سرچ کریں

Displaying 551 to 560 out of 1147 results

551

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا رکوع حقیقی ہوتا ہے یا رکوع کا اشارہ؟

جواب: شروع سے بیٹھ کر نماز پڑھنا)افضل ہے، کیونکہ قیام اور رکوع ازخود بطورِ قربت مشروع نہیں ہیں، بلکہ یہ درحقیقت دونوں چیزیں ہی سجدے کا وسیلہ ہیں۔(رد المحتار...

551
552

سنتِ غیر مؤکدہ پڑھتے ہوئے جماعت قائم ہو جائے ،تو حکم

جواب: شروع کی۔ ابھی دوسری رکعت کی طرف اٹھا تھا کہ نماز فرض کی جماعت کے لیے تکبیر ہوگئی، نفل وسنت ادا کرنے والا چار رکعت پوری کرے یا دو پر اکتفاء کر...

552
553

وضو کے دوران کسی کام کی وجہ سے دھویا ہوا عضو خشک ہوجائے تو حکم

سوال: وضو کے دوران کسی کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے پہلے دھویا ہوا عضو خشک ہو جائے تو کیا شروع سے وضو کرنا ہو گا؟

553
554

LAM ایپ کے ذریعے چینل سبسکرائب اور ویڈیو لائک کرنے کی اجرت لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ LAM نام کی ایک ایپلیکشن (Application)ہے، جو انٹرنیٹ پر یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ سوشل میڈیا چینلز اور پیجزکی پروموشن کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے: (1) سب سے پہلے LAM نامی ایپلیکشن (Application) کو ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے،پھر اس میں اپنا ایک اکاؤنٹ بنایا جاتا ہےاور یہ اکاؤنٹ مفت (Free)بنتا ہے۔ (2) اس کے مختلف پیکجز (Packages) ہوتے ہیں جو چار ہزار سے لے کر آٹھ لاکھ روپے تک ہوتے ہیں،نفع پیکج(package) کی مالیت کے اعتبار سے ہوتا ہے،جتنا مہنگا پیکج ہو گا، اتنا زیادہ نفع ہوگا، ان پیکجز میں سے کسی ایک پیکج کا خریدنا لازم ہے، وگرنہ آپ اس کےاجیر (employee)نہیں بن سکتے۔ LAM Application (3) کی طرف سے پیکج کی مالیت کے مطابق اجیر employee کو روزانہ چینلز اور ویڈیوز کے لنک دیےجاتے ہیں،اجیر نے اس چینل کو سبسکرائب (Subscribe)کرنا اور اس کی ویڈیو کو دیکھ کر لائک کر کے اس کا سکرین شارٹ ایپ میں شوکر دینا ہے،پھر اس کے پیکج کے مطابق اسکی انکم جنریٹ (Generate) ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ (4) LAM Application کو لوگوں میں عام کرنے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو منسلک کرنے کے لئے نیٹ ورک مارکیٹنگ کا بھی آپشن موجود ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اجیر(employee)لنک کے ذریعہ نیا شخص اس ایپ میں ایڈ کرتا ہے،اس کا کمیشن اجیر کو ملتا ہے، پھر یہ نیا شخص آگے کسی دوسرے شخص کو لنک کے ذریعہ اس ایپ میں ایڈ کرتا ہے، تو اس کا کمیشن پھر پہلے اجیر کو ملتا ہے،یونہی یہ سلسلہ آگے کئی افراد تک بڑھتا جاتا ہے،ہر شخص کو اس کی اجرت مکمل ملتی ہے اور اجیر کو کمیشن ملتا ہے۔

554
555

سنت مؤکدہ کی چاروں رکعتوں میں سورتوں میں ترتیب ضروری ہے؟

جواب: شروع میں ثنا پڑھنے کی ممانعت ہے، لہٰذا سنت مؤکدہ کے فرضوں سے مشابہت کا تقاضا یہ بھی ہے کہ قراءت کے اعتبار سے بھی اس کی چاروں رکعتیں فرض نماز کی طر...

555
556

سنت غیرمؤکدہ کے پہلے قعدہ میں درود ابراہیمی اور دعائے ماثورہ پڑھنے کا حکم

سوال: سنت غیر مؤکدہ کی تیسری رکعت کے شروع میں ثناء وتعوذپڑھناسنت موکدہ ہے یانہیں ؟اس کو چھوڑنے والاگناہ گارہوگایانہیں ؟ نیز قعدہ اولی میں تشہد کے بعد دردو پاک و دعائے ماثورہ نہ پڑھنے والاگناہ گارہوگایانہیں ؟

556
557

ثناء سے پہلے تعوذ و تسمیہ پڑھ لیں تو اب ثناء پڑھیں یا نہیں ؟

جواب: شروع کر دی تو اب ثنا نہ پڑھے اس سے سجدہ سہو وغیرہ لازم نہیں ہو گا اور اس کی نماز بھی ہو جائے گی نیز یہ بھی یاد رہے کہ ثنا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے، بلا عذر...

557
558

عورتوں کے لیے روزے سے متعلق اہم مسئلہ

جواب: شروع ہونے میں اتنا وقت باقی تھا کہ عورت غسل کرکے تکبیرِ تحریمہ وقت کے اندر کہہ لیتی، تو اس صورت میں نماز اور روزہ، دونوں اس پر واجب ہو جائیں گے، ورنہ...

558
559

کئی سالوں کے ایڈوانس کرائے میں دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ کس پر ہوگی؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے ایک دُکان پانچ سال کے لیے کرائے پر لی ہے، جس کے پانچ سالوں کا کرایہ (3 کروڑروپےبنتا تھا، وہ) میں نے مالکِ دکان کو شروع میں ہی دے کر دُکان اپنے استعمال میں لے لی تھی۔ اس رقم کے علاوہ بھی میں مالک نصاب ہوں، جس کا سال رمضان شریف میں ہی مکمل ہورہا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ پانچ سال کا جو ایڈوانس کرایہ (3 کروڑروپے )میں نے مالکِ دُکان کو دیا ہے، اس کی زکوٰۃ مجھ پر ہوگی یا نہیں؟

559
560

مکروہ وقت میں عمرہ ادا کرنا کیسا ؟

سوال: ایک شخص نے عمرہ ادا کرنا شروع کیا، اسی دوران زوال کا وقت داخل ہو گیا، لیکن اس نے عمرہ مکمل کر لیا، تو کیا زوال کے وقت کیا گیا عمرہ درست ادا ہو گیا یا اس وقت میں رک جانا چاہئے تھا؟

560