
والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کے حج کا حکم نیز بیوی کے پیسوں سے شوہر کا حج کرنا کیسا؟
جواب: احرام حجہ (او اطلق النیۃ)ای و ان لم یقید بکونہ نفلااونذرا(حتی لو استغنی )ای صار غنیا بحصول المال من الوجہ الحلال (بعد ذالک) ای بعد ادائہ الحج بغیر است...
نفلی طواف بیٹھ کر کرنے سے دَم یا صدقہ لازم آئے گا؟
جواب: احرام میں لازم آنے والا صدقہ جہاں بھی دے ، بہر حال قیمت اس مقام کے حساب سے دینی ہو گی ، جہاں صدقہ ادا کرنے والا ادائیگی کے وقت خود موجود ہو ۔ چنانچہ ف...
الیکٹرک بائیک یا ویل چیئر پر بیٹھ کر طواف کرنے کا شرعی حکم نيز دم يا صدقہ کا حکم
جواب: احرام میں لازم آنے والا صدقہ جہاں بھی دے، بہر حال قیمت اس مقام کے حساب سے دینی ہو گی، جہاں صدقہ ادا کرنے والا ادائیگی کے وقت خود موجود ہو۔ چنانچہ فتاو...
پاکستان سے جدہ جانے والے کیلئے احرام باندھنا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: ہمارے ایک قریبی رشتہ دار جدہ(سعودی عرب )میں ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں ،وہ پاکستان سے چھٹی گزار کے واپس جدہ کام پر گئے ہیں۔ان کے لیے میقات سے گزرنے پر احرام اور عمرے کا کیا حکم ہے؟جبکہ ان کی نیت کام پر جانے کی ہے اور اگران کا ہوائی جہاز براستہ جدہ کسی دوسرے شہر مثال کے طور پہ الریاض، مدینہ شریف وغیرہ جاتا ہے ۔تو اس کے لیے میقات سے گزرنے پر احرام باندھنے اور عمرہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟
کیا طوافِ زیارت کے بعد سعی کے لیے احرام ضروری ہے؟
سوال: اگر حج تمتع کرنے والا سات یاآٹھ ذوالحجہ کو حج کا احرام باندھنے کے بعدنفلی طواف کرکے حج کی سعی نہیں کرتا اور حج کی قربانی کے بعد حلق یا تقصیر کے ذریعے احرام سے باہرآنے کے بعد طواف زیارت کے ساتھ سعی کرتا ہے ، تو کیااس سعی کے لیے احرام ہوناضروری ہے ۔؟اور اگر اِس سعی کو احرام کے ساتھ کرناضروری ہے ، تو کیا اس احرام کے لیے نیت اور احرام کی پابندیاں بھی ہوں گی؟
ایک احرام سے دو عمرہ کرنے کا حکم؟
سوال: زید نے مسجدِ عائشہ سے ایک ساتھ دوعمروں کی نیت سے احرام باندھا۔ دو عمروں کی نیت کرتے ہوئے اس کاارادہ یہ تھا کہ ”وہ اسی نیت کے ساتھ دو عمرے کرے گا ، پہلا عمرہ کرنے کے بعد وہ حالتِ احرام میں ہی ہو گا اور اسی احرام سے دوسرا عمرہ کرے گا ، دوسرے عمرے کی نیت کے لئے مسجد عائشہ آنے کی حاجت نہیں ہوگی“ اس مذکورہ نیت و ارادے سے زید نے ایک عمرہ کے لئے طواف وسعی کرکے حلق کروایا اور خود کو حالت احرام میں سمجھتے ہوئے اس نے مسجد حرام سے ہی دوسرےعمرے کے لئے تلبیہ پڑھا ، اور طواف و سعی کرکے حلق کروایا۔ زید نے دو عمرے کرنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا ہے ، کیا یہ درست ہے ؟ زید پر کوئی دَم وغیرہ تو لازم نہیں ہوا ؟ راہنمائی فرمادیں ۔
عمرہ کی نیت نہ ہو، تو انڈیا سے بغیر احرام مکۂ معظمہ حاضر ہونا
سوال: اگر کوئی شخص انڈیا سے مکہ مکرمہ احرام کے بغیر حاضر ہو اور عمرے کی نیت بھی نہیں کی، تو کیا اس صورت میں اسے دم دینا پڑے گا جبکہ ابھی وہ مکہ میں ہی ہے؟
حِل میں رہنے والا اگر مکہ مکرمہ جائے تو احرام باندھنا ضروری ہوگا یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص حِل میں رہتا ہو، وہاں سے مکہ مکرمہ جانا چاہے تواحرام باندھنا ضروری ہے یا نہیں؟
عمرہ کر کے منی، مزدلفہ و عرفات جانا اور بغیر احرام واپس مکہ مکرمہ آنا
سوال: پاکستان سے عمرہ کے لیے گئے، عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد اگلے دن منی ، مزدلفہ، عرفات اور مسجدِ نمرہ وغیرہ کی زیارت کے لئے گئے، تو واپسی میں احرام باندھنا ضروری ہے ؟ اگر کسی نے احرام نہ باندھا اور ویسے ہی واپس آگیا، تو کیا حکم ہے؟