سرچ کریں

Displaying 61 to 70 out of 2563 results

61

نماز جنازہ میں پہلی تکبیر کے علاوہ دیگر تکبیرات پر ہاتھ اٹھانا

سوال: اگر کسی نے غلطی سے نماز جنازہ کی پہلی تکبیر کے علاوہ کسی اورتکبیرمیں بھی ہاتھ اٹھائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

61
62

بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کی ادائیگی کے وقت اپنی چھوٹی بچیوں کو اپنے ساتھ جائے نماز پر کھڑا کرلیتی ہیں اور انہیں نماز سکھانے کی غرض سے اول تا آخر نماز کے تمام اذکار و تلاوت بلند آواز سے پڑھتی ہیں تاکہ بچیاں سیکھ سکیں۔ کسی نے ان کو بتایا کہ سکھانے کی نیت سے اس طرح بلند آواز سے تلاوت و ذکر کرنا، نماز کو فاسد کردیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی سکھانے کی نیت سے بلند آواز سے پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؟

62
63

کیا عورتیں نمازِ جنازہ پڑھ سکتی ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورتیں نمازِ جنازہ پڑھنے کیلئے جنازے کے ساتھ جاسکتی ہیں ؟

63
64

جنازے کی چارپائی الٹی(یعنی سر کی جگہ پاؤں) رکھ کر جنازہ پڑھانے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان، شرع متین اس مسئلے میں کہ جنازے کی ڈولی الٹی رکھ دی یعنی سر کی جگہ پاؤں اور پاؤں، سر کی جگہ اورنماز جنازہ پڑھادی، کیا اس طرح نماز جنازہ ادا ہوگئی؟

64
65

سورج گرہن کی نماز کے احکام

سوال: کیا سورج گرہن کی نماز اداکرناضروری ہے ؟ دوسرا سوال :یہ نماز جماعت کےساتھ ادا کی جائے یا اکیلے بھی پڑھ سکتےہیں ؟ تیسرا سوال :اس نماز کی جماعت کون کرواسکتاہے ؟ چوتھا سوال :یہ نما زکس وقت پڑھی جائے؟ پانچواں سوال :سورج گرہن کی نماز اد اکرنے کا طریقہ کارکیاہے ؟ چھٹا سوال :امام دعا کس انداز میں کروائے گا؟ ساتواںسوال :کیاعورتیں بھی یہ نماز ادا کریں گی؟

65
66

نماز جنازہ میں امام پانچ تکبیریں کہہ دے تو مقتدی کیا کرے؟

سوال: اگر امام غلطی سے نمازِ جنازہ کی پانچ تکبیریں کہہ کر سلام پھیرے، تو کیا نمازِ جنازہ ادا ہوجائے گی؟

66
67

قبرستان پر چھت بنا کر جنازگاہ بنانے کا شرعی حکم ؟

سوال: ہمارے علاقے میں کافی پرانا ایک وقفی قبرستان ہے، جس کے گرد چار دیواری بنی ہوئی ہے، ہمارے علاقے میں جنازہ پڑھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، کبھی سٹرک پر اور کبھی گلیوں میں نماز جنازہ پڑھتے ہیں۔ اب ہمارے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ قبرستان کے کچھ حصے پر چھت ڈال کر اوپر جنازہ گاہ بنا دی جائے، کیا اس طرح کرنا ، شرعاً جائز ہے؟

67
68

اشراق و چاشت کی فضیلت کیا ہے اور یہ کس کو حاصل ہوگی ؟

سوال: میں ایک مسجد میں امام ہوں اور میرا معمول یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھاکر مصلے پر ہی مختصر وظیفہ پڑھتا ہوں، اس کے بعد تفسیر صراط الجنان سے تین آیات کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، پھر دعا کرکے لوگوں سے ملاقات و سلام دعا کے لیےاپنی جگہ سے اٹھ جاتا ہوں ،اس کے بعد کبھی مصلے ہی پر اور کبھی مسجد کی دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر اور کبھی اپنے حجرے میں جاکر وظائف پڑھتا ہوں، پھر وقت ہوجانے پر نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کرتا ہوں،اس دوران میں کوئی دنیاوی کام کاج یا بات چیت بالکل نہیں کرتا، البتہ کوئی شرعی مسئلہ پوچھے تو میں علم ہونے کی صورت میں بتادیتا ہوں اور جمعہ والے دن نمازِ فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جاتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے اس معمول کو مد نظر رکھ کر ارشاد فرمائیں کہ کیا مجھے احادیث مبارکہ میں اشراق و چاشت کی نماز کے بیان کیے گئےفضائل حاصل ہوں گے؟کیا ان فضائل کے حصول کے لیے بعد نماز ِ فجر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہنا شرط ہے؟

68
69

نبی اکرم نے کسی کا جنازہ اٹھایا ؟ اور کیا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہ عَنْہَا کا جنازہ ہوا تھا؟

جواب: نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم ہی وارِد نہیں ہوا تھا، لہذا آپ کا معروف انداز کے مطابق نمازِ جنازہ نہیں پڑھا گیا۔معروف سیرت نگار ابو عبداللہ علامہ محمد بن ...

69
70

قادیانیوں سے لیا ہوا چندہ مسجد، مدرسہ یا جنازہ گاہ پر لگانا

سوال: (1)کیا مسلمانوں کی جنازہ گاہ کی تعمیر میں قادیانیوں کی امداد کی رقم سے تعمیراتی کام کیا جا سکتا ہے ؟ (2)اور اگر کوئی مسلمان ، قادیانیوں سے رقم اکٹھی کر کے مسجد ، مدرسہ یا جنازہ گاہ پر لگاتا ہے ، تو اس کا یہ عمل اسلامی اور شرعی لحاظ سے نیک عمل ہے یا بد عمل ہے؟

70