
جنازہ گاہ چھوٹی ہونے کی وجہ سے جنازہ کی تکرارکرنا
سوال: اگر کسی جگہ جنازہ گاہ چھوٹی ہوجس کے باعث سب افراد ایک ساتھ نماز جنازہ میں شرکت نہ کرسکتے ہوں ،تو کیا اس صورت میں میت پر ایک بار نماز جنازہ پڑھانے کے بعد،دوسرے لوگوں کو شریک کرنے کیلئے امام اس میت پر دوبارہ نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے ؟ اس طرح ایک سے زائد بار نماز جنازہ پڑھنے سے متعلق شرعی حکم واضح فرمادیں۔
میت کے پورے جسم کوصابن یا شیمپو سے دھوناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ غسل میت کے وقت ،میت کے پورےجسم کو صابن یا شیمپو سے نہلانا درست ہے یا نہیں ؟یا صرف سر اور داڑھی کے بالوں کے لئے ہی ان کو استعمال کیا جاتا ہے؟ سائل:محمد شہباز(بشیر چوک ،نیو کراچی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کہتا ہے کہ قبر پر اذان دینا بدعت و ناجائز ہے اور اِس پر فتاوی شامی کی یہ عبارت’’فی الاقتصار علی ماذکر من الوارد اشارۃ الی انہ لا یسن الاذان عند ادخال المیت فی قبرہ کما ھو المعتاد الآن وقد صرح فی فتاویہ بانہ بدعۃ‘‘پیش کرتا ہے۔اس بارے میں کچھ تفصیلی رہنمائی کی حاجت ہے تا کہ ہمارے علاقے کی عوام اذانِ قبر(جو اہل السنۃ کا معمول ہے،اِس)کے حوالے سے مطمئن ہو جائے؟
میت کو بلاوجہ دوبار غسل دینا کیسا ؟
سوال: میت کو ایک مرتبہ سنت کے مطابق غسل دے دینے کے بعد بغیر کسی وجہ کے دوبارہ غسل دینے کی صورت میں کیا بندہ گنہگار ہوگا؟حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
میت دفن کرنے کے بعد قبر پر سورہ بقرہ کی آیات پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میت کی تدفین کے بعد بعض لوگ قبر کے سِرہانے سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات "الٓمّٓ" سے "الْمُفْلِحُوْنَ"اور پاؤں کی طرف سورہ بقرہ کی آخری آیات "اٰمَنَ الرَّسُوْلُ" سے ختمِ سورہ تک پڑھتے ہیں، تو اس طر ح پڑھنا کیسا؟
میت کا چہرہ دکھانے کے لئے میت کو مسجد میں لانا
سوال: اگر مسجد میں نماز جنازہ نہ پڑھا جائے تو کیا صرف میت کا چہرہ دکھانے کیلئے میت کو مسجد میں لایا جاسکتا ہے؟
سوال: کیا غسال (میت کو غسل دینے والا)میت کے بڑھے ہوئے بغل کے بال مونڈ سکتاہے ؟
جواب: میت کی پیشانی یا اس کے عمامہ یا اس کے کفن پر لکھ دیا جائے تو امید ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ میت کی مغفرت فرمادے اور اسے عذابِ قبر سے محفوظ فرمائے ...
جمعرات کے دن اہتمام کے ساتھ دعا کرنے کا شرعی حکم
جواب: میت بعد از رفتن او ز عالم تا ہفت روز تصدق از میت نفع می کند او را بے خلاف میان اہل علم وارد شدہ است در آں احادیث صحیحہ خصوصاً آب، و بعضے از علماء ...
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارےمحلے میں نوابشاہ سےتعلق رکھنے والے کچھ افراد کرائے پر رہتے ہیں ،ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو ان کی نماز جنازہ محلے کی جامع مسجد کے سنی صحیح العقیدہ امام صاحب(جو ماشاء اللہ بہت متقی وپرہیز گار بھی ہیں) نے پڑھایا لیکن ان کے بیٹوں نے اس وجہ سے جنازہ کی نماز میں شمولیت اختیار نہیں کہ جنازہ نوابشاہ لے کر جانا تھاتاکہ وہاں پر موجود رشتے دار بھی ان بیٹوں کے ساتھ دوبارہ نمازِجنازہ میں شریک ہوسکیں تو معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں نماز جنازہ دوبارہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ نوٹ: زبانی معلومات لینے پر سائل نے بتایا کہ میت کے ورثاء نارمل قسم کے لوگ ہیں نمازی ہیں لیکن نیکی وپرہیز گاری میں نمایاں نہیں ۔