| 
 کیا نیٹ یا فون کے ذریعے نکاح ہوسکتا ہے؟  | 
| 
 مجیب: مولانا عرفان صاحب زید مجدہ  | 
| 
 مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی  | 
| 
 فتوی نمبر:Sar:5246  | 
| 
 تاریخ اجراء:16صفرالمظفر1438ھ/17نومبر2016ء  | 
| 
 دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت  | 
| 
 (دعوت اسلامی)  | 
| 
 سوال  | 
| 
 کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نیٹ یاٹیلی فون کے ذریعے نکاح کرنے کی شریعت میں کیاحیثیت ہے؟ سائل:مولانامحمدعبداللہ عطاری(علی گارڈن،فیصل آباد)  | 
| 
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  | 
| 
 اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ  | 
| 
 نکاح صحیح ہونے کے لئے چندشرائط کاپایاجاناضروری ہے جن میں سے ایجاب وقبول کاایک مجلس میں ہونابھی ضروری ہے ۔ لہٰذانیٹ یاٹیلی فون پرنکاح درست نہیں کہ ایجاب وقبول کی مجلس مختلف ہےہاں اگرنیٹ یاٹیلی فون پرکسی کووکیل بنادیاجائے اوروہ وکیل گواہوں کی موجودگی میں اپنے مؤکل کانکاح پڑھادے توشرعاًجائزہوگا۔  | 
| 
 وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  |