سرچ کریں

Displaying 561 to 570 out of 3077 results

561

جماعت کے دوران کوئی نمازی گر جائے تواس کے لیے نماز توڑنا

سوال: اگر با جماعت نماز کے دوران، ساتھ نماز پڑھنے والا کوئی شخص گرجائے تو اسے اٹھانےاور طبّی امداد دینے کیلئے قریبی کھڑا شخص اپنی نماز توڑ سکتا ہے یا نہیں؟نیز اس صورت میں اگر کوئی شخص اپنی نماز توڑدے، پھر کچھ دیر بعد امام کے ساتھ دوبارہ شامل ہو اور اس کی ایک یا زیادہ رکعتیں امام کے ساتھ نکل چکی ہوں ، توکیا امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ چھوٹ جانے والی رکعتیں اُسے ادا کرنی ہوں گی؟

561
562

کیا ذکر و درود میں مشغول شخص پر بھی سلام کا جواب دینا واجب ہوگا؟

سوال: ایک بندہ ذکر و درود میں مصروف ہو ، اگر کوئی شخص اسے سلام کرے، تو کیا ذکر و درود کو روک کر سلام کا جواب دینا واجب ہوگا؟

562
563

کام کرتے وقت اور بستر پر لیٹ کر تلاوت قرآن کرنا کیسا؟

جواب: ناپاک نہ ہواورنہ اس سے بدبو نہ آرہی ہو۔ ...

563
564

شوہر کی 15 دن سے زیادہ رہنے کی نیت ہو اور بیوی کی کم، تو بیوی قصرکرے گی یا نہیں ؟

جواب: شخص جو اپنے اختیار سے سفر و اقامت نہیں کرسکتا ہو،بلکہ کسی کا تابع ہو جس کی اطاعت اس کو لازم ہو،اور وہ اپنے متبوع کے ساتھ سفر کرے ،تو ایسے شخص کے سفر...

564
565

مستحق سمجھ کر زکوۃ دی، بعد میں پتہ چلا کہ وہ سید ہے تو ؟

سوال: زید نے ایک شخص کو زکوٰۃ کی نیت سے کچھ رقم دی، جبکہ زید کو اُس شخص کے معاشی حالات کی بنا پر اس بات کا ظنِ غالب تھا کہ یہ شخص مستحقِ زکوٰۃ ہے، لیکن اب کسی ذریعے سے زید کو اس بات کا علم ہوا ہے کہ وہ شخص تو سید ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید کی زکوٰۃ ادا ہوگئی ؟ اگرادا نہیں ہوئی تو واپسی کی کیا صورت ہوگی؟ کیونکہ وہ شخص تو اُس رقم کو خرچ بھی کرچکا ہوگا؟

565
566

نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔

566
567

IVF کے ذریعے اولاد حاصل کرنا کیسا؟

جواب: شخص کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے پانی سے دوسرے کی کھیتی کو سیراب کرے۔(ابوداؤد شریف،جلد 2، کتاب النکاح،صفحہ248، رقم الحدیث: 2158، المكتبة العصريہ، بير...

567
568

جس شخص پر پیشاب کے بعد استبراء لازم ہو، اس کا امام بننا

سوال: اگر کسی شخص پر پیشاب کرنے کے بعد استبرا ء لازم ہو اور اس کے قطرے چلنے سے یا لیٹنے سے، بیٹھنے سے یا قطرے زائل کرنے کے جو بھی طریقے ہیں،ان میں سے کسی بھی طریقے قطرے بالکل زائل ہو جائیں اور اب اس کو یقین ہوجائے کہ کوئی قطرہ نہیں آئے گا تو کیا وہ امامت کروا سکتا ہے؟

568
569

وراثت میں رضاعی ماں کا حصہ بنتا ہے؟

جواب: شخص کے لئے تہائی مال میں وصیّت صحیح ہے۔‘‘(بھار شریعت، جلد3، صفحہ938، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) اگر کسی وارث کا حصہ تہائی مال یا اس سے کم بنتا ہو تو ا...

569
570

مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ والد کے انتقال کے بعد قرض کی ادائیگی کیسے کریں، جبکہ یہ معلوم ہو کہ والد نے قرض لیا ہے اور رقم بھی معلوم ہے،مگر قرض خواہوں کا علم نہ ہو؟ نامعلوم شخص کے قرض کا حکم یہ ہوتا ہے کہ بعد تتبع و تلاش بنیتِ ثواب صدقہ کردیا جائے،مگر میت کا ترکہ تو ورثاکا حق ہے، اِس میں یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز قبل از ادائے قرض وراثت کیسے تقسیم کریں؟

570