logo logo
AI Search

سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح کرنا

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح کا حکم

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

خاوند کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا ہے، کیا اس بیٹے کا نکاح خاوند کی دوسری بیوی کی بہن سے ہو سکتا ہے کہ وہ اس لڑکے کی سوتیلی ماں کی بہن ہے؟

جواب

سوتیلی ماں کی بہن حقیقی خالہ نہیں کہ اس سے نکاح حرام ہو۔ لہٰذا اس لڑکے کا نکاح اپنی سوتیلی ماں کی بہن سے ہوسکتا ہے جبکہ ان کے درمیان کوئی اور مانعِ نکاح امر مثلاً رضاعت وغیرہ نہ پایا جائے۔

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ”سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے، کچھ حرج نہیں۔“ (فتاوی رضویہ، جلد 11، صفحہ 667، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2356
تاریخ اجراء: 23 ذو الحجۃ الحرام 1446ھ/20 جون 2025ء