
سُترہ ایک انگل موٹا ہونا لازم ہے ؟نیزپردے یا باریک شیشے کے ذریعے سُترہ ہو جائےگا؟
سوال: نمازی کے آگے سے گزرنے کے لیے جو سترہ رکھتے ہیں، کیا اس کا ایک انگلی کے برابر موٹا ہونا ضروری ہے یا صرف مستحب ہے ؟یعنی اگر کسی نمازی کے سامنے ایک انگلی سے بھی باریک چھڑی نصب کی گئی ہویا اوپر سے زمین تک لٹکتا ہوا کپڑے کا پردہ ہو یا ایک انگلی سے باریک شیشہ ہو جیسا کہ عام طور پر مساجد وغیرہ میں ہوتا ہے،تو کیاان صورتوں میں سترہ ہو جائے گا؟اورنمازی کے آگے سے گزرنے والا گنہگار ہوگا یا نہیں ؟ بحرالرائق میں ہے: ’’اختلفوا فی مقدار غلظھا ففی الھدایۃ وینبغی أن تکون فی غلظ الاصبع لأن ما دونہ لا یبدو للناظر وکان مستندہ ما رواہ الحاکم مرفوعا استتروا فی صلاتکم ولو بسھم ویشکل علیہ ما رواہ الحاکم عن أبی ھریرۃ مرفوعا یجزیٔ من الستر قدر مؤخرۃ الرحل ولو بدقۃ شعرۃ ولھذا جعل بیان الغلظ فی البدائع قولا ضعیفا وأنہ لا اعتبار بالعرض وظاھرہ أنہ المذھب‘‘ ترجمہ:سترے کی موٹائی کی مقدار میں اختلاف ہے ،ہدایہ میں ہے کہ ایک انگلی کے برابر موٹا ہو، کیونکہ اس سے کم ہونے کی صورت میں دیکھنے والے کو ظا ہر نہیں ہوگا اور اور ان کا استناد اس مرفوع حدیث سے ہے جسے امام حاکم نے روایت کیا کہ نماز میں سترہ رکھو ،اگرچہ تیر کے ساتھ۔ اس پر اس روایت سے اشکال ہوتا ہے ،جو امام حاکم نے حضرت ابو ہریرہ سے مرفوعا روایت کی کہ سترے کے لیے کجاوے کی پچھلی لکڑی کافی ہے،اگرچہ وہ بال برابر باریک ہو ، اسی وجہ سے موٹائی کے بیان کو صاحب بدائع نے ضعیف قول قرار دیا اور کہا کہ چوڑائی کا اعتبار نہیں ہے ، اور بظاہر یہی مذہب ہے ۔(بحر، جلد2، صفحہ18)اس عبارت سے تو یہی لگتا ہے کہ موٹائی ہونا ضروری نہیں۔
آذان سے پہلے یا بعد درود و سلام پڑھنا کیسا؟
جواب: پیر کو بھی شمار کیا گیا ہے ،کیونکہ ان تینوں کے بارے میں حدیث وارد ہوئی ہے اور صبح و شام ،مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت ،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے...
جواب: بالا دونوں روایات سے معلوم ہوا کہ کنیت ہونے کےلیے صاحبِ اولاد ہونا ضروری نہیں ، جیسا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود اور سیّدہ عائشہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَ...
عورت کے بال چھوٹے بڑے ہوں توکیسے تقصیر کریں؟
سوال: حج و عمرہ میں احرام سے باہر ہونے کیلئے عورتیں اپنے بالوں کی تقصیر کرتی ہیں ۔اب اگر عورتوں کے بال اوپر نیچے ہوں تو ایسی صورت میں وہ کس طرح تقصیر کروائیں گی ؟کیونکہ تقصیر میں تو ہر بال کا کٹوانا ضروری ہے ۔
حیض کی وجہ سے روزے رہ جائیں تو کیا ان کی قضا ضروری ہے؟ نیز قضا کا وقت کب تک ہے؟
جواب: بالکل غلط مسئلہ بیان کیا ہے، لہذا ان سب پر لازم ہے کہ وہ اس گناہ سے توبہ کریں اور آئندہ بغیر علم کے ہرگز کوئی شرعی مسئلہ بیان نہ کریں۔ اس طرح کے مسا...
عورتوں کا باریک لان کے کپڑے پہننا کیسا؟
جواب: بالخصوص وہ لباس جس سے اعضائے ستر(بدن کے وہ اعضاجنہیں چھپانے کا حکم ہے)مکمل چھپے ہوئے نہ ہوں یا بظاہر چھپے تو ہوں،لیکن کپڑا باریک ہونے کی وجہ سے جسم کی...
ختنہ میں بچی کے سر کے بال نہ کاٹے تو بڑی عمر میں کٹوانا
سوال: ایک خاتون کا سوال ہے، ان کے گھر والوں نے ان کے پیدائشی بال نہیں نکالے ، اب ان کی عمر 77 سال ہے ۔ انہیں اب یاد آیا ہے ، اب کیا کریں ؟
کیا ریکورڈیڈ میسج یا کال کہ زریعے بیعت ہوسکتے ہیں؟
سوال: کسی پیر صاحب کی ریکارڈنگ سن کر ان کے مرید ہوسکتے ہیں ؟
کیا بیعت کے لیے پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا ضروری ہے؟
سوال: بیعت ہونے کے لیے پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا ضروری ہے؟