
مقتدیوں میں صرف عورتیں ہوں تو مرد ان کو جماعت کروا سکتا ہے؟
جواب: نماز میں جماعت کی حاضری جائز نہیں، خواہ یہ جماعت مسجد میں ہو یا کسی گھر یا ہال وغیرہ میں، رمضان میں ہو یا رمضان کے علاوہ میں،فرض نماز ہو یا تراویح، صل...
مغرب کے بعد سو گئے تو کیا رات میں اٹھ کر عشاء اور تہجد پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر ہم مغرب کی نماز کے بعد سو جائیں اور رات کو 10 بجے اٹھیں ، تو اب ہم عشاء کی نماز کے ساتھ ساتھ تہجد بھی ادا کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور عشاء کی نماز کا آخری وقت کیا ہو گا؟ اور کیا تہجد کا بھی کوئی مخصوص وقت ہے یا ہم عشاء کی نماز کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں ؟
92 کلو میٹر کا سفر اکٹھا نہ ہو، بیچ میں کام سے رکنا ہو تو شرعی مسافر کا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص سیل مین ہے۔ وہ اوکاڑہ سے لاہور کا سفر اس طرح کرتا ہے کہ پہلے رینالہ رکتا ہے، وہاں اس نے اپنا مال ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس نے آگے پتو کی جانا ہے اور وہاں بھی اپنا مال اس نے ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس سے آگے لاہور جاتا ہے۔ لاہور جاکر وہاں پندرہ دن رہنے کی نیت نہیں ہوتی، بلکہ ایک دو دن میں کام مکمل کرکے واپسی کا ارادہ ہوتا ہے۔ اوکاڑہ سے رینالہ شرعی سفر نہیں ہے، اسی طرح رینالہ سے پتوکی اور پتوکی سے لاہور تک بھی شرعی سفر یعنی 92 کلومیٹر نہیں بنتا، مگر اوکاڑہ سے لاہور کا ٹوٹل سفر 92کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ وہ شخص رینالہ، پتوکی اور لاہور میں اپنی نماز پوری پڑھے گا یا قصر کرے گا؟
سوکھنے سے پاک زمین پر نماز درست پر تیمم درست کیوں نہیں؟
سوال: ناپاک زمین پر نماز جائز ہے، لیکن اس سے تیمم جائز نہیں، اس فرق کی وجہ کیا ہے؟
مذی اور ودی کھرچنے سے پاک ہوں گی یا نہیں ؟
جواب: طریقہ کار کے مطابق پاک کرنا ہو گا۔ اور اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جو جگہ ناپاک ہوئی،اس پرنل کھول کر اتنی دیر پانی سے دھویا جائےکہ نجاس...
نماز کی حالت میں کھانے کی چیز نگلنے کا حکم
سوال: نماز کے دوران اگر کوئی کھانے کاذرہ وغیرہ منہ میں آجائے تو اسے نگل سکتے ہیں ؟
سوتے وقت سرمہ لگانے کا حکم اور طریقہ
سوال: کیا رات میں سوتے وقت سرمہ لگانا سنت ہے ؟ اور سرمہ لگانے کا سنت طریقہ کیا ہے؟
نماز کی تکبیرات انتقال میں اللهُ أكْبَر کے بجائے اللهُ اکبار کہنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگرکوئی شخص غلطی سے نماز کی تکبیرات انتقال میں اللہُ اکْبر کی جگہ اللہُ اکْبار کہے تو کیا نماز ہوجائےگی؟
عقیقہ درست نہ ہونے کی ایک صورت
سوال: جو شخص روزانہ جانور ذبح کر کے گوشت بیچتا ہے، میں نےاس سے یہ بات کی کہ بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں، مجھے ایک حصہ عقیقہ کے لئے چاہئے، تو آپ جو جانور خریدیں اس کی قیمت کو سات حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ کی قیمت میں ادا کر دوں گا،تو جانور ذبح ہونے کے بعد گوشت کا ایک حصہ مجھے دے دینا اور باقی چھ حصہ آپ بیچ دینا جیسا کہ آپ بیچتے ہیں، تو کیا اس طریقہ کار پر عقیقہ درست ہوجائے گا؟