
صاحب ترتیب پر فجر باقی تھی اور ظہر پڑھادی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص صاحب ترتیب ہے، اس کی فجر کی نماز چھوٹ گئی، اور اس نے ظہر کی نماز میں امامت کروائی، ظہر کی نماز کے بعد اس نے فجر کی نماز بھی قضا کر لی، اب اس صورت میں حکم یہ ہے کہ اس کی ظہر کی نماز فاسد ہو گئی، اور ظہر کا اعادہ کرنا ہو گا، لیکن چونکہ اس شخص نے ظہر کی نماز میں امامت کی تھی، اب اگر اس کی نماز فاسد ہے تو اس کے پیچھے مقتدیوں کی نماز بھی فاسد قرار دی جائے گی، یا نہیں ؟
حدیث: "شام کا کھانا آجائے تو مغرب کی نماز سے پہلے کھالو۔" کا حوالہ و وضاحت
سوال: کیا یہ حدیثِ پاک ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: ”جب شام کا کھانا حاضر کیا جائے، تو مغرب کی نماز سے پہلے کھانا کھا لو۔“
بچے کو والدین یا رشتہ دار کوئی چیز دیں،تو کیا وہ چیز کسی اور کو دے سکتے ہیں؟
جواب: روشنی میں سوال میں بیان کی گئی صورت کا متعین جواب یہ ہے کہ جوچیز والدین نے نابالغ بچے کو دی اور دیتے وقت مالک بنانے کی کوئی صراحت بھی نہ کی اور بچے ...
سجدے میں جانے سے منہ میں خون آتا ہو، تو نماز کیسے پڑھے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گلے میں انفیکشن ہے،جس کی وجہ سے باقاعدہ سجدہ کرنے سے خون بہہ کر منہ میں آ جاتا ہے اور سجدہ نہ کرنے سے خون منہ میں نہیں آتا ۔ اس صورت میں میرے لیے نماز میں باقاعدہ سجدہ کرنے یا اشارے سے سجدہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے ؟
منت پوری ہونے کے بعد روزے رکھنے میں تاخیر کرنا کیسا؟
جواب: روشنی میں جواب واضح ہوگیا کہ اگر پوچھی گئی صورت میں اس شخص نے روزوں کی منت کسی خاص وقت کے ساتھ مختص کر کے مانی تھی،جیسے کسی معین مہینے یا معین دن روز...
مسلمان عورت کا غیر مسلم مرد سے نکاح کرنے کا حکم
جواب: روشنی میں مسلمان عورت کا کسی بھی طرح کے کافر سے نکاح نہیں ہو سکتا، خواہ وہ ہندو، عیسائی، سکھ، یہودی یا دہریہ ہو۔ اللہ تعالیٰ نےارشاد فرمایا:﴿ لَا ...
مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟
جواب: روشنی میں مسجد و مدرسہ دونوں کے لیے اکھٹا چندہ کرنا،جائز ہےاور کس جگہ پر کتنا خرچ کرنا ہے، یہ انتظامیہ کی صوابدید پر منحصر ہےکہ جس میں جتنی حاجت ہو،...
جمعہ کی جماعت نکل جانے کا خوف ہو ، تو کیا تیمم کی اجازت ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کےبارےمیں اگر جمعہ کی نمازکے دوران وضو ٹوٹ جائے اور معلوم ہوکہ وضو کرکے واپس آنے تک امام صاحب سلام پھیر دیں گے ، تو کیا اس صورت میں تیمم کرکے جماعت میں شامل ہونے کی اجازت ہے ؟
انگلیاں چٹخانے میں عملِ کثیر نہ ہو تو نماز کا حکم
سوال: عورت نے نماز میں انگلیاں ایسے چٹخائی کہ عمل کثیر نہ ہوا تو بھی نماز مکروہ تحریمی ہوگی ؟
قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف پیٹھ کرنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ نیز بیت المقدس پاکستان سے شمال کی جانب ہے یا نہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ (پاکستان میں) باتھ روم میں کموڈ اور WC انڈین سیٹ نصب (Fitting) کرتے وقت اس کا رخ (Front) قبلہ سمت (West) کی جانب نہیں کر سکتے، جبکہ پشت(Back) کر سکتے ہیں اور شمال (North) کی جانب بھی بطور ادب رخ (Front) نہیں کرسکتے، کیونکہ اس سمت (direction) میں قبلہ اول اور بغداد شریف ہے، جبکہ پشت (back) کر سکتے ہیں۔آپ شریعت کی روشنی میں وضاحت فرما دیں کہ لوگوں کی بات کس حد تک دُرست ہے؟