
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ قرآن سے فال نکالتے ہیں اس کے مطابق عمل کرتے ہیں تو ایسا کرنا کیسا ہے؟سائل:محمد عباد المدنی(فیصل آباد)
مسجد میں بیت اللہ اور مسجد نبوی کی تصاویر لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں محراب کے دائیں بائیں بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی کی تصویر ٹائلوں پر تیار کروا کر لگوانا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟ فرش سے چھت تک کا بیت اللہ شریف کا ماڈل تعمیراتی کمیٹی نے مسجد کے فنڈ سے تیار کروایا، اب اس کا قد آدم سے اونچا لگوانا ممکن نہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ اسے بیچنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل: خواجہ محمد سعید (کامونکی)
رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے کم پڑھنے کا حکم؟
جواب: کیسا ہے ،اس بارے میں فقہائے احناف کے تین طرح کے اقوال ہیں کہ رکوع اور سجدے کی تسبیح تین بار پڑھنا (1)فرض ہے ،(2)واجب ہے ، (3)سنت ہے ، اور سنت سے مراد...
شلوار یا پینٹ فولڈ کرکے نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شلوار، پینٹ اور آستین وغیرہ کو فولڈ کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اس کے بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں۔ سائل:محمد رضوان عطاری(ڈھوک کھبہ، راولپنڈی)
دوکاندار کا دو نمبر چیز ایک نمبر کہہ کر فروخت کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسٹمر دوکان دار سے آ کر ،اوریجنل چیز مانگتا ہے اور دوکان دار، اسے دو نمبر چیز ایک نمبر ،اوریجنل بتا کے بیچ دیتا ہے تودوکان دار کا اس طرح کرنا کیسا ؟ سائل: رانا تجمل حسین(لاہور،کینٹ)
”ہر کام اللہ کی مرضی سے نہیں ہوتا“ کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے اپنے دوست بکر سے کہا:”یہ چیز تمہیں نہیں مل سکتی۔“ بکر نے جواب دیا:”اللہ چاہے گا تو مل جائے گی۔“ زید نے کہا:”ہر کام اللہ کی مرضی سے نہیں ہوتا، کچھ کاموں میں بندوں کا بھی اختیار ہوتا ہے۔“ سوال یہ پوچھنا ہے کہ بکر کا یہ جواب کیسا ہے؟
ڈھول بجوانے اور داڑھی کٹوانے والے کو پیر بنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)ہمارے گاؤں میں ایک پیر آتا ہے ،جس کی آمد کے موقع پر اس کا استقبال ڈھول باجے اور ناچ سے کیاجاتا ہے ،پیر اس کام سے منع نہیں کرتا بلکہ انہیں کہتا ہے کہ ”بجاؤ خوب موج کرو“،یہ پیر عالم بھی نہیں ہے اور داڑھی بھی کٹواکرایک مٹھی سے کم کرواتا ہے۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس پیر کی بیعت کرنا کیسا ؟ (2)اگر کوئی عالم پیر صاحب کی مخالفت کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ڈھول بجانا جائز نہیں ہے تو پیر صاحب کہتے ہیں اس امام کی اقتدا چھوڑ دیں ،اس کا کیا حکم ہے؟ سائل:انجینئر محمد ابرار(جامع مسجد نور، کانواں لٹ،ڈسکہ ،سیالکوٹ)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بروکر کاخریداراور فروخت کنندہ دونوں سے بروکری لینا کیسا ہے؟
کاروبار کے لیے پیسے دیے، تو نفع و نقصان کس طرح رکھنا ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زید کا جنرل اسٹور ہے، اس کے دوست خالد نے اس کو ایک لاکھ روپے دئیےکہ ان پیسوں سے بوتلیں ( Cold Drinks) لے آؤ اور ان کا کام کرو، اس کا مکمل حساب تمہاری دکان سے الگ رہے گا اور طے یہ پایا کہ جو بھی نفع ہوگا، دونوں میں آدھا آدھا تقسیم ہوگا، البتہ اگر نقصان ہوا، وہ سارا زید یعنی دوکاندار کے ذمہ ہوگا، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس انداز سے مل کر کام کرنا کیسا ہے؟