
سوال: آپ کی بارگاہ میں میرا سوال یہ ہے کہ ایک بھائی مجھے کچھ رقم ادھار دینا چاہتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ جب آپ گندم کی کاشت کریں گے تو مجھے گندم دے دینا لیکن ایک شرط ہے اور وہ یہ کہ جو ریٹ گندم کا ابھی چل رہا ہے اسی ریٹ پر کاشت کے بعد میں آپ سے گندم لوں گا،خواہ اس وقت کا جو بھی ریٹ ہو، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمایئے ۔
امام قعدہ اولی میں بھول کر سلام پھیر دے تو مقتدی پر لقمہ دینا لازم ہے؟
سوال: اگر امام قعدہ اولی میں بھولے سے سلام پھیردے تو کیا مقتدی پر لقمہ دینا لازم ہے ؟
روزے کی حالت میں سینی ٹائزر گیٹ سے گزرنے سے روزے کا حکم ؟
سوال: آج کل کرونا وائرس سے حفاظت کے لیے مختلف مقامات پرسینی ٹائزرگیٹ نصب کیے گئے ہیں ۔ گزرنے والے روزے کی حالت میں اس میں سے گزرتے ہیں اوراس کے اجزاءحلق میں چلے جاتے ہیں ،ان کاذائقہ بھی حلق میں محسوس ہوتاہے ،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ روزے کی حالت میں یہ جانتے ہوئے کہ میراروزہ ہے ،ایسے گیٹ میں سے کوئی گزرا اوراس کے ذرات اس کے حلق میں پہنچ گئے ، توکیااس کاروزہ ٹوٹ جائے گا؟
کیا وسیلہ جائز ہے - وسیلہ کا ثبوت
سوال: میرا ایک دوست ہے ، جو وقتاً فوقتاً مجھے پریشان کرتا رہتا ہے ۔ کہتا ہے کہ تم لوگ جو دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگتے ہو ، یہ درست نہیں ہے ، گناہ ہے ، مجھےبتائیں کہ قرآن و حدیث میں کس جگہ پر وسیلہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ؟ برائے کرم تفصیل سے آگاہ کر دیجیے ۔
طلبا کے درمیان قراءت وغیرہ کے مقابلے کروانے اور انعام دینے کا حکم؟
سوال: طلبا کے درمیان قراءت و دیگر دینی علوم پر مشتمل مقابلے ہوتے ہیں۔ ان میں پوزیشن لینے والے کو ادارے کی طرف سے انعام دیا جاتا ہے۔ یہ علمی مقابلے کروانا کیسا ؟ اور انعام حاصل کرنا کیسا ہے؟
فی میل(Female) اسٹوڈینٹ کا میل(Male) ٹیچر کو تحفہ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ٹیچرز ڈے(Teacher’s Day) کے موقع پر کیا فی میل (Female)اسٹوڈینٹ، اپنے میل (Male)ٹیچر کو تحفہ دے سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: پر ثواب نہ ملنا ہے، اگرچہ اس سے فرض ساقط ہو جائے گا۔ کیونکہ مقصود محتاج کی حاجت پوری کرنا ہے۔ اور قریبی رشتہ دار کو دینے میں صلہ رحمی اور صدقہ دونوں ہ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کبھی کوئی قریبی عزیز باہر کے ملک میں ہوتا ہے تو اس کو میت کا چہرہ دکھانے کے انتظار میں میّت کو سرد خانے میں رکھا جاتا ہےاوربعض اوقات لاوارث لاش سردخانے میں رکھی جاتی ہے یا مقتول کی لاش رکھی جاتی ہے،ان تمام صورتوں میں میت کو سرد خانے میں رکھنا کیسا ہے؟ نوٹ:لاوارث لاش اور مقتول کے متعلق معلومات یہ ہیں کہ اگر لاوارث لاش کو بغیر سردخانے میں رکھے دفن کردیا جائے تو اس پر کوئی گرفت نہیں ہوتی بلکہ دفن کرسکتے ہیں یونہی مقتول کے ورثاء کو اختیار ہوتا ہے وہ چاہیں تو سردخانے میں رکھے بغیر دفن کردیں۔
اجتماع کے آخر میں کوئی بلند آواز سے سلام کرے تو اس کا جواب
سوال: اجتماع کے آخر میں جب صلوٰة وسلام اور اختتامی دعا ختم ہوتی ہے، تو کوئی ایک بلند آواز سے سب کو سلام کرتا ہے۔ تو کیا اس سلام کا جواب دینا سب پر واجب ہوگا یا کسی ایک نے بھی دے دیا تو واجب ادا ہو جائےگا یا کسی پر بھی واجب نہیں ہوگا؟
مقروض فوت ہو جائے تو قرض کا مطالبہ ضامن سے ہوگا یا ورثاء سے؟
سوال: زید نے شرعی طریقہ کار کے مطابق بکر سے ادھار پر ایک موبائل خریدا، اور طے یہ پایا کہ ایک سال بعد زید ، بکر کو موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ لیکن بکر کو اس کےلیے ایک تیسرے شخص کی ضمانت چاہیے تھی، جو اس بات کی گارنٹی دے کہ اگر زید نے قرض ادا نہ کیا، تو اس کی جگہ وہ تیسرا شخص رقم اد اکرے گا،بکر کے مطالبے پر،زید نے خالد کو راضی کیا اور خالد نے اس بات کی ضمانت دے دی کہ اگر زید نےقیمت ادا نہ کی ، تو وہ موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ہوا کچھ یوں کہ ابھی کچھ ماہ ہی گزرے تھے کہ زید کا انتقال ہو گیا اور اس کا ترکہ بھی موجود ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ بکر اب خالد سے قرض وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔