
جنازہ گاہ چھوٹی ہونے کی وجہ سے جنازہ کی تکرارکرنا
سوال: اگر کسی جگہ جنازہ گاہ چھوٹی ہوجس کے باعث سب افراد ایک ساتھ نماز جنازہ میں شرکت نہ کرسکتے ہوں ،تو کیا اس صورت میں میت پر ایک بار نماز جنازہ پڑھانے کے بعد،دوسرے لوگوں کو شریک کرنے کیلئے امام اس میت پر دوبارہ نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے ؟ اس طرح ایک سے زائد بار نماز جنازہ پڑھنے سے متعلق شرعی حکم واضح فرمادیں۔
صاحبِ ترتیب نے قضا نہ پڑھی اور اگلی نماز شروع کردی تو کیا کرے؟
سوال: صاحبِ ترتیب شخص کی فجر قضا ہو گئی، صاحبِ ترتیب شخص، ظہر کی نماز الگ سے پڑھ رہا تھا، دورانِ نماز ابھی ایک رکعت ہی پڑھی تھی کہ یاد آیا کہ فجر کی قضا نماز ابھی تک باقی ہے۔ پوچھنا یہ ہے صاحبِ ترتیب شخص جو ظہر کی نماز پڑھ رہا ہے، ظہر کی نماز پوری کرے یا نماز توڑ دے؟ ظہر کی نماز کا وقت ختم ہونے میں کافی وقت باقی ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنے کا حکم
سوال: نماز میں قیام کی حالت میں ہاتھ باندھنا سنت ہے یا ہاتھ کھلے رکھنا سنت ہے؟ اس حوالے سے دلائل کے ساتھ رہنمائی فرمادیں ۔
نماز میں ریح خارج ہونے سے روکنے کا حکم؟
سوال: اگر باجماعت نماز کے دوران یا ویسے ہی کوئی انسان خود سے ریح خارج ہونے کو روکے، تو کیا اس سےنماز اور وضو پر کوئی فرق پڑتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سر پر ٹوپی یا عمامہ نہ ہو تو اس حالت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں الٹا قرآن پڑھنے سے کیا نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے ؟ سائلہ:اسلامی بہن(صدر ،کراچی)
مسبوق اپنی نماز میں ثنا کب پڑھے گا ؟
سوال: مسبوق اپنی نمازمیں ثناکب پڑھے گا؟
کیا درود پاک پڑھنے سے قضا نماز معاف ہو جاتی ہے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حدیث مبارک میں ہے کہ جس نے جمعہ کے دن 80 مرتبہ درود شریف پڑھا، اس کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے اور بھی ایسے بہت فرامین ہیں ۔ تو کیا قضا نماز بھی معاف ہو جائے گی اور کیا اس کی قضا نہیں پڑھنا پڑے گی؟
نمازمیں سورہ فاتحہ سے پہلے اوربعد تسمیہ پڑھنا
سوال: نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے اور سورہ فاتحہ کے بعد سورت شروع کرنے سے پہلے تسمیہ(بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے ؟
سجدہ سہو سے پہلے دو بار تشہد پڑھ لیا، تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں ظہر کی چار سنتیں ادا کر رہا تھا، مجھ سے نماز کا ایک واجب چھوٹ گیا، مجھے سجدۂ سہو کرنا تھا، لیکن میں نے التحیات پڑھنے کے بعد درود ابراہیمی اور دعا بھی پڑھ لی، پھر مجھے یاد آیا کہ سجدۂ سہو کرنا ہے، تو میں نے دوبارہ التحیات پڑھی اور سجدۂ سہو کیا، پھر التحیات، درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ اس صورت میں میری نماز ہوئی یا نہیں؟