سرچ کریں

Displaying 571 to 580 out of 1387 results

571

ہر نوچندی جمعرات کا روزہ رکھنے کی منت مانگنا اور کسی مہینے نہ رکھنا

سوال: اگر کسی اسلامی بہن نے منت مانی ہو کہ اگر میرا یہ کام ہو جائے، تو میں ساری زندگی نوچندی جمعرات (یعنی اسلامی ماہ کی پہلی جمعرات) کا روزہ رکھوں گی اور اس کی منت پوری ہو گئی ہو اور وہ روزہ رکھتی ہو، لیکن کسی مہینے وہ روزہ نہ رکھ پائے، تو کیا اس روزے کی قضاء ہے یا اس دن کو چھوڑ کر کسی اور دن رکھ سکتی ہے؟

571
572

بارات کے دو دن بعد ولیمہ کرنے سے ولیمہ کی سنت ادا ہوگی یا نہیں ؟

سوال: 22مئی کو بارات ہے آتے آتے دن بدل جائے گا اور 25 کو ولیمہ ہے تو سنت ادا ہو گی؟

572
573

جانورکو حنوط کرواکر گھر میں زینت کے لیے رکھنا کیسا؟

جواب: دن سے سرتک کے حصہ کو جیساکہ یاک، ہرن، مارخوروغیرہ کے سر کو یا ہاتھی کے سینگ کوبھی حنوط کروا کر لگاتے ہیں۔ (2)جاندار کی تصویر کی تین ہی صورتیں ہو...

573
574

بیٹی کی قسم کھا کر توڑ دی، تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مجھے ایک جاننے والی عورت نے میری قریبی رشتہ دار عورت کے متعلق کہا کہ وہ ایسی ایسی ہے(یعنی اس کی برائیاں بیان کیں) اور پھر مجھے کہا کہ اپنی بیٹی کی قسم کھاؤ کہ تم یہ باتیں کسی کو نہیں بتاؤ گی، میں نے اس وقت اپنی بیٹی کی قسم کھا لی، کچھ دن بعد میں اپنی اسی رشتہ دار عورت کے پاس بیٹھی تھی جس کے متعلق مجھے غلط گائیڈ کیا گیا تھا، تو میں نے اسے کہا کہ آپ کتنی اچھی ہیں، لیکن لوگ آپ کے متعلق کیا کیا کہتے ہیں، تو وہ مجھے کہتی کہ یقیناً تمہیں فلاں نے کہا ہوگا، حالانکہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا، اسے خود ہی معلوم ہو گیا، میں اب کافی پریشان ہوں، میری ایک ہی بیٹی ہے اور میں نے اس کے نام کی قسم کھا لی اور جس بات پر قسم کھائی تھی وہ بھی ظاہر ہو گئی، میں کافی پریشان ہوں، میری رہنمائی فرمائیں کہ اس قسم کا کیا کفارہ ہوگا؟

574
575

کیا قیامت کے دن کا اکثر حصہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں گزرے گا ؟

سوال: قیامت کا دن جو پچاس ہزار سال کا ہے،کیا آدھے سے زیادہ حضور کی تعریف میں گزر جائے گا؟

575
576

پہلے سے بتائے بغیر کام چھوڑنے پر اجرت نہ دینا؟

سوال: اکثر دکانوں پر لڑکے کام کے لئے رکھے جاتے ہیں تو ان سے یہ طے کیا جاتا ہے کہ اگر کام چھوڑنے کا ذہن ہو تو بتا کر چھوڑنا ہے، ورنہ بیچ مہینے میں بغیر بتائے چھوڑ کر گئے، تو اس مہینے میں کام کیے ہوئے جتنے دن ہوں گے، اُن کی تنخواہ نہیں ملے گی۔ یہ چیز دکانوں پر لڑکے رکھتے ہوئے عموماً طے ہوتی ہے۔ کیا یہ طریقہ کار شرعاً درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

576
577

امام حسین اور حضرت عبد اللہ بن عمر کے ایک ساتھ کھیلنے والا واقعہ درست ہے؟

جواب: دن تیرہ سال کے تھے ، تو آپ کو (جہاد کے حوالے سے ) کم عمر قرار دیا گیا، (غزوہ)احد کے موقع پر اجازت مانگی اور آپ اس وقت چودہ سال کے تھے تو اس وقت بھ...

577
578

لاہور سے اٹک جا کر واپس لاہور ایک ہفتے کا قیام ہو، تو نمازوں کا حکم جبکہ دونوں وطنِ اصلی نہیں

سوال: مفتی صاحب میں سٹوڈنٹ ہوں لاہور ہاسٹل میں رہتا ہوں، میرا گھر سرگودھا میں ہے۔میں اگر دو دن کے لئےلاہور سے اٹک جاؤں اور واپس لاہور آنے کے ایک ہفتے بعد مجھے سرگودھا جانا ہے ،تو ایک ہفتہ جو میں لاہور میں گزاروں گا اس دوران مجھے قصر نماز پڑھنی ہوگی یا مکمل ؟اور اٹک میں دو دن ہی رہنا ہے، تو وہاں بھی مسافر رہوں گا یا نہیں؟

578
579

سحری ختم ہونے کے بعد کھاتا پیتا رہا تو باقی دن کھانے پینے کا حکم

سوال: ایک شخص سحری کا ٹائم ختم ہونے کے بعد بھی کھاتا پیتا رہا، اس کا روزہ نہ ہوا، مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ جب اس شخص کا روزہ نہ ہوا، تو یہ باقی دن کچھ کھا پی سکتا ہے یا نہیں؟

579
580

شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی نفلی روزہ رکھ سکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں مدنی چینل دیکھتی ہوں اور اجتماع پر بھی جاتی ہوں،وہاں بیان میں ہر ماہ کچھ نہ کچھ نفل روزے رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور اس کی کارکردگی بھی لی جاتی ہے اور بعض اوقات روزہ رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی پیاری پیاری دعائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر مارکیٹنگ کا کام کرتے ہیں، عمو ماً اپنے شہر میں ہی مختلف اوقات میں لوگو ں سے ملاقاتیں کرتےہیں اور بعض اوقات کمپنی کے کام کے سلسلے میں ایک، دو دن کے لیے شہر سے باہر بھی جاتے ہیں، تو کیا میں اپنےشوہر کی اجازت کےبغیر نفل روزہ رکھ سکتی ہوں؟

580