سرچ کریں

Displaying 51 to 60 out of 4549 results

51

شوہر کے انتقال کے بعد عورت عدت کہا گزارے گی ؟

سوال: میرے بیٹے (محمدطارق) کاانتقال 22 مارچ 2022ء کو کراچی میں ہوا تھا ، اس کی تدفین خانیوال پنجاب میں ہوئی۔ میری بہو کا تعلق کراچی سے ہی ہے ، وہ میت کے ساتھ خانیوال آگئی تھی ، اب وہ عدت کے بقیہ دن کراچی میں اپنی ماں کے گھر گزارنا چاہتی ہے کیونکہ اس کی ایک لے پالک بیٹی ہے جو اس کے بغیر رہ نہیں سکتی اور بچی کی پڑھائی کا بھی مسئلہ ہے۔ ابھی بچی کراچی میں ہی نانی کے پاس ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ سوا مہینے کے ختم کے بعد باقی عدت اپنی امی کے گھر کراچی میں کرسکتی ہے یا نہیں؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر عورت کچھ قدم جنازے کے ساتھ چلے تو اسے پوری عدت گزارنا لازم نہیں ، حالانکہ میری بہو بھی میت کے ساتھ کراچی سے خانیوال آئی ہے تو کیا اسے پھر بھی پوری عدت گزارنی ہوگی؟

51
52

عورت عدت کے اندر مدنی چینل دیکھ سکتی ہے یا نہیں؟

سوال: کیا عورت عدت میں مدنی چینل دیکھ کر بیان سن سکتی ہے یا بغیر دیکھے صرف سن سکتی ہے ؟ایک عورت کا کہنا ہےکہ نامحرم ہیں توکیسے سنے؟

52
53

زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی

جواب: کتنی پھٹن معاف ہے اور کتنی پھٹن قابلِ شمار ہے،اس کا اصول یہ ہے کہ ایسی پھٹن یا سوراخ جس میں ستالی داخل ہو سکے وہ قابل معافی نہیں ہے، بلکہ اسے شمار کیا...

53
54

رخصتی سے پہلے ہی شوہر کا انتقال ہوجائے تو کیا پھر بھی عدتِ وفات لازم ہوگی ؟

سوال: زید کا نکاح ہوا مگر رخصتی نہیں ہوئی۔ وہ اپنی منکوحہ سے کبھی بھی تنہائی میں نہیں ملا، ہاں ایک دو شادی کے پروگرامز میں اس کی اپنی منکوحہ سے ملاقات ضرور ہوئی تھی، اب رضائے الہی سے زید کا انتقال ہوگیا ہے۔ بیان کردہ صورت میں آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کی منکوحہ پر عدت لازم ہوگی یا نہیں؟ اگر ہوگی تو کتنی عدت لازم ہوگی؟

54
55

خیار رؤیت کیا ہے؟ اس کی مدت کتنی ہوتی ہے اور کس وجہ سے ختم ہوجاتا ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ خرید و فروخت (بیع و شراء) کے معاملات میں "خیار" یعنی کسی چیز کو قبول کرنے یا رد کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ اُن خیارات میں سے ”خیارِ رؤیت“ بھی ہے۔ اِس کی تعریف کیا ہے؟ اِس کی مدت کتنی ہوتی ہے؟ اور کن وجوہات یا اسباب کی بنیاد پر یہ خیار ختم یا ساقط ہو جاتا ہے؟

55
56

خیار عیب کیا ہے؟ اس کی مدت کتنی ہے اور کس وجہ سے یہ ختم ہوجاتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ خرید و فروخت (بیع و شراء) کے معاملات میں "خیار" یعنی کسی چیز کو قبول کرنے یا رد کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ اُن خیارات میں سے ”خیارِ عیب“ بھی ہے۔ اِس کی تعریف کیا ہے؟ اِس کی مدت کتنی ہوتی ہے؟ اور کن وجوہات یا اسباب کی بنیاد پر یہ خیار ختم یا ساقط ہو جاتا ہے؟ اور اس کی کوئی عملی مثال بھی ہو تو بہت مفید رہے گا۔

56
57

جب طلاق کاخط ملا تب عدت شروع ہوگی یا جب طلاق دی تب سے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بہن کی 13 اگست 2016 کو شادی ہوئی اور رخصتی بھی ہو گئی ،چند دن بعدان کی طبیعت خراب ہوئی تو ہم اسے اپنے گھر لے آئے ، 13 ستمبر کوکراچی کنٹونمنٹ کی طرف سے ایک خط ملا جس میں ان کی طلاق کا ذکر تھا ، اور 17 اگست کی تاریخ لکھی تھی ، ان کےشوہر سے رابطہ ہوا تو انہوں نے بھی طلاق کی تصدیق کی۔ ہماری بہن کے ٹیسٹ کروائے تو وہ امید سے تھیں ، ہم نے ان کا حمل گروا دیا ہے ۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ ان کی عدت کب سے شروع ہو گی ؟ اور ان کی عدت کتنی ہے ؟

57
58

حیض کے ساتھ عدت گزاری جائے توکب ختم ہوگی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حیض والی عورت کے لیے طلاق کی عدت تین حیض ہے تو کیا تیسرے حیض میں جس دن حیض آیا، اس دن عدت ختم ہوگی یا جب تیسرا حیض ختم ہوجائے تب عدت مکمل ہوگی؟

58
59

کثرتِ درود کی فضیلت کے لیے روزانہ کتنی بار درود شریف پڑھنا چاہیے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کثرتِ درود کی فضیلت کتنی تعداد میں درود شریف پڑھنے سے حاصل ہوتی ہے؟ سائل: سید عبد اللہ الفت (گلشن اقبال، کراچی)

59
60

بیوی کی موجودگی میں بیوہ سالی سے نکاح کرنا کیسا؟

سوال: زید کی سالی ابھی عدتِ وفات میں ہے، کیا عدت پوری ہونے کے بعد زید کا سالی سے نکاح کرنا ، جائز ہے؟ جبکہ زید کی بیوی اُس کے نکاح میں موجود ہے۔ بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ سالی اگر بیوہ ہوجائے تو اب بیوی کی موجودگی میں بھی اُس بیوہ سالی سے مرد نکاح کر سکتا ہے؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

60