
غیر مسلم کے مال کی شیرینی پر فاتحہ کرنا کیسا؟
سوال: ہند میں مزارات پر غیر مسلم بھی آتے ہیں اور اپنے ساتھ نیازکا سامان یعنی شیرینی وغیرہ لاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس پر فاتحہ پڑھ دیں ، ہمارے لیے کیا حکم ہے کیا ہم اس پر فاتحہ شریف پڑھ سکتے ہیں ؟
غیر مسلم ملک کی طرف سے ملنے والی امداد لینے کا حکم
سوال: میں کچھ عرصہ قبل پاکستان سے بیلجیم کے شہر برسلزرہنے گیااور وہاں تقریبا ڈیڑھ سال میں نے ایک کمپنی میں ملازمت کی، اب میری وہ ملازمت چھوٹ گئی ہے اورمیں بے روزگار ہوں،سوال میرا یہ ہے کہ یہاں کی گورنمنٹ جو کہ غیر مسلموں کی ہے وہ بے روزگاروں کو اپنی طرف سے الاونس دیتی ہے تو میرا گورنمنٹ سے وہ الاؤنس لینا کیسا ہے ؟سائل:محمد عرفان
خاتون کا اپنے شوہر کے لیے مختلف ڈیزائن والے سوٹ سلوا کر پہننا
سوال: خواتین کے بے سلے پیکنگ والے سوٹ لئے جائیں ، تو اس پیکنگ پر ایک خاتون کی تصویر ہوتی ہے جس نے اسی سوٹ کو سلوا کر پہناہوتا ہے اور اس کے مختلف ڈیزائن ہوتے ہیں، اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی خواہش کے مطابق اسی انداز میں کپڑے سلوا کر پہنے ، تو کیا حکم ہوگا جبکہ کسی نامحرم کے سامنے نہ جاتی ہو؟
زکوٰۃ بھیجنے کے چارجز زکوٰۃ کی رقم سے کاٹے جا سکتے ہیں یا الگ سے دینے ہوں گے ؟
سوال: ہم لوگ یوکے سے پاکستان کشمیر میں اپنی ممانی کو زکوۃ بھیجنا چاہتے ہیں۔ ہم جس مَنی ٹرانسسفر کمپنی (Money Transfer Company)کے ذریعے رقم بھیجیں گے، وہ اُس بھیجی جانے والی رقم پر چارجز یعنی فیس وصول کرتے ہیں۔ کیا ہم زکوٰۃ بھیجنے کے لیے جو چارجز ادا کریں گے، اُسے زکوٰۃ کی رقم سے ہی ادا کر سکتے ہیں، یعنی فیس بھی زکوٰۃ سے ادا کر دیں اور بقیہ رقم بطورِ زکوٰۃ پاکستان ٹرانسفر کر دیں؟