
غسل فرض ہونے کی صورت میں کون سے کام کرنا جائز ہے اور کون سے ناجائز
سوال: جب غسل فرض ہو تو کون سے دینی یا نیک کام کرنے جائز ہیں اور نا جائز ہیں؟
نماز کے ایک رکن میں تین بار کھجانے سے نماز کا حکم
سوال: ایسے امام صاحب جو نماز میں ایک رکن میں تین سے زائد بار ہاتھ اٹھا کر خارش کریں اور یہ عمل اُن کی عادت میں شامل ہو ، تو ایسے امام صاحب کے پیچھے پڑھی گئی نماز وں کا کیا حکم ہو گا؟c
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
سوال: (1)اگر کوئی شخص تکبیرِ تحریمہ اور قراءت سے عاجِز ہو، تو کیا عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں تکبیرِ تحریمہ یا قراءت کرنے سے نماز درست ہو جائے گی؟ (2)کیا قراءت اور تکبیر تحریمہ کے علاوہ دیگر اذکار ِ نماز کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں، خواہ عجز ہو یا نہ ہو ؟ (3)کیا ”تلبیہ“ کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھا جا سکتا ہے؟
سوال: کیا سورج گرہن کی نماز اداکرناضروری ہے ؟ دوسرا سوال :یہ نماز جماعت کےساتھ ادا کی جائے یا اکیلے بھی پڑھ سکتےہیں ؟ تیسرا سوال :اس نماز کی جماعت کون کرواسکتاہے ؟ چوتھا سوال :یہ نما زکس وقت پڑھی جائے؟ پانچواں سوال :سورج گرہن کی نماز اد اکرنے کا طریقہ کارکیاہے ؟ چھٹا سوال :امام دعا کس انداز میں کروائے گا؟ ساتواںسوال :کیاعورتیں بھی یہ نماز ادا کریں گی؟
عورت کے لیے آیۃ الکرسی والا بریسلیٹ پہننے کا حکم
سوال: کیا عورت ہاتھ میں ایسا بریسلیٹ پہن سکتی ہے جس پر آیت الکرسی لکھی ہو، پاکی و ناپاکی دونوں میں؟
بے وضو یا بے غسل شخص کا قرآنی آیت لکھنے کا حکم
سوال: کیا بے وضو یا جس پر غسل واجب ہو اس کو قرآن کی آیت لکھنے کے لیے وضو یا غسل کرنا فرض ہے یا نہیں؟
آئل کے ڈرم پرنقلی اسٹیکرلگاکرآئل بیچنا
سوال: آئل کے خالی ڈرم پر نقلی (duplicate)اسٹیکر یا اس کی فوٹو کاپی لگا کر آئل بیچنا کیسا ہے جبکہ جس کمپنی کا اسٹکیر لگایا جا رہا ہے اس کی طرف سے یوں کرنے کی اجازت نہیں ہے اس سے کمپنی کا نام بھی خراب ہوتا ہے اور اس کی مارکیٹ میں ویلیو گرنے کی وجہ سے اسے نقصان ہوتا ہے ؟اور جس کے بارے میں ہمیں معلوم ہو کہ وہ ہم سے کسی کمپنی کے بغیر اس کی اجازت کے اسٹیکر پرنٹ کروا کر یوں دو نمبر کام کرے گا تو اسے اسٹیکر پرنٹ کر کے دینا کیسا ؟نیز جن لوگوں کو یہ بتا کر بیچا کہ یہ اصل نہیں بلکہ نقلی (duplicate)ہے تو کیا حکم ہو گا؟
قرض واپس دینے میں ٹال مٹول کرنا
سوال: کوئی شخص قرض یہ کہہ کر لےکہ ایک ہفتے میں لوٹا دوں گا اور واپس نہ کرے ، پھر دو ہفتے ، پھر مہینہ ، پھر دو مہینے کا وقت لے اور بار بار یونہی کرتے کرتے ایک سال سے اوپر کا وقت گزار دے ، تو کیا یہ امانت میں خیانت کہلائے گا ؟ میں نے کسی سے سنا ہے کہ قرض دینے والے کی اجازت کے بغیر قرض لوٹانے میں بہت زیادہ تاخیر کرنا امانت میں خیانت کرنے میں آتا ہے ؟
متعدد عمرے، فرض حج کے قائم مقام نہیں ہو سکتے
سوال: کیا بار بار عمرہ کرنے سے فرض حج ادا ہو جاتا ہے؟
مقروض فوت ہو جائے تو قرض کا مطالبہ ضامن سے ہوگا یا ورثاء سے؟
سوال: زید نے شرعی طریقہ کار کے مطابق بکر سے ادھار پر ایک موبائل خریدا، اور طے یہ پایا کہ ایک سال بعد زید ، بکر کو موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ لیکن بکر کو اس کےلیے ایک تیسرے شخص کی ضمانت چاہیے تھی، جو اس بات کی گارنٹی دے کہ اگر زید نے قرض ادا نہ کیا، تو اس کی جگہ وہ تیسرا شخص رقم اد اکرے گا،بکر کے مطالبے پر،زید نے خالد کو راضی کیا اور خالد نے اس بات کی ضمانت دے دی کہ اگر زید نےقیمت ادا نہ کی ، تو وہ موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ہوا کچھ یوں کہ ابھی کچھ ماہ ہی گزرے تھے کہ زید کا انتقال ہو گیا اور اس کا ترکہ بھی موجود ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ بکر اب خالد سے قرض وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔