
شرعی سفر کی حد کدھر سے شروع ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی مسافر کے لیے جو فاصلہ بیان کیا جاتا ہے کہ 92 کلومیٹر یا زیادہ کا سفر ہو، تو وہ مسافر کہلائے گا۔ یہ فاصلہ سفر کرنے والے کے گھر سے لے کر جس گھر جانا ہے ، ان دونوں کے درمیان کا ہے یا دونوں شہروں کی حدود کے درمیان کا ہے ؟ ہر صورت میں اس کا حوالہ کیا ہے ؟
مبلغ کا نمازی کی طرف منہ کرکے درس دینا
جواب: بیٹھنے کی صورت میں نہ ہو، مثلاً دونوں کے درمیان میں ایک شخص نمازی کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھ گیا کہ اس صورت میں بیٹھنے میں ایک دوسرے کا سامنا نہیں ہوگا،...
سفر شرعی کے دوران ضمنی قیام(دوست سے ملاقات کرنا) مسافر ہونے سے مانع نہیں
سوال: ایک شخص کسی شہر میں امامت کرتا ہے جو کہ اس کا وطن ِ اصلی نہیں ہے، اس نے اس شہر سے کسی دوسرے شہر شادی میں شرکت کے لئے جانا ہےاور اسی دن واپس بھی آنا ہےاور ان دونوں شہروں کے درمیان تقریبا ً100 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ اس کا شادی سے واپسی کے بعداپنے امامت والے شہر میں تقریباً ایک ہفتہ رہنے کا ارادہ ہے، پھر ہفتے بعد اس نے اپنے وطن اصلی جانا ہے۔ اگر مذکورہ شخص شرعی مسافرہونے سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اپنائے کہ شادی پر جاتے ہوئے شہر سےتقریباً 20، 30 کلومیٹر کی مسافت پر ایک دوست کو بلا لے اور چند منٹ اس سے ملاقات کر کے پھر دوسرےشہر چلا جائے،تاکہ مسلسل 92 کلومیٹر کا سفر نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسافرشرعی نہ بنے اور اسےشادی سے واپسی کے بعد نمازوں میں قصر نہ کرنی پڑے۔ تو کیا اس حیلے کی وجہ سے شرعی سفر کا اتصال ٹوٹ جائے گا یانہیں اور وہ دوسرے شہر آتے، جاتے اور وہاں قصر نماز ادا کرے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا؟
بے جان چیزوں کو نظرِ بد لگنا اوراس کاعلاج
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا چیزوں کو بھی نظر بد لگ جاتی ہے؟ اور کسی چیز مثلا ً موبائل، پنکھا وغیرہ اشیاء کو نظرِ بد لگ جائے تو کیا کرنا چاہئے؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
چلتے پھرتے درود شریف پڑھنا یا تلاوت کرنا کیسا؟
جواب: بیٹھ کر پڑھنا بہتر ہے، البتہ اس کے علاوہ بھی چلتے، پھرتے، اٹھتے بیٹھتے درود پاک پڑھنا بھی جائزاورموجب ثواب ہے۔ یونہی چلتے ہوئے بھی تلاوت کرنا جائ...
عصرمیں امام تیسری رکعت پربیٹھ جائے تولقمہ کی تفصیل
سوال: امام صاحب عصر کی نماز میں تیسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر بیٹھ گئے، مقتدی کو بعد میں یاد آیا ۔تو اب مقتدی کیا کرے ؟
سوال: اگر کوئی بھولے سے پہلی رکعت کے اندر ہی قعدے میں بیٹھ گیا اور تشہد پڑھ لیا، تو کیا اس پر سجدہ سہو لازم ہو گا؟
92 کلو میٹر کا سفر اکٹھا نہ ہو، بیچ میں کام سے رکنا ہو تو شرعی مسافر کا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص سیل مین ہے۔ وہ اوکاڑہ سے لاہور کا سفر اس طرح کرتا ہے کہ پہلے رینالہ رکتا ہے، وہاں اس نے اپنا مال ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس نے آگے پتو کی جانا ہے اور وہاں بھی اپنا مال اس نے ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس سے آگے لاہور جاتا ہے۔ لاہور جاکر وہاں پندرہ دن رہنے کی نیت نہیں ہوتی، بلکہ ایک دو دن میں کام مکمل کرکے واپسی کا ارادہ ہوتا ہے۔ اوکاڑہ سے رینالہ شرعی سفر نہیں ہے، اسی طرح رینالہ سے پتوکی اور پتوکی سے لاہور تک بھی شرعی سفر یعنی 92 کلومیٹر نہیں بنتا، مگر اوکاڑہ سے لاہور کا ٹوٹل سفر 92کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ وہ شخص رینالہ، پتوکی اور لاہور میں اپنی نماز پوری پڑھے گا یا قصر کرے گا؟
اس طرح بیٹھنا کہ کچھ حصہ دھوپ میں ہو اور کچھ سائے میں
سوال: اگر کوئی شخص اس طرح بیٹھے کہ اس کے بدن کا کچھ حصہ دھوپ میں ہو اور کچھ سائےمیں، تو اس کا کیا حکم ہے؟
کثرتِ درود کی فضیلت کے لیے روزانہ کتنی بار درود شریف پڑھنا چاہیے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کثرتِ درود کی فضیلت کتنی تعداد میں درود شریف پڑھنے سے حاصل ہوتی ہے؟ سائل: سید عبد اللہ الفت (گلشن اقبال، کراچی)