
سجدے میں جانے کے طریقہ سے متعلق تحقیق
جواب: ناف، امام شافعی ،امام احمد اور جمہور ائمہ کا موقف یہی ہے کہ سجدے میں جاتے وقت پہلے گھٹنوں کو رکھے اور پھر ہاتھوں کو،اس کی تائید میں متعد د احادیث...
مراہق کا بے وضو قرآن پاک چھونا
سوال: کیا مراہق کے لیے قرآن مجید چھونے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے ؟
حالتِ نمازمیں والدہ کے بلانے پر جواب دینےسے متعلق حدیث پاک کی شرح
جواب: نام کا راوی ہے، جس کو محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔تاہم یہ بات یاد رہے کہ والدہ کے بلانے پر نفل نماز توڑ دینے کا حکم ایک صحیح حدیث پاک(جس میں بنی اسرا...
مسجد سے متصل راستے میں واٹر فلٹر پلانٹ لگانا مسجد کی بجلی استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ہماری مسجد میں ایک فرد نے اپنی ذاتی حیثیت سےپانچ لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروایا ہے اور مسجد کی موٹر سے دو نلکے باہر سڑک کی جانب لگوائے گئے ہیں تاکہ عام لوگ اس صاف پانی سے مستفید ہوسکیں۔ کیا شرعاً مسجد کے پانی کو اس طرح باہر عوامی استعمال کے لیے فراہم کرنا جائز ہے تاکہ یہ کارِ خیر صدقۂ جاریہ بنے؟ اگر شریعت میں مسجد کے پانی کو باہر کی طرف اس انداز سے فراہم کرنا درست نہ ہو، تو کیا کوئی ایسی متبادل صورت ممکن ہے کہ باہر نکلنے والے پانی کے تناسب سے موٹر کی بجلی کا تخمینہ لگا کر لوگ مل کر مسجد میں اُتنا بل جمع کروادیں؟
کیا چھوٹے بچے ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟
سوال: اگر نابالغ بچے نے قرآنِ پاک کی تلاوت کی،تو کیا وہ بھی اس کا ثواب کسی دوسرے کو ایصال کر سکتا ہے؟ کیونکہ بعض اوقات ختم پڑھنے کے لیے بچے گھروں میں جاتے ہیں،تو ان میں نابالغ بچے بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی تلاوت کا ثواب دوسروں کو ایصال کر دیتے ہیں،کیاان کا ایصالِ ثواب کرنا درست؟سائل:محمد عمر خیام(ٹیکسلا)
زیر کفالت بالغ اولاد کا بغیر اجازت صدقہ فطر دے دیا، تو ادا ہوجائے گا؟
سوال: ایک بالغہ لڑکی کانکاح ہوگیا ہے،لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس کا فطرہ ادا کرناشرعاً کس پر لازم ہےشوہرپریاوالدپر؟جبکہ لڑکی ابھی والد کی زیرِ کفالت ہے۔
ذہنی معذور کی پاکی ناپاکی کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا بارہ سال کا نابالغ بیٹا ہے ، جس کا دماغی توازن بالکل درست نہیں ، کسی بھی چیز کو نہیں سمجھتا ، کوئی تدبیرو کام نہیں کرسکتا ، نجاست وطہارت کی بھی کوئی تمییز نہیں رکھتا ، ڈائپر نہ لگا ہو، تو کپڑوں میں نجاست کر دیتا ہے اور کبھی اپنا نجاست والا ہاتھ اپنے منہ میں ڈال لیتا ہے ،خود کھانا بھی نہیں کھا سکتا، اگر کوئی پاس کھانا کھا رہا ہو اور اسے بھوک لگی ہو تو رونے لگ جاتا ہے کھانا نہیں مانگتا،خود ہی اندازہ کرنا پڑتا ہے کہ اس کو کھانا چاہیے ، خاموش بیٹھا رہتا ہے کوئی کلام نہیں کرتا،کبھی بھی اس کو افاقہ نہیں ہوتا، بچپن سے ہی اس کی یہی حالت ہے ،البتہ بلاوجہ مارتا اور گالیاں نہیں دیتا، لیکن ہاتھ نہیں پکڑنے دیتا کہ کوئی ہاتھ پکڑے تو جھٹکا دے کر چھڑا لیتا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اب وہ بالغ ہونے کے قریب ہو گیا ہے، کیا اس پر پاکی حاصل کرنا واجب ہوگا، جبکہ وہ خود استنجا نہیں کر سکتا ؟ کیا اب اس کو استنجا کروانا میرے(والدہ کے) لیے جائز ہوگا؟جبکہ گھر میں کوئی مرد نہیں ہوتا جو یہ کام کر سکے ؟ ایسی صورت میں اس کے کپڑےو ڈائپر بدلنے کی کیا مجھے اجازت ہوگی؟
پیدائشی مجنون بالغ ہونے کے بعد فوت ہوا ،تو جنازے میں کون سی دعا پڑھیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص پیدائشی پاگل تھا اور پاگل ہونے کی حالت میں ہی 20 سال کی عمر میں فوت ہو گیا،تو اس کی نمازِ جنازہ میں کون سی دعا پڑھی جائے گی؟