شوہر کا حج کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب اور میری ملکیت میں اتنا مال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے ہم پر حج فرض ہو۔ میری زوجہ مالدار ہیں، ان پر حج فرض ہے اور ان کے پاس اتنا مال مزید بھی ہے کہ وہ کسی مَحرم وغیرہ کو اپنے ساتھ حج کے لیے لے جا سکتی ہیں۔ تو میرے سارے اخراجات میری بیوی برداشت کر رہی ہیں اورہم دونوں حج پر جارہے ہیں۔ کچھ سوالات درپیش ہیں جن کے جوابات عطا فرما دیجیے۔ (1) اگر میں اپنی بیوی کے اخراجات سے حج کروں، تویہ جائز ہے یا نہیں؟ (2) میرا یہ حج فرض ادا ہوگا یا نفل؟ (3) بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب تک والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کا حج ادا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے بھی رہنمائی فرما دیں کہ میرے والد صاحب نے حج نہیں کیا ہوا، تو کیا میرا حج ادا ہوجائے گا یا نہیں؟
حالت احرام میں جھگڑا کرنے پر کیا کفارہ ہے؟
سوال: حالت احرام میں جھگڑا کرنے پر کیا کفارہ ہے؟
عورت کے کفن کی ذمہ داری کس پر ہے؟
جواب: میت کے غسل کفن دفن اُس کے حق بنائے اور زندہ مسلمانوں پر فرض فرمائے ان میں جہاں مال کی حاجت ہو اُس کے مال سے لیا جائے کہ یہ اس کی حاجاتِ ضروریہ سے ہے و...
پلاٹ کی خرید و فروخت کی چند صورتیں اور احکام؟
سوال: فی زمانہ پلاٹس کی خرید و فروخت بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے جس کی چند صورتوں سے متعلق رہنمائی مطلوب ہے : 1. سوسائٹی نے اعلان کیا کہ ہمارے پاس اتنی ایکڑ زمین موجود ہے اور اس کا باقاعدہ نقشہ جاری کر دیا کہ یہاں روڈ، یہاں پلاٹ ہیں ،پلاٹ کے باقاعدہ نمبر بھی جاری کر دیے ،مگر ابھی وہاں کھیت یا کوئی اور چیز ہے ، فزیکلی طور پر باقاعدہ کٹِنگ یا مارکنگ نہیں کی گئی کہ کون سا پلاٹ نمبر کہاں ہے ؟ مگر نقشے میں سب کچھ موجود ہے ،اس نقشے کے مطابق ہی کالونی میں کام ہوگا ، نیز پلاٹ کی قیمت بھی گز یا مرلے کے حساب سے متعین ہے تو ایسا متعین پلاٹ خریدنا، جائز ہے، جبکہ مارکنگ نہیں کی ہوئی ؟ 2. سوسائٹی نے اعلان کیا کہ فلاں علاقے میں فلاں نمبر متعین پلاٹ دیا جائے گا، مگر وہاں بجلی ، پانی ، گیس ، سیوریج وغیرہ بنیادی سہولیات کا کوئی انتظام نہیں۔ جس کی وجہ سے وہاں رہائش اختیار کرنا بہت مشکل ہے۔ یا جو پلاٹ خریدا ، وہ متعین ہے اور وہاں رہائشی سہولیات بھی موجود ہیں ،مگر فی الحال وہ جگہ باقاعدہ آباد نہیں ہوئی ۔ اس سوسائٹی کی طرف سے اس کے علاوہ کوئی ایسی شرط نہیں جس کو خرید و فروخت میں ناجائز کہا جا سکے ۔ صرف یہ ایک پہلو ہے جس سے یہ لگ رہا ہے کہ غیر آباد اور بنجر زمین کو خریدنے پر کوئی شرعی رکاوٹ تو نہیں ہوگی ؟ 3. سوسائٹی نے اعلان کیا کہ فلاں ایریا ہے ، اس میں سے کوئی ایک پلاٹ آپ کو ملے گا یعنی ایک حد تک تو واضح ہو گیا کہ علاقہ کون سا ہے، مگر اس پلاٹ کی تعیین نہیں کہ پلاٹ نمبر کون سا ہو گا؟ کس جگہ ہوگا؟کچھ مہینے یا سال گزرنے کے بعد ہر ایک کا پلاٹ نمبر دے دیا جاتا ہے ۔ 4. سوسائٹی نے اعلان کیا کہ آپ کو اتنی رقم میں پلاٹ دیں گے ،مگر ان کی مقرر کردہ کالونی کی جگہ ، پلاٹ کی قیمت ، خریدنے والوں کی تعداد وغیرہ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاید ان کے پاس اتنے پلاٹ موجود ہی نہیں۔پلاٹ خریدنے کی صورت میں کوئی معین جگہ بھی نہیں بتائی جاتی، بلکہ صرف ایک فائل دے دی جاتی ہے ۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد بعض لوگوں کو باقاعدہ پلاٹ دے دیا جاتا ہے، جبکہ بعض لوگوں کو جھوٹے آسرے دیے جاتے ہیں۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ مندرجہ بالا صورتوں میں پلاٹ خریدنے کے شرعی احکام کیا ہوں گے؟
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
جواب: پر قادر نہیں،اگر وہ کسی دوسری زبان میں تکبیر تحریمہ کہے یا قراءت کرے،تو اُس کی نماز بلاکراہت درست ہوجائے گی۔ تکبیرِ تحریمہ درست ہونے کی وجہ یہ ہے ک...
چاندی کی مردانہ انگوٹھی کی مرمت (Repair)کا حکم
جواب: پرتعاون کرناہے اورگناہ پرتعاون کرنابھی گناہ ہے۔ گناہ کے کام پر معاونت جائز نہیں،ارشاد باری تعالی ہے:﴿وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ...
کیا عورت کے کفن پر پھول ڈال سکتے ہیں؟
جواب: میت کو فائدہ ہوگا،تو ثواب بھی ملے گااور اگر زینت کی نیت ہو،تو یہ مکرو ہ و ممنوع عمل ہے۔ چنانچہ امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی...
الکحل والی سینی ٹائزر ( sanitizer ) استعمال کرنا کیسا؟
سوال: آج کل کرونا وائرس کی وجہ سے کافی لوگ سینی ٹائزر (sanitizer) استعمال کرنا شروع ہو گئے ہیں۔sanitizer ایک لیکوڈ(liquid) ہوتا ہے جو ہاتھوں پر لگایا جاتا ہے تاکہ ہاتھوں پر موجود بیکٹیریا اور جراثیم ختم ہو جائیں۔اگرچہ ایسے sanitizer بھی ملتے ہیں جن میں الکحل نہیں ہوتی لیکن اکثراچھے sanitizers میں 60%یا زیادہ الکحل شامل ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس کایوں ہاتھوں پر استعمال شرعاجائز ہے؟سائل:علی رشید عطاری(لندن)