
منہ بھر قے کے ذرات نگل لینے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: ناپاک تھوک کو نگل لینا گناہ ہے۔ اس پوری تفصیل سے واضح ہوا کہ صورتِ مسئولہ میں منہ بھر قے میں آنے والے ان نجس ذرات کو نگل لینا شرعاً ناجائز و گناہ ہے۔ ...
جانور کا خون جسم پر لگا کر علاج کرنا کیسا؟
جواب: ناپاک بھی ہےاور قوانین شریعت کی رو سے حرام چیز سے علاج کرنا، کروانا اگرچہ خارجی استعمال کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو، جائز نہیں ہے، یونہی اس طریقہ علاج میں ...
ٹریمر مشین کے ذریعے جسم کےزائد بال صاف کرنا
سوال: کیا مرد ٹریمر مشین کے ذریعے بغل وغیرہ کے بال صاف کرسکتا ہے؟
منہ ناپاک ہوجائے تو کیسے پاک کریں ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر یا غلطی سے ناپاک پانی پیا تو اس کا منہ کیسے پاک ہوگا؟
مشترکہ مشین میں اپنا حصہ دوسرے شریک کو اجارے پر دینا
سوال: زید اور بکر نے پارٹنر شپ پہ ایک گیہوں پیسنے کی مشین لی اور اس کے منافع آپس میں تقسیم کرتے ہیں، اب زید چاہتا ہے کہ وہ بکر کو مشترکہ مشین کا اپنا حصہ کرائے پر دے دے، بکر بھی اس پہ راضی ہے، تو کیا اس کی شرعاً اجازت ہو گی؟
ناپاک چیز کا دھواں کپڑوں پرلگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: گوبر کے کنڈے (اپلے) جلانے یا پیشاب سے ناپاک کپڑے جلانے سے اس کا دھواں کپڑوں پر لگ جائے او ر اس ناپاک چیز کی بد بو آنا شروع ہوجائےتو کیا کپڑے ناپاک ہوجائیں گے ؟اور اگر بعد میں بدبو ختم ہوجائےتو کیا حکم ہوگا؟
سی جی ایم سینسر ( Glucose Meter ) لگا ہو تو غسل کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ذیابیطس کے مریض کے لئے خون میں موجود گلوکوز کی مقدار پر نظر رکھنا نہایت اہم ہے۔گلوکوز کی مانیٹرنگ کے لئےعام طور پر گلوکوزمیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں ایک ٹیسٹ سٹرپ لگا ئی جاتی ہے اور اس پر خون کا قطرہ گرا کر مشین کے ذریعے گلوکوزکا لیول چیک کر لیا جاتاہے۔ آج کل ایک جدید طریقہ آیا ہے۔وہ یہ کہ ”سی جی ایم (Continuous Glucose Monitoring)“ ایک آلہ ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مستقل مانیٹرنگ ممکن ہے۔ یہ آلہ جسم پر عام طورپہ کہنی سے اوپر بازو کی سطح پر چپکا دیا جاتا ہے۔یہ آلہ ایک باریک سے سینسر کی مدد سے گلوکوز کا لیول چیک کرتا ہےاور وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ریزلٹ ایک میٹر یا موبائل وغیرہ پر شو کر دیتا ہے۔ ہر ایک منٹ میں یا چند منٹ بعد یہ گلوکوز کا لیول چیک کرتا رہتا ہے،اور بتاتا رہتا ہے کہ گلوکوز لیول اوپر کو جا رہا ہے یا نیچے کو آرہا ہےاور اگلے بیس منٹ یا آدھے گھنٹے بعد کی کیفیت کا اندازہ بھی بتا دیتا ہے۔یہ آلہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کو دن میں چھ سے آٹھ مرتبہ گلوکوز چیک کرنا پڑتا ہے۔اس میں الارم بھی سیٹ کر سکتے ہیں ، جو خون میں شوگر کے نہایت کم یا زیادہ ہو جانے پر مریض کو خبردار کرتا ہے۔ اس طرح ان مریضوں کی جان بچا ئی جا سکتی ہے ، جن کو سوتے ہوئے ہائپوگلائسیمیا (Hypoglycemia) ہو جائے ، کیونکہ یہ ایک خطرناک بات ہے جس سے مریض کی موت تک واقع ہو سکتی ہے۔ سی جی ایم کو دن میں دو مرتبہ گلوکوزمیٹر سے خون میں گلوکوز چیک کر کے برابر (Calibrate) کرنا ضروری ہے تاکہ بالکل صحیح نمبر معلوم ہو سکیں ، کیونکہ اس سے حاصل ہونے والا رزلٹ گلو کوز میٹر سے کم درجے کا ہوتا ہے ، البتہ بعض نئے سی جی ایم کو اس طرح برابر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب یہ سینسر جسم پر لگا ہو تو جسم پر پانی بہاسکتے ہیں ، لیکن جسم کے جتنےحصے پر یہ سینسر لگا ہے اتنے حصے کی جلد تک پانی نہیں پہنچ سکتا ، کیونکہ یہ جسم کے ساتھ مضبوطی سے چپکا ہوتا ہے۔اس کو اتارنے میں کوئی حرج یا مشقت کا سامنا نہیں ہوتا یعنی بآسانی اسے اتارا جا سکتا ہے ، لیکن اترنے کے بعد یہ دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔اور اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے تقریبا بیس ہزار کے قریب اور عام طور پر اسے دس بارہ دن تک یا بعض کو چودہ دن تک نہیں اتاراجاتا۔ اس تفصیل کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا اس سینسر کو استعمال کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو غسل فرض ہونے کی صورت میں کیا اسے اتارے بغیر غسل کا فرض ادا ہوجائے گا؟
عورت کا خوبصورتی کے لیے اپنے کچھ بال پیشانی پر ڈالنا کیسا ؟
جواب: پاک میں ہے:”عن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال: لعن رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال “ ترجمہ:حضرت اب...
نماز کے علاوہ ناپاک کپڑا پہننے کا حکم
سوال: گھر میں کام کاج کے طور پر ناپاک کپڑا پہن سکتے ہیں جبکہ نجاست خشک ہوچکی ہو؟