
امام نے پانچویں رکعت کو چوتھی سمجھا اور اسی میں قعدہ اخیرہ کر کے سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: ایک امام صاحب عصر کی نماز میں تیسری رکعت کو دوسری رکعت سمجھ کر قعدہ اولیٰ گمان کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور پانچویں رکعت کو چوتھی رکعت سمجھ کر قعدہ اخیرہ گمان کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور سلام پھیرکر مکمل پانچ رکعت نماز پڑھادی،تو کیا اس طرح نماز ہو گئی یا نہیں؟
سجدے میں ناک زمین پر لگانا ضروری نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے سجدے میں ناک کی ہڈی لگانے کی شرعی حیثیت کیا ہے، بعض افراد کا کہنا ہے کہ پیشانی لگاناکافی ہے، ناک لگاناضروری نہیں۔
سوال: سِرّی نماز کی پہلی رکعت کے بعدکسی رکعت کے قیام میں شامل ہونے والا ثنا کب پڑھےگاکیا اسی وقت پڑھ سکتا ہے؟یا بقیہ نماز کی ادائیگی کرتے وقت پڑھے گا، اسی طرح جو شخص جہری نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں جماعت کے ساتھ شامل ہو، اس کے لئے ثنا پڑھنے کے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟
نماز میں آیت یا سورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟
سوال: نماز میں آیت یاسورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟ایک دو رکعت والی نماز میں جو دو سورتیں پڑھی گئیں، تو کیا اگلی دو رکعتوں والی نماز میں ان سورتوں کے علاوہ کوئی اورسورتیں پڑھنی ہوں گی؟ اگر وہی سورتیں پڑھ لیں، تو کیا یہ تکرار کہلائے گی؟کیا ایک ہی سورت کو ہر رکعت میں نہیں پڑھ سکتے ؟
والدین کی قضا نمازوں اور روزوں کی ادائیگی کرنے کا حکم
سوال: کیا اولاد اپنے والدین کی طرف سے قضا نمازیں پڑھ سکتی ہے یا قضا روزے رکھ سکتی ہے ؟
بیٹی کو کس عمر میں نماز، روزہ کا حکم دینا چاہیے؟
سوال: شرعی مسئلہ بیان کیا جاتا ہے کہ بیٹے کو سات سال کی عمر میں نماز،روزے کا حکم دینا چاہیے،تو سوال یہ ہے کہ بیٹی کو بھی سات سال کی عمر میں نماز، روزے کا حکم دینا چاہیے یابیٹی کے لیے شریعت نے کوئی الگ عمر بیان کی ہے؟
کپڑے پر خون کے دھبے لگ جائیں تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ زخم سے دن میں کئی دفعہ خون نکل کر کپڑوں پر لگ جاتا ہے کبھی زیادہ ہوتا ہے کبھی کم ہوتا ہے لیکن اس سے کپڑوں پر دھبے لگ جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس خون کے نکلنے کی وجہ سے کیا مجھے وضو دوبارہ کرنا ہوگا اور جن کپڑوں پر وہ خون لگا ہو کیا اس میں نماز ہوجائے گی یا مجھے کپڑے تبدیل کرنے ہوں گے؟
عادت کے مطابق تین دن خون آنے کے بعد پھر چھٹے دن دوبارہ آجائے، تو حکم؟
سوال: ایک خاتون کو تین دن تین رات حیض آکر بند ہو جاتا ہے۔ پھر دو دن کوئی رطوبت خارج نہیں ہوتی، چھٹے دن پھر خون آ جاتا ہےاور دو دن مزید رہتا ہے، یہی عادت ہے ہر ماہ۔ اب سوال یہ ہے کہ درمیان میں جو دو دن نہیں خون آرہا ہے نہ کوئی رطوبت ظاہر ہوتی ہے، تو کیا ان دنوں میں نماز ادا کی جائے گی؟
دورانِ نماز قراءت میں غلطی ہونے پر غیر نمازی کا لقمہ لینا
سوال: ایک اسلامی بہن نے نماز پڑھتے ہوئے قراءت میں کچھ غلطی کی ،دوسری اسلامی بہن جو ساتھ موجود تھی نماز میں نہیں تھی، اس نے اسے درست قراءت بتائی اور اس کے بتانے کے بعد اس اسلامی بہن نے نماز میں قراءت کو درست کر لیا، تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی؟