
مقتدی خود کو مسبوق سمجھ کرنماز ادا کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: جو مقتدی امام کے ساتھ شروع نماز سے شامل ہو،ایسا مقتدی جب امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں ہو تو امام کے ساتھ سلام پھیرنے کے وقت وہ بھول جائے اور اپنے آپ کو مسبوق سمجھتے ہوئے ، بقیہ رکعت پڑھنے کھڑا ہوجائے اور اس اضافی رکعت کا سجدہ بھی کرلے،پھر اسے یاد آئے کہ وہ تو مسبوق نہیں تھا،ا س نے تمام رکعتیں امام کے ساتھ ہی پڑھی تھیں۔ اب ایسی صورت میں وہ شخص کیا کرے؟کیا سجدہ سہو کرلینے سے اس کی نماز درست ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟ نیز اس صورت میں مقتدی کے امام کے ساتھ سلام نہ پھیرنے کی وجہ سے اس کی نماز میں کچھ فرق پڑے گا یا نہیں؟
صاحب ترتیب کی نماز فاسد ہوئی اور چند نمازیں پڑھنے کے بعد علم ہوا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میری ایک بھی نماز قضاء نہیں تھی ،میں امام کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھ رہا تھا اور انہوں نے اس میں قراءت کرتے ہوئے ایسی غلطی کی جس سے معنیٰ فاسد ہونے کےسبب نماز فاسد ہوگئی ،لیکن مجھے اس مسئلہ کا علم نہیں ہوا،لہٰذا میں بقیہ وقتی نمازیں پڑھتا رہا اور میں نے اگلے دن کی عشاء کی نماز بھی پڑھ لی ،پھر مجھے نماز ظہر کے بعد ایک مفتی صاحب سے یہ مسئلہ معلوم ہوا کہ معنیٰ فاسد ہونے کے سبب نماز فاسد ہوچکی تھی، تو میں نے نماز ظہر کے بعد اس فاسد نماز کا اعادہ کرلیا، تو اب سوال یہ پوچھنا ہے کہ میری وقتی نمازیں ہوئیں یا نہیں ؟ اور میں اب پھر سے صاحب ترتیب ہوں یا نہیں؟
نماز کے دوران نفلی روزے کی نیت کی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: فجر کی نماز ادا کرتے ہوئے نمازکی حالت میں آج کےنفلی روزے کی نیت کر لی ،تو کیا یہ روزے کی نیت درست ہوگی ؟جبکہ اس سے پہلے روزے کے منافی کوئی عمل یعنی کھایا،پیاوغیرہ نہ ہو۔
مقتدی نےتشہد پڑھنے کے بعدامام سے پہلے سلام پھیر دیا تو نماز ہو گئ یا نہیں ؟
سوال: اگر کسی نمازی(جس کی کوئی رکعت فوت نہیں ہوئی ) نے تشہد پڑھنے کے بعدبلا عذرِ شرعی امام صاحب سے پہلے سلام پھیر دیا ،تو کیا حکم ہے؟کیا اس نماز کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟
سلام میں ’’وبرکاتہ‘‘کے بعد’’و مغفرتہ‘‘بھی کہنا چاہیے یا نہیں ؟
جواب: کہے تو تم کہو”وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ“ اور اگر وہ دونوں کو جمع کرے، (یعنی یوں کہے:السلام علیکم ورحمۃ اللہ) تو تم ”برکاتہ“ کا اضافہ کرو اور یہ انتہا ہ...
مقتدی اگر قصداً واجب چھوڑے، تو کیا اسے کوئی رعایت ملے گی؟؟
سوال: مقتدی اگر جماعت کے دوران قصداً کوئی واجب چھوڑ دے، تو کیا اس کی نماز بھی واجب الاعادہ ہوجائے گی؟ جیسا کہ منفرد کی نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے یا پھر اس میں کوئی تفصیل ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
امام کے برابر دومقتدی قعدے میں ہوں توتیسراکیاکرے ؟
جواب: نماز پڑھ رہے ہوں اور وہ قعدہ اخیرہ میں بیٹھ جائیں، تو ایسی صورت میں تیسرے آنے والے مقتدی کے لئے حکم یہ ہے کہ وہ ان کے پیچھے شامل ہو جائے کیونکہ امام ک...
مسبوق مقیم نے مسافر کی اقتدا کی تو نماز کیسے مکمل کرے ؟
سوال: مسافر عشا کی جماعت کروا رہا تھا، اس نے ایک رکعت پڑھی تھی کہ ایک مقیم نے اس کی اقتدا کی ،مسافر نے دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا ،تو اب یہ مقیم مقتدی اپنی نماز کس طرح مکمل کرے گا؟
امام خود ہی اقامت کہے، تو مقتدی کس وقت کھڑے ہوں گے؟
جواب: نماز کےلیے کھڑے ہوں گے، اس سے پہلے کھڑے نہیں ہوں گے۔ درمختار میں ہے: ”اذا اقام الامام بنفسہ فی مسجد فلا یقفوا حتی یتم اقامتہ“ یعنی جب امام خود ہی ...
ثنا پڑھنے میں تاخیر کردی اور امام نے بلند آواز سے قراءت شروع کردی
سوال: مقتدی ثنا پڑھنا بھول جائے یا تھوڑی تاخیر کرے یہاں تک کہ امام صاحب نے بلند آواز سے قراءت شروع کردی، تو کیا اب مقتدی ثنا پڑھ سکتا ہے؟ یہ بھی بتا دیجئے کہ جب امام اللہ اکبر کہے، تو مقتدی کو بھی تکبیرات کہنی ہوں گی؟