قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ آج سے تقریباََ21سال قبل میری والدہ کاانتقال ہواجن کوایک وقفی قبرستان میں دفن کیا گیا۔بعداَزتدفین جب قبرتعمیرکی گئی توقبرکے سلیپ کے اوپرچاروں طرف دیواریں کھڑی کردی گئیں اوربیچ والاحصہ کچّارکھاگیا۔اب چونکہ اس تعمیر کوکافی عرصہ ہوگیااورقبربھی کچھ بیٹھ گئی ہےاندیشہ ہے کہ اگرقبرکی مرمّت نہ کی گئی توکچھ عرصہ بعداُس کی حالت اورزیادہ خستہ ہوجائے گی لہذاہم چاہتےہیں کہ قبرکی تعمیرات کریں ۔اس کے لئے پہلے اوپر کی پرانی تعمیرات ختم کرناہوں گی اس حدّتک کہ سلیب نظرآجائیں لیکن اس میں قبر کُشائی کی نوبت نہ آئے گی پھرنئے سرے سے قبرکی تعمیرات کریں گے اوراُس کاطریقہ یہ ہوگاکہ ہم بیچ کے مٹی والے حصے پرسَریے کاجال بچھاکر قبرکے اوپرچاروں طرف دیواربنائیں گےاوراُس پرماربل بھی لگائیں گےاوربیچ کاحصہ کچّاہی رکھیں گے۔کیاشرعااس اندازمیں قبرتعمیرکرنے کی ہمیں اجازت ہے؟
نمازی کے آگے سے گزرنے اور دائیں بائیں ہٹنے سے متعلق شرعی حکم؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ مساجد کےاندرنمازی حضرات اپنی بقیہ نماز پڑھتےہیں ،توجنہوں نے نمازاداکرلی ہو ، وہ دیگرنمازیوں کےآگےسےگزرجاتےہیں ۔ ایساکرناکیسا؟نیزاگر کسی شخص نےاپنی نماز اداکرلی ہواوراس کےبالکل پیچھےکوئی نمازادا کررہاہو ، توکیا یہ شخص اٹھ کردائیں بائیں جاسکتاہےیایہ بھی نمازی کےآگےسےگزرنا ہے؟ سائل:محمدلیاقت(فیصل آباد)
تعمیرات سے پہلے بنیادوں میں ذبیحہ کا خون ڈالنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ عام طورپرجب مکان کی تعمیرات کاآغازکیاجاتاہے تولوگ کسی جانورکوذبح کرکے اُس کاخون بنیادوں میں ڈالتے ہیں۔شریعت کی روسے اس کی کیاحیثیت ہے؟ سائل:عبدالقیوم(نارتھ کراچی)
نیاز کا گوشت کافر مزدورکودینا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک بھٹہ کامالک ہوں اورہمارے پاس اکثرلیبرکرسچن یعنی عیسائی ہوتے ہیں اورہم نے ان سے کام لیناہوتاہے مسئلہ یہ ہے کہ : (1)ہم کبھی توسالانہ ختم پاک دلواکریاکبھی ہرماہ دیگیں نیازپکاکرتقسیم کرتے ہیں ،اسی طرح کبھی کبھاربھٹہ کی حفاظت وخیروبرکت کےلیےاورنظربدوحاسدین کے حسدسے بچنے کے لیے بکرے ذبح کرکے غرباءمیں گوشت تقسیم کرتے ہیں ،لنگرکوہم خودبھی کھاتے ہیں اورہمارے دوست احباب اورقرآن خوانی کرنے والے بھی اوریہی لنگرہماری عیسائی لیبربھی کھاتی ہے اسی طرح گوشت میں سے ہماری کرسچن لیبربھی گوشت لیتی ہے ۔کیالنگراوریہ نفلی صدقہ کاگوشت ان کودے سکتے ہیں۔ (2)اسی طرح ہرسال بڑی عیدپربڑے جانوراپنے بھٹہ پرہی ذبح کرکے وہاں کے مکینوں اورراہ گیروں میں گوشت تقسیم کردیتے ہیں اورکچھ گوشت گھرمیں آجاتاہے ۔اس گوشت پرعیسائی لیبرکی بھی نظریں ہوتی ہیں اورہم انہیں انکاربھی نہیں کرسکتے لاچاردیناہی پڑتاہے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کے گوشت میں سے عیسائی لیبرکودیناکیساہے؟ نوٹ:تقسیم کاری کایہ سلسلہ ہمارے آباء واجدادسے اسی طرح چلتاآرہاہے۔
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ قرآن سے فال نکالتے ہیں اس کے مطابق عمل کرتے ہیں تو ایسا کرنا کیسا ہے؟سائل:محمد عباد المدنی(فیصل آباد)
معذور کا تَیَمُّم کرنا اور بعدِ صحت ان نمازوں کا اِعادہ کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی غریب شخص مَعْذور ہو اس کے دونوں گُھٹنے ٹوٹے ہوں جس کے سبب وہ چل نہ سکتاہو، وہ پانی تک خود بھی نہ جا سکتا ہو اور کوئی شخص اس کو وضو کرانے والا نہ ہو، نہ ہی پانی دینے والا ہو اور نہ ہی پانی خریدنے کی وہ طاقت رکھتا ہو، الغرض اس کو پانی تک کسی طرح قدرت نہ ہوتوکیا وہ نماز کے وقت تَیَمُّم کر سکتا ہے؟ نیز جب ایسا عذر والا شخص تندرست ہوجائے تو کیا اس کے لئے ان نمازوں کا جو تَیَمُّم کے ساتھ ادا کی گئیں ان کااِعادہ کرنا ضروری ہوگا ؟
کیا نیٹ یا فون کے ذریعے نکاح ہوسکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نیٹ یاٹیلی فون کے ذریعے نکاح کرنے کی شریعت میں کیاحیثیت ہے؟ سائل:مولانامحمدعبداللہ عطاری(علی گارڈن،فیصل آباد)
جانوروں کی شکل والے کھلونے خریدنا بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جانوروں کی شکل کی مشابہت والے کھلونے خریدنابیچنا اور ان سے بچوں کا کھیلنا شرعاً کیسا ہے؟ سائل:غلام ربانی عطاری(کوٹلی، آزاد کشمیر)