
کبھی بھی کلام نہ کرنے کی قسم کھا کر توڑنے کا حکم؟
سوال: بہار شریعت وغیرہ کتب میں یہ مسئلہ درج ہے کہ اگر کسی نے ماں باپ سے بات نہ کرنے کی قسم کھائی ہو، تو ضروری ہے کہ قسم توڑے اور کفارہ بھی دینا ہوگا ۔ اس بارے میں میرا سوال یہ ہے کہ مثال کے طور پر اگر کسی نے قسم یوں کھائی کہ’’ خدا کی قسم میں ماں سے کبھی بھی کلام نہیں کروں گا ‘‘ اس قسم میں اگر ایک دفعہ اس نے والدہ سے بات کرکے قسم توڑ دی اور کفارہ ادا کردیا ، کیا اب یہ قسم ختم ہوجائے گی یا ہر بار بات کرنے پر قسم ٹوٹنے اور کفارہ لازم ہونے کا حکم ہوگا ؟
رشوت دے کر نوکری حاصل کرنے اور اس کی اجرت کا حکم؟
جواب: بنانے کے لئے جو کچھ دیاجائے وہ رشوت ہے، جیساکہ امام اہلسنت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فتاوی رضویہ میں ارشاد فرماتے ہیں: ’’رشوت لی...
دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک ؟ایک حدیث پاک کی وضاحت
سوال: آج کل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے ، جس میں یہ حدیثِ پاک مذکور ہے : ’’بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جائیں گے اور بچی کا پیشاب لگ جائے ، تو اسے دھویا جائے گا ۔‘‘ لہٰذا بچے کا پیشاب بچی کے پیشاب کی طرح ناپاک نہیں ہوتا ، ورنہ اسے بھی دھونے کا حکم دیا جاتا ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا واقعی ایسی کوئی حدیثِ پاک موجود ہے ؟ اور کیا شیرخوار بچے کا پیشاب ناپاک نہیں ہوتا ؟ اگر کپڑے پر لگ جائے ، تو کیا اسے دھونا ضروری نہیں ؟
کیا ایصال ثواب کے لیے نفلی طواف کر سکتے ہیں اور اس میں ایک چکر کافی ہے ؟
جواب: حکم طوافِ قدوم کی طرح ہے، جیسا کہ علامہ شیخ سندھی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (سالِ وفات:993ھ/1585ء) لکھتے ہیں:”حکم کل طواف تطوع كحكم طواف القدوم“ت...
جانوروں کی شکل والی ٹرے کی خریدوفروخت کا حکم!
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہاں کیک بنانے کے لیے کچھ ٹریز(Trays) ملتی ہیں ،یہ کیک بنانے کا ایک قسم کا سانچہ ہوتا ہےاوران کابیرونی ڈیزائن ایسا ہوتا ہے کہ جس سے کسی جانورکے چہرے کی شیپ(shape) یا نقشہ بن جاتا ہے،جیسے بطخ، گھوڑا وغیرہ۔ لوگ ان کو خرید کر اس میں کیک بناتے ہیں ۔ اس سانچے سے جانور کے چہرے کا خاکہ اور نقشہ تو بن جاتا ہے، لیکن ناک ، منہ، آنکھیں اورچہرہ نہیں بنتا ،البتہ بعض اوقات کیک کے اوپر مختلف رنگوں سے ڈیکوریٹ کر کے جانور کا چہرہ بنالیاجاتا ہے ۔ ان ٹریز کو کچن میں دیگر چیزیں ڈالنے وغیرہ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ان کو بیچنا جائز ہے؟ سائل: خالد رشید (یوکے
حیض کی عادت کے بعد پیلے رنگ کی رطوبت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ مجھے ہر مہینے مخصوص آٹھ دن حیض آتا تھا اور ایک عرصے سے یہی روٹین چلی آرہی ہے، لیکن اب پچھلے دو ماہ سے آٹھ دن گزرنے کے بعد اگلے چار دن تک مسلسل پیلے رنگ کی رطوبت آتی رہتی ہے، یہ پیلے رنگ کی رطوبت بھی کیا حیض ہے؟ ان چار دنوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ یونہی ابھی رمضان میں اگر پھر ویسے ہی چار دن رطوبت آئے تو ان دنوں روزہ رکھنے کا کیا حکم ہوگا؟
تھکن کی وجہ سے کسی کو رمی کے لئے نائب بنانا
سوال: اگر کوئی محض تھکن کی وجہ سے دوسرے اور تیسرے دن کی رمی کے لیے کسی کو نائب بنائے کہ نائب اس کی طرف سے رمی کرے،کیا اس طرح نائب بنانا درست ہے اور نائب کے رمی کرنے سے نائب بنانے والے کا واجب ادا ہوجائے گا؟