
جواب: نیت کے علاوہ کسی اور نیت سے خریدے گئے ہوں، تو ان پر زکاۃ لازم نہیں ہوگی اور اگر یہ بیچنے کی نیت سے خریدے گئے ہوں ،تو زکاۃ کی بقیہ شرائط پائے جانے کی ص...
سجدہ شکر کے لیے تیمم کیا ،تو کیا اس سے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: بہارِ شریعت میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ سجدۂ شکر کی نیت سے تیمم کرے ، تو اس سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے ملفوظات میں سجدۂ شکر کو سنتِ مستحبہ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سنت ِمستحبہ والے قول پر تو یہ عبادتِ مقصودہ ہوگا اور عبادتِ مقصودہ جو بغیر طہارت جائز نہ ہو ،اُس کی نیت سے جو تیمم کیا گیا ، اس سے نماز درست ہوتی ہےاور سجدۂ شکر کی نیت سے کیے گئے تیمم کے ساتھ نماز پڑھنے کے متعلق مختلف اقوال ہیں ، تو رہنمائی فرمائیے کہ اس بارے میں دُرست قول کیا ہے؟
سحری کے بغیر نفل روزہ رکھا تو روزہ ہو گیا ؟
سوال: زید نے رات میں یہ نیت کی کہ میں کل نفل روزہ رکھوں گا۔ ہاں! اگر سحری میں اٹھ گیا تو ٹھیک ورنہ روزے سے ہی رہوں گا۔ پھر اتفاق ایسا ہوا کہ زید کی سحری میں آنکھ ہی نہیں کھلی اور اُس نے بغیر سحری ہی کے وہ نفل روزہ مکمل کیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کا وہ نفل روزہ درست واقع ہوا؟
وطن کی اقسام اور ان کے احکام؟ وطن سکنٰی کا اعتبار ہوگا یا نہیں؟
سوال: زید اپنے شہر گوجرانوالہ سے اولاً مریدکے جائے گا جو کہ شرعی سفر نہیں بنتا ، مریدکے شہر میں صرف دو دن رہے گا، پھر وہاں سے آگے کراچی کے لیے روانہ ہوگا،پھر کراچی میں 15 دن سے زیادہ قیام کرے گا، پھر وہاں سے ڈائریکٹ گوجرانوالہ اپنے وطن اصلی میں آئے گا اور راستے میں مریدکے بھی آئے گا ،مگر واپسی پر اس کو مریدکے میں کوئی کام نہیں ہوگا ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ زید جیسے ہی مریدکے میں شرعی سفر کی نیت کر لے گا ،تو اسی وقت مسافر ہو جائے گا کہ مریدکے اس کا وطن اصلی نہیں یا سفر کے ارادے سے جب مریدکے شہر کی آبادی سے باہر نکلے گا، تب سے نماز قصر کرنی شروع کرے گا ؟ اورواپسی میں جب مریدکے سے گزرے گا، تو مریدکے کی آبادی میں پوری نماز پڑھے گا یا قصر؟
قرض دینے کے بعد اگلے دن اس میں زکوٰۃ کی نیت کرنا کیسا؟
سوال: ایک خاتون نے دوسری خاتون سے بطورِ قرض پانچ ہزار روپے طلب کئے ، تو اس خاتون نے اس کو پانچ ہزار روپے دے دئیے، دیتے وقت یہ نیت تھی کہ واپس نہیں لوں گی پھر اگلے دن رقم دینے والی خاتون کو خیال آیا کہ لینے تو مُجھے ویسے بھی نہیں ہیں،کیوں نہ اس میں زکوٰۃ کی نیت کر لی جائے ، تو پھر اس خاتون نے ان پیسوں میں ایڈوانس زکوٰۃ ادا کرنے کی نیت کرلی، کیا ایسی صورت میں اس خاتون کی زکوٰۃ ادا ہوگئی ؟ نیز کسی کو کوئی چیز دیتے وقت زکوٰۃ کی نیت نہ ہو اور چیز اس بندے کے پاس موجود ہو، تو کیا اس چیز پر زکوٰۃ کی نیت کرسکتے ہیں ؟
آرٹیفیشل زیورات کی زکوٰۃ کا شرعی حکم
جواب: نیت سے خریدا جائے۔(3) سائمہ یعنی چرائی پرگزارا کرنے والے جانور جن سےمقصود دودھ، نسل یا فربہ کرنا ہوتا ہے۔اورغیر تجارتی آرٹیفیشل زیورات ان تینوں میں س...
نماز کے رکوع اور سجدے سے سجدہ تلاوت ادا ہونے کی صورت
جواب: نیت کرلے، اس صورت میں راجح قول کے مطابق نماز کے رکوع سے ہی سجدہ تلاوت ادا ہوجائے گا۔ دوسری صورت یہ ہے کہ نمازی آیتِ سجدہ پڑھنے کے فوراً بعد رکو...
ایپ (app) کے ذریعے چہرہ بگاڑنا کیسا ؟
جواب: نیت پرہوگا ، اگرکوئی خلاف شرع نیت ہوتومنع ہے اوراگراچھی نیت ہو ،مثلاکوئی جوان اپنی تصویرکوبڑھاپے کی حالت میں ڈھال کردیکھے کہ بڑھاپے میں حسن وطاقت اس ح...
کیا احرام کی نیت کئے بغیر تللبیہ پڑھنے سے احرام لازم ہوجاتا ہے؟
سوال: اگر ہم اپنے گھر پر سلے ہوئے کپڑے پہنے ہونے کی حالت میں تلبیہ پڑھ لیں جیسے بعض اوقات ہم ذکر کی نیت سے یا یاد کرنے کی نیت سے تلبیہ پڑھتے ہیں عمرہ یا حج کی نیت نہیں ہوتی،تو کیا اس طرح تلبیہ کہنے سے احرام کی پابندیاں لازم ہوجاتی ہیں ؟
بیچنے کی نیت سے پلاٹ لیا، پھر نیت بدل گئی توکیا مالِ تجارت رہے گا؟
سوال: بیچنے کی نیت سے پلاٹ لیا پھر کچھ وقت بعد نیت بدل گئی تو یہ مال تجارت رہے گا یا نہیں؟ زکوٰۃ کا کیا حکم ہو گا ؟