سرچ کریں

Displaying 571 to 580 out of 728 results

571

عورت کا بالغ دیور کے ساتھ اپنے میکے جانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کا میکہ شرعی مسافت کے سفر یعنی 92 کلو میٹر سے زائد پر ہے لیکن اسے کوئی میکے لے جانے والا یا میکے سے سسرال لانے والا نہیں ہے تو کیا وہ اپنےبالغ دیور کے ساتھ سسرال یا میکے آجا سکتی ہے جبکہ بچے بھی اس کے ساتھ ہوتے ہیں، بچہ پانچ سال کا اور بچی چھ سال کی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ پر جانا آنا ہوتاہے؟ کیونکہ شوہر کام پر مصروف ہوتا ہے اور والد بوڑھا ہے۔اور کوئی محرم بھی موجود نہیں ہوتا، اس بارے میں راہنمائی فرمادیں۔

571
572

حاملہ کی عدت کب تک ہوگی ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کانکاح دسمبر2015میں ہوا،7اکتوبر2016کوکچھ وجوہات کی بناء پراس نے اپنی بیوی کوتین طلاقیں دے دیں ۔معلوم یہ کرناہے کہ لڑکی حاملہ ہے۔اس کی عدت کتنی ہوگی ؟اوراس لڑکی کادوسری جگہ نکاح کب تک کرسکتے ہیں ؟

572
574

کیا سوتے میں طلاق دینے سے ہوجاتی ہے یا نہیں؟

سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکوئی شخص سوتے میں اپنی بیوی کوطلا ق دے دے توطلاق ہوجائے گی یانہیں ہوگی ؟

574
575

خودمیت کا قرض ادا کردیا ،اب ترکہ میں سے لے سکتا ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے کزن زیدکاانتقال ہوا،اس نے وراثت میں قرض سے کافی زیادہ مال بھی چھوڑاہے زید پر سترہزارروپیے قرض تھا،زیدکے ماموں بکر(غیروارث )نے اپنی مرضی سے بغیرکسی کی اجازت کے اپنے پاس سے وہ قرضہ اداکردیا،قرض اداکرتے وقت رجوع وغیرہ کسی قسم کی کوئی شرط نہیں لگائی تھی،اس سترہزارکی رقم کومیت کے ترکہ سےبکر واپس لے سکتا ہے یانہیں ؟ نوٹ!زیدکے ورثاء میں ایک بیوی اوروالدین ہیں ،نیزبکر بھی مذکورہ بیان سے متفق ہے ۔

575
576

طلاق کے بعد بچی کس کے پاس رہے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری شادی چھ سال پہلے ہوئی ،میری تین سال کی ایک بیٹی ہے ۔ہم میاں بیوی میں جھگڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہماری بن نہیں پا رہی ہے،مجھے پوچھنا یہ ہے کہ اگر میں ان کو طلاق دے دیتا ہوں تو جدائی کے بعد مندرجہ ذیل معاملات میں شرعاً کیا حکم ہے ؟ (1)میری بیٹی کس کے پاس رہے گی ؟ (2)اگر بچی کی ماں کہیں اور شادی کر لیتی ہے تو اب بچی کس کے پاس رہے گی ؟ (3)اگر بچی اپنی ماں کی پرورش میں ہوتو کیا وہ لوگ مجھے بچی سے ملنے سے روک سکتے ہیں ؟

576
578

شادی شدہ عیسائی عورت اسلام قبول کرلے تو نکاح سے متعلق کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک کرسچین عورت اسلام لائی ۔جبکہ اس کاشوہرعیسائی ہے ۔اسلام لانے کے ایک سال تک وہ پھراسی شوہرکے ساتھ رہی اس دوران اس کی تین ماہواریاں پوری ہوگئیں تھی اورمیاں بیوی والے معاملات بھی ہوتے رہے ،پھرشوہرنے اس کوچھوڑدیا۔اسے معلوم نہیں تھاکہ شوہرکے ساتھ اسلام لانے کے بعد وہ نہیں رہ سکتی، اس گناہ سے وہ توبہ کرچکی ہے۔ اب اس بات کوآٹھ سال کاعرصہ بیت گیا۔اوروہ عیسائی مسلمان نہیں ہوا۔اب عورت آگے کسی مسلمان سےنکاح کرناچاہتی ہے کیاشرعاًاس کے لیے نکاح کرناجائزہے سائل : مجاہدحسین(داروغہ والا)

578
579

کیا سوتیلی بہن کے بیٹے کی بیٹی سے نکاح کرسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امیرکے سگے ماموں کی بیوی امیرکی سوتیلی بہن ہے یعنی امیراوراس بہن کاوالدایک ہے لیکن دونوں کی والدہ الگ الگ ہے ۔کیاامیرکے سگے ماموں اوراس سوتیلی بہن سے جوبیٹاپیداہوااس بیٹے کی بیٹی سے امیرکانکاح ہوسکتاہے۔ سائل :قاری محمدجمیل فاروقی(لاہور)

579
580

خود کشی کرنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پردل برداشتہ ہوکرخودکشی کاارتکاب کررہے ہیں ۔مثلاًباپ بیٹے سے تنگ ہوکر،بہن بھائی سے دل برداشتہ ہوکر،بیوی شوہرسے پریشان ہوکریاغریب لوگ غربت سے تنگ آکرکر،بہت سے طلباء وطالبات امتحانات میں ناکامی پر،نوکری نہ ملنے پرخودکشی کررہے ہیں ۔شرعی رہنمائی درکارہے کہ خودکشی کرناکیساہے؟ سائل:حافظ شکیل احمدمجددی(لاہور)

580