
نفلی طواف شروع کیا، تو پورا کرنا لازم ہے؟ پورا نہیں کیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب: بالغ...ترک طواف الصدرأو أربعۃ منہ...وان ترك ثلاثة من سبع الصدر تصدق بنصف صاع من بركالفطرة )يجب لكل شوط منه ‘‘ملتقطا و ملخصاً ترجمہ: اس محرم بالغ پر دم...
مرحوم کی منت مانے ہوئے اعتکاف کا فدیہ دینے کا حکم ؟
سوال: ایک شخص نےرمضان کے آخری عشرہ کے اعتکاف کی منت مانی ، لیکن کسی عذر کی وجہ سے اعتکاف نہ کیا، یہاں تک کہ منت پوری کیے بغیر اس شخص کا انتقال ہو گیا اور بوقتِ انتقال اس کی ادائیگی وغیرہ کی کوئی وصیت بھی نہیں کی، تو کیا اس کے بالغ ورثاء اپنی ذاتی رقم سےاس شخص کی طرف سے نماز، روزہ کی طرح اس منتِ اعتکاف کا فدیہ بھی ادا کرسکتے ہیں؟
رمضان المبارک کے بعد فطرانہ ادا کرنا
موضوع: کیا صدقہ فطر رمضان کے بعد ادا کر سکتے ہیں؟
قربانی سے پہلے جانور کا دودھ پینے کا کفارہ
سوال: ہندہ نے قربانی کے لیے بکری خریدی اور قربانی کرنے سے پہلے ہی اس بکری کا دودھ خود بھی پیا اور گھر والوں کو بھی پلایا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس پر صدقہ کرنا لازم ہے تو اس صدقے کا مصرف کیا ہوگا؟
سبق سنانے کے لیے آیتِ سجدہ تلاوت کرنے سے سجدۂ تلاوت کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے ۔ سبق سناتے ہوئے بچیاں آیتِ سجدہ بھی سناتی ہیں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ بچیاں بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنائیں ، تو کیا اُن بچیوں پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا یا نہیں ؟ بالغ بچیوں اور نابالغ بچیوں کے لیے الگ الگ حکم ہوگا یا ایک ہی حکم ہے ؟ اسی طرح اُن بچیوں سے بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنتے ہوئے کیا سبق سننے والی اسلامی بہن پر بھی سجدہ تلاوت لازم ہوگا ؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا ؟
پچھلے سال کی قربانی میں جانور خرید کر زندہ صدقہ کرے یا پھر ذبح کرکے اس کا گوشت صدقہ کرے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صاحبِ نصاب اور مقیم شخص نے قربانی نہیں کی جبکہ اس نے قربانی کے لیے کوئی جانور بھی نہیں خریدا تھا۔ اب ایام قربانی گزرجانے کے بعد اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا وہ صاحبِ نصاب جانور خرید کر صدقہ کر دے یا اسے ذبح کر کے اس کا گوشت کو صدقہ کر دے؟ کس طرح سے وہ برئی الذمہ ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: توصیف
ماں کا دس سالہ بچے کے ساتھ کراچی سے حیدرآباد کا سفر کرنا کیسا؟
جواب: بالغ اور قابلِ اطمینان ہونا بھی ضروری ہے۔ البتہ مراہق یعنی قریب البلوغ لڑکا جس کے ہم عمر بالغ ہوگئے ہوں اور اس کی مقدار بارہ سال ہے، وہ اگر قابلِ اطم...
نابالغ بچے کی تلاوتِ قرآن سننے کا حکم؟
سوال: اگر نابالغ بچہ قرآن کریم کی تلاوت کر رہا ہو ، توکیا اس کی تلاوت کے بھی وہی احکام ہیں ، جو بالغ کی تلاوت کے ہیں؟
نابالغ اولاد دوسرے ملک میں ہو، تو والد پر کس ملک کی قیمت کے اعتبار سے صدقہ فطر لازم ہوگا؟
سوال: ایک اسلامی بھائی ملازمت کی وجہ سے دوسرے ملک رہتے ہیں، جبکہ بیوی بچے یہاں پاکستان میں ہیں ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ وہ اپنے نابالغ شرعی فقیر بچوں کا فطرہ یہاں کے حساب سے ادا کریں گے یا جہاں پر رہتے ہیں ، اس ملک کے حساب سے ادا کریں گے ؟
ماں کے پیٹ میں موجود بچے کا فطرہ ادا کیا جائیگا؟
سوال: جو بچہ ابھی پیدا نہیں ہوا ماں کے پیٹ میں ہے، تو رمضان المبارک میں صدقۂ فطر ادا کرنے کی صورت میں کیا اس کا بھی صدقۂ فطر ادا کرنا پڑے گا ؟