
عالمِ دین کی تعظیم کے لیے کھڑے ہونے کا ثبوت اَحادیث کی روشنی میں
سوال: عالم دین کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونا، جائز و مستحب عمل ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا کسی حدیث پاک میں اس کا حکم موجود ہے؟اگر ہے تو وہ حدیث پاک کیا ہے؟شرعی رہنمائی فرماد یں۔
غوث پاک رضی اللہ عنہ کے قول ” میرا یہ قدم ہر ولی کی گردن پر ہے “ سے متعلق چند سوال
سوال: (1)” میرا یہ قدم ہر ولی کی گردن پر ہے “کیا یہ حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے، اس کا انکار کرنے والے کے لیے کیا حکم شرعی ہے ؟ (2) اگر یہ حضور غوث پاک کا ہی فرمان ہے، تو اس میں کون سے اولیائے کرام شامل ہیں ؟ایک شخص کہتا ہے کہ اس طرح تو لازم آئے گا کہ یہ صحابہ سے بھی افضل ہوں کہ ہر صحابی ولی ہوتا ہے ،اس کا کیا جواب ہے؟ (3) کیا یہ بات درست ہے کہ غوث پاک کی پیدائش سے بھی پہلے اہل بصیرت نے یہ خبردی تھی کہ آپ یہ اعلان فرمائیں گے؟ (4) ایک شخص کہتا ہے کہ اس فرمان کو سُن کرحضور خواجہ خواجگان غریب نواز، بلکہ جنات نےبھی اپنے سروں کو جھکا دیا تھا ،کیا یہ بات صحیح ہے؟ (5) نیز اس فرمان کو نہ ماننے کی وجہ سے کچھ لوگوں کی ولایت بھی ختم ہوگئی تھی ؟برائے کرم ان باتوں کا تشفی بخش جواب عطا فرمائیں۔
ماں باپ کا کسی رشتے دار سے قطع تعلق کرنےکا کہنا
جواب: شرعی کام کاحکم دیں تو خالق عزوجل کی نافرمانی والے کام میں ان کی ہرگز اطاعت نہ کی جائے بلکہ حکم شریعت پر عمل کرنالازم ہے ،لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر...
صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے یا بائیں جانب؟
سوال: دورانِ جماعت صف کی دائیں جانب کھڑے ہونا افضل ہے یا بائیں جانب؟بعض اوقات بعد میں آنے والے مقتدیوں کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ دائیں جانب ہی کھڑے ہوں،جس کی وجہ سے اس طرف نمازی زیادہ اور بائیں جانب کم ہوجاتے ہیں اور کئی بار باہر سے آنے والوں کو جو جانب قریب لگتی ہے،وہ اسی طرف کھڑے ہوتے جاتے ہیں۔برائےکرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
طائف سے احرام کے بغیر مکہ آنے اور وہاں سے عمرہ کیے بغیر پاکستان آنے کا حکم ؟
سوال: ہم عمرہ کے بعد طائف زیارات کے لیے گئےاور وہاں سے عمرہ کا اِحرام نہیں باندھا ،بلکہ یونہی مکہ مکرمہ واپس آکر وطن واپسی کی تیاری کر کے اپنے ملک پاکستان میں آگئے،تو کیا ایسی صورت میں ہم پر کوئی دَم وغیرہ تو لازم نہیں ہوگا،بہت سےلوگ یونہی وطن واپسی کے آخری دِنوں میں طائف زیارات کے لیے جاتے ہیں اور مکہ شریف واپس آکر عمرہ وغیرہ کیے بغیر ہی وطن واپس آجاتے ہیں ،ایسی صورت میں کیا شرعی احکام ہوتے ہیں؟رہنمائی کر دیجیے۔
جاندار کی تصویر والی پراڈکٹس بیچنے کا شرعی حکم
سوال: کارٹون یا دوسری قسم کی تصاویر والی پراڈکٹس کے بیچنے کا کیا شرعی حکم ہے؟
عرینہ والوں کو پیشاب پینے کی اجازت و سخت سزا دینے کی وجہ
سوال: درج ذیل سوالات پرشرعی رہنمائی فرمادیجیے: (1) قبیلہ عرینہ کے لوگوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب پینے کی کیوں اجازت دی،اس میں کیا مصلحت تھی؟ (2)نیز پھر جب وہ لوگ چرواہوں کو قتل کرکے اونٹنیاں لے کر بھاگ گئے،تو اس کی سزا میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے ہاتھ پاؤں کٹوادیئے اور گرم سلائیوں اسے ان کی آنکھیں پھوڑی گئیں ،پھر اُنہیں تپتے میدان میں چھوڑ دیا گیا تو وہ مرگئے،یہاں معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ سب بدلے سے زیادہ سزا دینا نہیں تھا ،کیا یہ ظلم نہیں؟