سرچ کریں

Displaying 6531 to 6540 out of 7442 results

6532

کیا مکروہ وقت میں عصرکے فرض کے ساتھ سنتیں بھی ادا کرسکتے ہیں؟

جواب: ا۔اگر اس دن عصر کی نماز نہیں پڑھی تھی تو مکروہ وقت میں ہی ادا کرے لیکن بلاعذر اتنی تاخیر کرنا کہ مکروہ وقت داخل ہوجائے ناجائز وگنا ہ ہے۔لہٰذا پوچھی گ...

6532
6533

نیاز کا گوشت کافر مزدورکودینا کیسا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک بھٹہ کامالک ہوں اورہمارے پاس اکثرلیبرکرسچن یعنی عیسائی ہوتے ہیں اورہم نے ان سے کام لیناہوتاہے مسئلہ یہ ہے کہ : (1)ہم کبھی توسالانہ ختم پاک دلواکریاکبھی ہرماہ دیگیں نیازپکاکرتقسیم کرتے ہیں ،اسی طرح کبھی کبھاربھٹہ کی حفاظت وخیروبرکت کےلیےاورنظربدوحاسدین کے حسدسے بچنے کے لیے بکرے ذبح کرکے غرباءمیں گوشت تقسیم کرتے ہیں ،لنگرکوہم خودبھی کھاتے ہیں اورہمارے دوست احباب اورقرآن خوانی کرنے والے بھی اوریہی لنگرہماری عیسائی لیبربھی کھاتی ہے اسی طرح گوشت میں سے ہماری کرسچن لیبربھی گوشت لیتی ہے ۔کیالنگراوریہ نفلی صدقہ کاگوشت ان کودے سکتے ہیں۔ (2)اسی طرح ہرسال بڑی عیدپربڑے جانوراپنے بھٹہ پرہی ذبح کرکے وہاں کے مکینوں اورراہ گیروں میں گوشت تقسیم کردیتے ہیں اورکچھ گوشت گھرمیں آجاتاہے ۔اس گوشت پرعیسائی لیبرکی بھی نظریں ہوتی ہیں اورہم انہیں انکاربھی نہیں کرسکتے لاچاردیناہی پڑتاہے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کے گوشت میں سے عیسائی لیبرکودیناکیساہے؟ نوٹ:تقسیم کاری کایہ سلسلہ ہمارے آباء واجدادسے اسی طرح چلتاآرہاہے۔

6533
6535

عورتوں کا بالوں میں چاندی کےکلپ لگانا جائز ہے یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آجکل عورتوں میں یہ فیشن چل پڑا ہے کہ وہ اپنے بالوں میں چاندی کےکلپ اور چٹکیاں لگاتی ہیں، ان کے استعمال کا کیا حکم ہے؟ سائل:محمد بابر (راجہ بازار، راولپنڈی)

6535
6536

ایسے چینل پرنوکری کرنا کیسا جہاں جائز و ناجائز پروگرامز آتے ہوں؟

جواب: ا۔اگرزیدٹیکنیکل سپورٹ فراہم نہ کرتاتوٹی وی پرپروگرام نشرنہ ہوتااورنہ لوگ دیکھتے ۔اورگناہ کے کام پرنوکری کرنابھی ناجائزوگناہ ہے ۔ و اللہ اعلم ...

6536
6537

امام صاحب نے عشاکےفرض بھولے سے بے وضو پڑھائے،توکیا وتربھی واپس پڑھنے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں امام صاحب نے عشاء کی نماز پڑھائی،فرضوں سے فارغ ہونے کے بعد لوگوں نے سنتیں ادا کر لی ،اور کچھ لوگ وتر بھی ادا کر چکے تھے ،اور کچھ ابھی ادا کر رہے تھے ،اچانک امام صاحب نے کہا کہ فرض بھولے سے بے وضو ہونے کی حالت میں ادا کئے گئے ہیں ،لہذاان کو دوبارہ ادا کیا جائے گا ،سارے مقتدیوں نےامام صاحب کے ساتھ دوبارہ فرض ادا کئے ،فرضوں کے بعد امام صاحب نے اعلان کیا کہ سنتیں اور وتر دوہرانے کی ضرورت نہیں ،اس پر کچھ لوگوں نے اختلاف کیا کہ سنتیں اور وتر دوبارہ ادا کرنے پڑیں گے ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کس کا قول درست ہے؟

6537
6539

شادی شدہ عیسائی عورت اسلام قبول کرلے تو نکاح سے متعلق کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک کرسچین عورت اسلام لائی ۔جبکہ اس کاشوہرعیسائی ہے ۔اسلام لانے کے ایک سال تک وہ پھراسی شوہرکے ساتھ رہی اس دوران اس کی تین ماہواریاں پوری ہوگئیں تھی اورمیاں بیوی والے معاملات بھی ہوتے رہے ،پھرشوہرنے اس کوچھوڑدیا۔اسے معلوم نہیں تھاکہ شوہرکے ساتھ اسلام لانے کے بعد وہ نہیں رہ سکتی، اس گناہ سے وہ توبہ کرچکی ہے۔ اب اس بات کوآٹھ سال کاعرصہ بیت گیا۔اوروہ عیسائی مسلمان نہیں ہوا۔اب عورت آگے کسی مسلمان سےنکاح کرناچاہتی ہے کیاشرعاًاس کے لیے نکاح کرناجائزہے سائل : مجاہدحسین(داروغہ والا)

6539
6540

بطورِ سزا ،مالی جرمانا لینا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدکابیٹاایک مدرسہ میں پڑھتاہے اس مدرسے کاقانون ہے کہ جوبچہ لیٹ ہوگایاچھٹی کرے گااُس سے سزاکے طورپرمالی جرمانہ وصول کیاجائے گا۔سزاکے طورپرمالی جرمانہ کرناجائزہے یانہیں ؟ سائل:محمدعمران (داتانگر،بادامی باغ،مرکزالاولیاء،لاہور)

6540