
وضو کرتے ہوئے انگلیوں کو چوم کر سر کا مسح کرنے کا شرعی حکم
سوال: بعض لوگ سر کا مسح کرنے سے پہلے ہاتھوں پر پانی ڈال کر انگلیاں چومتے ہیں، بعض تو آنکھوں سے بھی لگاتے ہیں،پھر اُسی استعمال شدہ ہاتھ کی تری سے مسح کرتے ہیں۔ کیا اس طرح کرنے سے سر کا مسح درست ہوجائے گا؟
سوال: کیا رقم کے بدلے زمین ٹھیکے پر دینا جائز ہے؟
احرام پر نام اور ٹوپی پر مقدس کلمات لکھوانا
سوال: (1) آج کل بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ احرام کی چادروں پر دھاگے کے ذریعے نام لکھوالیتے ہیں،کیا اس طرح کڑھائی کرواکر اپنا نام لکھوانا،جائز ہے؟اگر کسی نے حج یا عمرہ میں ایسا احرام پہنا تو کیا اس پر کفارہ لازم ہوگا؟ (2)بعض ٹوپیاں ایسی دیکھی گئی ہیں جن پر مقدس کلمات لکھے ہوتے ہیں جیسے ماشاء اللہ، یہ لکھوانا اور ان کو پہننا کیسا؟
کرائے پر چلنے والی گاڑیوں پر زکوۃ کا مسئلہ
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا کرائے پر چلنے والی گاڑیوں پر زکوۃ ہے یا ان کے کرائے پرزکوۃ ہے اور اگر کرائے پر زکوۃ ہے تو اس کو کس طرح نکالنا چاہیے؟
اذان سے پہلے درود نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور میں نہیں تھا تو اب کیوں پڑھتے ہیں؟
جواب: پر درود پاک پڑھنے کے حکم میں کوئی قید بیان نہیں فرمائی کہ فلاں وقت پڑھو اورفلاں وقت نہ پڑھو، بلکہ مطلق بغیر کسی قید کے درود شریف پڑھنے کا حکم ارشا...
مسجد میں منبر کی سیڑھیوں کی تعداد
سوال: مسجد میں منبر کی سیڑھیوں کی تعداد کتنی ہونی چاہیے؟ کیا کوئی مخصوص تعداد مقرر ہے؟ کئی لوگ ابن ماجہ کی حدیث کا حوالہ بیان کرکے تین کو سنت کہتے ہیں۔ توکیا یہ سنت مؤکدہ ہے؟ اگر کسی منبر پر 4 سیڑھیاں ہوں، تو کیا اس پر خطبہ یا بیان کرنے والے کو سنت ترک کرنےکا گناہ ملے گا؟
پانی پر قادر نہ ہو، تو اعضائے وضو پر مسح کرنے سے وضو ہوگا یا نہیں ؟
سوال: جو شخص غسل یا وضو کے لئےکسی بیماری کی وجہ سے اعضائے وضو پر پانی بہانے پر قادر نہ ہو، تو اس پر مسح کرنا وضو کیلئے کافی ہوگا یااسے تیمم کرنے کا حکم ہوگا؟
سوال: جب ہم مدنی قافلے میں جاتے ہیں، تو شرعی مسافت طے کرنے کے بعدمثلاً ایک شہر کے اندرپندرہ دن کی نیت کرتے ہیں ، لیکن اسی شہر میں ہم ایک جگہ نہیں رکتے بلکہ مختلف مساجد میں چلے جاتےہیں، جو ایک دوسرے سے تین تین، چار چار کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہوتی ہیں۔توکیاہم وہاں پر مقیم رہیں گے؟اسی طرح اگر شہرسے اس کے قریبی گاؤں، دیہات میں چلےجاتے ہیں،جوشہرسے شرعی مسافت پرنہیں ، تو کیا حکم ہوگا؟یاایک گاؤں میں پندرہ دن کی نیت سے چلے جاتے ہیں لیکن پھر ایک گاؤں میں نہیں رکتے بلکہ اس کے قریب قریب دوسرے گاؤں میں بھی چلے جاتے ہیں،جوشرعی مسافت پرنہیں ، تو کیا اس دوران ہم مسافر رہیں گے، جبکہ ان مقامات میں سے کوئی بھی ہمارا وطن اصلی نہ ہو؟ تفصیل کے ساتھ ان ساری صورتوں کا جواب عطا فرما دیجئے ۔
سوال: مجھے ایک انسان سے حسد ہے،یہ حسد میرے دل و دماغ پر سوار ہو گیا ہے،یہاں تک کہ وہ نماز پڑھے تو مجھے حسد ہونے لگتا ہے کہ اس کا رب سے قرب کیوں بڑھ رہا ہے،حالانکہ مجھے حسد کے نقصانات کا پتا ہے میں نے رو رو کر اللہ پاک سے دعا بھی کی ہے۔ایسا بھی نہیں کہ میرا دل کرتا ہو کہ وہ نماز نہ پڑھے۔آپ مجھے بتائیں میں کیا کروں؟
خاتون کا غیر محارم کے ساتھ ٹور(Tour) پر جانا
سوال: خاتون اگر محرم کے بغیر گروپ کے ساتھ (جس میں اجنبی مرد بھی ہوں) ٹور پر جائے اور شوہر منع بھی کرے، لیکن بامرِ مجبوری اجازت دینی پڑے، تو کیا اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا ؟