سرچ کریں

Displaying 61 to 70 out of 3185 results

61

یونیورسٹی شرعی مسافت پر ہو تو نمازمیں قصر ہوگی یا نہیں ؟

سوال: میں ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتا ہوں،جو میرے شہر سے 130 کلو میٹر دور دوسرے شہرمیں واقع ہے ، میں یونیورسٹی میں رہتا ہوں اور ہر ہفتے گھر آتا ہوں، تو کیا یونیورسٹی میں مجھے نماز قصر پڑھنی ہوگی؟

61
62

جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی، اس نے کفر کیا۔حدیث پاک کی وضاحت

سوال: کیا یہ حدیث ہے؟’’جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی ، تحقیق اس نے کفر کیا۔‘‘ اگر یہ حدیث ہے، تو اس میں کفرسے کیا مراد ہے ؟

62
63

نماز مغرب سے پہلےروزہ افطار کرنا چاہیے یا نماز کے بعد؟

سوال: روزہ نماز ِ مغرب سے پہلےافطار کرنا چاہیے یا نماز مغرب کے بعد ؟ اگر نماز مغرب سے پہلے افطار کرنا چاہیے، تو پھر مؤطا شریف کی اس حدیث کا کیا جواب ہو گا کہ ” أن عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان كانا يصليان المغرب حين ينظران إلى الليل الأسود، قبل أن يفطرا، ثم يفطران بعد الصلاة “ ترجمہ:حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب رات کی سیاہی کو دیکھتے ،تو افطار کرنے سے قبل نماز مغرب ادا فرماتے اور پھر اس کے بعد روزہ افطار فرماتے۔ براہ کرم !احادیث طیبہ کی روشنی میں مدلل جواب عطا فرمائیں۔

63
64

کھڑی ہوئی ٹرین میں نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی تو نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایک شخص نے کھڑی ٹرین میں ظہر کی فرض نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی، تو فرض باقی نہ رہے۔ کیا اب فوراً سلام پھیر کر نماز توڑ دے یا ویسے ہی ٹوٹ گئی یا نفل کے طور پر مکمل کرے؟

64
65

ناجائز کام کے لیے شرعی سفر کرنے والے پر بھی سفر کے اَحکام ہوں گے ؟

سوال: اگر کوئی شخص کسی ناجائز کام کے ارادے سے شرعی سفر کرے، تو کیا وہ بھی شرعی مسافر کہلائے گا اور قصر نماز ادا کرے گا ؟

65
66

پنجاب سے کراچی جاتے ہوئے حیدرآباد میں قصر نماز پڑھنا

سوال: میں صوبہ پنجاب سے کراچی آنے کے لئےہزارہ ایکسپریس ٹرین میں سفر کرتا ہوں، وہ رات کو تقریباً بارہ بجے کراچی پہنچتی ہےجہاں میرا پندرہ دن سے بھی زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ ہے ۔توکیا میں حیدرآباد میں عشا کی قصر نماز پڑھ سکتا ہوں؟

66
67

وطن اقامت کن چیزوں سے باطل ہو تا ہے؟

جواب: نماز پڑھے گا اور وطن اقامت سفر شرعی ،اور دوسری جگہ وطن اقامت بنانے اور وطن اصلی سے باطل ہو جاتا ہے، لہٰذا وہ وطن اقامت تب تک کے لئے ہی ہوگا جب تک اسے...

67
68

پانچ دن کے لیے آبائی گھر آنے والا نماز میں قصر کرے گا ؟

سوال: زید پاکستان کا رہائشی ہے، کمانے کی غرض سے بیرونِ ملک گیا۔ دو سال بعد زید پانچ دن کی چھٹی پر اپنے آبائی گھر پاکستان واپس آیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ ان پانچ دنوں کی نماز زید مکمل پڑھے گا یا ان میں قصر کرے گا؟

68
69

کیا دورانِ سفر عورتوں کو بھی قصر نماز ادا کرنی ہوگی؟

سوال: عرض یہ ہےکہ شرعی سفر کی صورت میں اگر نماز کا وقت آجائے تو اسلامی بھائی قصر نماز پڑھتے ہیں تو کیا اسلامی بہنیں بھی قصر نماز پڑھیں گی یا پوری نماز ادا کریں گی؟

69
70

ڈرائیور کو مالک کی نیت معلوم نہ ہو تو نماز پوری پڑھے گا یا قصر؟

سوال: میں سعودی شہر قصیم میں شیخ کا ڈرائیور ہوں اور میری رہائش بھی شیخ کے ساتھ قصیم میں ہے۔ شیخ کا جب بھی سفر ہوتا ہے،تو مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس شہر جانا ہے اور کہاں کہاں رُکنا ہے لیکن اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا ،کہ وہاں قیام کتنے دن کا ہے۔شیخ سے اس کی نیت پوچھنا ممکن نہیں۔ جب مجھے معلوم ہے کہ مجھے شرعی سفر سے زیادہ سفر کرنا ہے، لیکن وہاں پہنچ کرقیام کتنے دن کرنا ہے ،یہ معلوم نہیں ،تو اس صورت میں مکمل نماز پڑھوں گایا قصر؟یا میں اپنی الگ سے نیت کروں ؟

70