سرچ کریں

Displaying 51 to 60 out of 159 results

51

بیماری سے شفاء کے لیے منت مانگنے کے بعد علاج کروانے کا حکم

سوال: اگر کسی مرض سے نجات کے لیے شرعی منت مانی جائے، تو اس کے بعد علاج کروانا چاہئے یا منت کے پورے ہونے کا انتظار کرناچاہئے؟ نیزاگر منت ماننے کے بعد بیماری علاج کروانے سے ٹھیک ہو، تو پھر منت پوری کرنا کیسا ہے؟

51
52

درودِ تنجینا کی منت مانی ہو، تو وہ حیض کی حالت میں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں حیض کی حالت میں درود تنجینا پڑھ سکتے ہیں، لیکن اگر کسی حاجت وغیرہ کے لئےاس کو پڑھنے کی منت مانی ہے، تو اب حیض کی حالت میں پڑھنا جائز نہیں ہے۔ اس حوالے سے کیا حکمِ شرع ہے؟

52
53

عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک عورت نے اپنے بیٹے کے لئے بس پہ بخیر و عافیت ترکی جانے پر منت مانی کہ جتنے دن میں وہ ترکی پہنچے گا، میں روز قریبی مسجد میں جا کر بارہ نوافل ادا کروں گی، اب اسے اس منت کو پورا کرنے کے لئے مسجد میں جانا ضروری ہے، یا گھر میں بھی ادا کر سکتی ہے؟ سائل:خاور مدنی (واہ کینٹ)

53
54

نوافل کی منت میں متعین دن سے پہلے یا بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ زید نے منت مانی کہ اگر میرا بیٹا ٹھیک ہو گیا، تو میں گیارہویں پر بارہ نوافل پڑھوں گا، بیٹا گیارہویں سے پہلے ہی ٹھیک ہو گیا، تو کیا یہ نوافل گیارہویں کے دن ہی پڑھنا ضروری ہیں یا پہلے اور بعد بھی پڑھ سکتے ہیں؟

54
55

پاک بی بی کے مزارپرجانے کی منت ماننا

سوال: سوال عرض ہے کہ اسلامی بہنوں کا مزارات پر جانا منع ہے تو کیا پاک بیبیوں کے مزارات پر بھی نہیں جا سکتیں جبکہ وہاں پردے کا مکمل اہتمام ہو اور مردوں کا جانا بالکل منع ہو فقط عورتوں کو داخلے کی اجازت ہو ؟اور اگر پاک بی بی کے مزار پر جانے کی منت مانی تو کیا اسے پورا کرنا ضروری ہے؟

55
56

دس ہزار بار یارحمٰن پڑھنے کی منت ماننا ؟

سوال: میرا بیٹا بیمار تھا، تو میں نے منت مانی کہ اگر یہ ٹھیک ہوگیا تو دس ہزار بار”یا رحمٰن“ کا وِرد کروں گی، اب الحمدُ للہ بیٹا ٹھیک ہوگیا ہے، تو اس منت کو پورا کرنا لازم ہے یا نہیں ؟

56
57

کیا حفظِ قرآن کی منت کو پورا کرنا واجب ہے؟

سوال: ایک شخص نے منت مانی کہ میرا کام ہو گیا، تو میں قرآن پاک حفظ کروں گا۔ پھر وہ کام ہو گیا، تو اب اس منت کا کیا حکم ہے ؟

57
58

منت کےاعتکاف کا حکم

سوال: اگر کسی عورت نے رمضان المبارک کے پورے مہینے کے اعتکاف کی منت مانی تو کیا اس کے بھی وہی احکام ہوں گے، جو سنت اعتکاف(آخری عشرے) کے اعتکاف کے ہوتے ہیں،یعنی مسجد بیت سے باہر نکلنے کے حوالے سے جو پابندیاں ہیں کیا اس پورے مہینے میں نافذ ہوں گی؟

58
59

منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اس طرح منت مانی کہ اگر اس کا فُلاں کام ہوگیا ، تو وہ سو نوافل ادا کرے گی۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، تو منت کے نوافل ایک ہی دن اکٹھے پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتی ہے کہ تھوڑے آج پڑھ لئے، پھر اگلے دن، پھر کچھ دنوں بعد، اس طرح کرسکتی ہے یا نہیں؟ نوٹ : نیت میں اکٹھے یا الگ الگ، کسی طرح کی تعیین نہیں تھی۔ سائلہ:اسلامی بہن (صدر، کراچی)

59
60

منت کے اعتکاف کےاحکام

سوال: اگر کسی نے رمضان میں تین دن کے اعتکاف کی منت مانی، تو کیا اب جو پابندیاں دس دن والے اعتکاف میں ہوتی ہیں، وہ ان تین دن میں بھی ہوں گی یا نہیں ؟ یا پھر یہ نفلی اعتکاف کی طرح ہوگا ؟

60