
نفلی طواف کے اکثر پھیرے چھوڑ دینے کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن نے نفلی طواف شروع کیا،دوپھیرے کیے تھے کہ طبیعت بگڑ گئی، تو طواف چھوڑ کر ہوٹل چلی گئی ۔ ذہن یہ تھا کہ لیٹ نائٹ آکر مکمل کروں گی ،لیکن رات میں اس اسلامی بہن کو ایام شروع ہوگئےاوردودن بعدان کا مدینے شریف جانے کا شیڈول تھا اور وہیں سےپاکستان کی فلائٹ تھی، تو وہ اسلامی بہن گروپ شیڈول کے مطابق مدینہ شریف روانہ ہوگئی۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس نے جو نفلی طواف شروع کر کے صرف دوپھیرے کیے،باقی ادھوراچھوڑ دیا تو کیا اس اسلامی بہن پر کوئی کفارہ لازم ہے؟ کیونکہ طواف نفلی تھا،عمرے کافرض طواف نہیں تھا۔
روزے دار کی دعا قبول ہونے کا کون سا وقت ہے ؟ پورا دن یا خاص افطار کے وقت ؟
سوال: دعا قبول ہونے کی بشارت صرف افطار کے وقت سے خاص ہے یا روزے کی حالت میں کسی وقت بھی دعا کرنے پر یہ بشارت حاصل ہو گی ؟ (2)کیا دعا قبول ہونے کی بشارت نفل روزہ رکھنے والے کو بھی حاصل ہو گی یا یہ صرف فرض روزے کے ساتھ ہی خاص ہے؟
نفل نماز کی پہلی رکعت بیٹھ کر اور دوسری کھڑے ہوکر پڑھنا کیسا؟
سوال: زید نے نفل کی ایک رکعت بیٹھ کر پڑھی اور دوسری رکعت میں بھولے سے کھڑا ہو گیا، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
نفل روزہ ٹوٹ جائے تو دن کے باقی حصے میں کھا پی سکتے ہیں ؟
سوال: نفل روزے میں روزہ دار ہونا یاد ہو اور کلی کرتے ہوئے غلطی سے حلق میں پانی چلا جائے ،تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟اگر روزہ ٹوٹ جائے گا، تو کیا اس صورت میں رمضان کے روزے کی طرح، نفل روزے میں بھی باقی دن روزے دار کی طرح رہنا واجب ہوگایا روزہ ٹوٹنے کے بعد کھانے پینے کی اجازت ہوگی؟
سفر میں سنتوں کا حکم، نیز حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایات میں تطبیق
جواب: نفل نماز ادانہیں فرماتے تھے۔اور انہی سے مروی ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمسفر میں نفل ادا فرماتے تھے۔ ان دو روایتوں کو نقل کرنے کے بعد اما...
اوابین کے لیے مغرب کی سنتوں کے علاوہ 6 نفل پڑھنے ہیں یا سنتوں کو شامل کر سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اوابین کے لیے مغرب کے فرض کے بعد دو سنت، دو نفل اور دو نفل پڑھیں، یا مغرب کی پوری نماز (تین فرض، دو سنت اور دو نفل) پڑھ کر پھر چھ نفل پڑھیں، کیا دونوں طریقے درست ہیں اور ان میں سے افضل کون سا ہے؟
قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟
جواب: نفل شمار ہوگی اور یہ فرض نماز نئے سرے سے اس نمازی کو ادا کرنا ہوگی ۔ یاد رہے کہ اگر کبھی ایسا ہوجائے کہ نمازی قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑا ہوجائے...
شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی نفلی روزہ رکھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں مدنی چینل دیکھتی ہوں اور اجتماع پر بھی جاتی ہوں،وہاں بیان میں ہر ماہ کچھ نہ کچھ نفل روزے رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور اس کی کارکردگی بھی لی جاتی ہے اور بعض اوقات روزہ رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی پیاری پیاری دعائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر مارکیٹنگ کا کام کرتے ہیں، عمو ماً اپنے شہر میں ہی مختلف اوقات میں لوگو ں سے ملاقاتیں کرتےہیں اور بعض اوقات کمپنی کے کام کے سلسلے میں ایک، دو دن کے لیے شہر سے باہر بھی جاتے ہیں، تو کیا میں اپنےشوہر کی اجازت کےبغیر نفل روزہ رکھ سکتی ہوں؟
فجر کی سنتیں فاسد کردیں تو ان کی قضا فرضوں کے بعد ہوسکتی ہے؟
جواب: نفل کے حکم سے ملحق ہے، اور نمازِ فجر کے بعد کسی بھی قسم کی نفل نماز پڑھنا جائز نہیں۔ فجر کی سنتیں فاسد کردیں تو ان کی قضا فرض کے بعد جائز نہیں۔ ج...