سرچ کریں

Displaying 61 to 70 out of 128 results

61

قسطوں پر گاڑی یا موٹر سائیکل لینے اور انشورنس کروانے کا حکم

سوال: کسی کمپنی سے قسطوں پر گاڑی یا موٹر سائیکل خریدی جائے، تو وہ اس کی انشورنس بھی کرواتے ہیں،پھر اگر گاڑی چوری ہوجائے یا جل جائےتو انشورنس کمپنی اس گاڑی یا موٹر سائیکل کی مکمل قیمت ادا کرے گی، اگرچہ انشورنس کی مد میں ابھی تک اس کی قیمت کے برابر رقم جمع نہ ہوئی ہو، اس کا کیا حکم ہے؟

61
62

انشورنس کمپنی میں اکاؤنٹنٹ (Accountant) کی نوکری کرنا کیسا؟

سوال: انشورنس کمپنی(Insurance Company) میں اکاؤنٹنٹ(Accountant) کی نوکری (Job) کرنا کیسا؟

62
63

جاز کیش اکاؤنٹ سے Ready Cash Loan لینا کیسا؟

جواب: کمپنی لون یعنی قرض دیتے وقت یہ شرط لگاتی ہے کہ لون کی واپسی پر لون سے زائد رقم واپس کرنی ہوگی،کمپنی نے اپنی شرائط میں بھی یہ بات بالکل واضح کی ہوئی ہے...

63
64

شوہر کی اجازت کے بغیر بیوی نفلی روزہ رکھ سکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں مدنی چینل دیکھتی ہوں اور اجتماع پر بھی جاتی ہوں،وہاں بیان میں ہر ماہ کچھ نہ کچھ نفل روزے رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور اس کی کارکردگی بھی لی جاتی ہے اور بعض اوقات روزہ رکھنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے امیرِ اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی پیاری پیاری دعائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ میرے شوہر مارکیٹنگ کا کام کرتے ہیں، عمو ماً اپنے شہر میں ہی مختلف اوقات میں لوگو ں سے ملاقاتیں کرتےہیں اور بعض اوقات کمپنی کے کام کے سلسلے میں ایک، دو دن کے لیے شہر سے باہر بھی جاتے ہیں، تو کیا میں اپنےشوہر کی اجازت کےبغیر نفل روزہ رکھ سکتی ہوں؟

64
65

جعلی پروڈکٹ بیچنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک کمپنی نے کوئی پروڈکٹ بناکر مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کی، اب کوئی دوسرا شخص اسی نام سے اس پروڈکٹ کی نقل بناتا ہے اور اصل کمپنی کا نام استعمال کرکے یہ نقلی پروڈکٹ مارکیٹ میں سستے داموں بیچ رہا ہے۔ ایسا کرنا کیسا ہے؟ نیز اس پروڈکٹ کو سپلائی کرنا اور دوکاندار کا اسے گاہک کو بیچنا کیسا ہے؟

65
66

ملازمین کا کمپنی مالکان کی طرف سے دیئے گئے سہولت قرض سے حج کرنا‎

سوال: ملازمین کا کمپنی مالکان کی طرف سے دیئے گئے سہولت قرض سے حج کرناکیسا؟

66
67

اجیر کا آگے کسی اور سے اُجرت پر کام کروانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے آج کل ایک انداز یہ بھی اپنایا جارہاہے کہ ایک کمپنی ہے جو خدمات فراہم کرتی ہے لیکن وہ خود براہِ راست خدمات فراہم نہیں کرتی بلکہ آگے کسی اور سے کام لیتی ہے،مثال کے طور پر میسن کا کام ہے یا کسی بہت بڑے پلازے یا ہوٹل کی صفائی ستھرائی کا معاملہ ہے تو یہ کام وہ کمپنی خود نہیں کرتی بلکہ آگے کسی چھوٹے ٹھیکیدار کو کم ریٹ میں یہ کام دے دیتی ہے اس سے پرافٹ حاصل ہوتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟

67
68

شرعی سفر کے دوران کسی سے ملاقات کے لیے رکنے پر قصر نماز پڑھیں گے؟

جواب: کمپنی کی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کرنے والے شخص کی ہے کہ جو بسا اوقات شرعی مسافت 92 کلو میٹرسے زیادہ، بلکہ کئی سو کلو میٹر دور شہروں تک جاتا ہے، لیکن ...

68
69

سی پی اے پی مشین استعمال کرنے سے روزے کا حکم

سوال: سی پی اے پی مشین(CPAP Machine) کو نیند کے متعلقہ بیماریوں، Sleep Apnea وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مشین کے ایک سائڈ پر ایک چھوٹا ٹینک ہوتا ہے، جس میں پانی ڈالا جاتا ہے، اس پانی کا استعمال صرف ہوا میں نمی شامل کرنے کے لیے ہوتا ہے تاکہ سانس کی نالی (ناک، گلا، پھیپھڑے) خشک نہ ہو۔ مشین ایک طرف سے ہوا کھینچتی ہے، اس کی نمی کو مقررہ مقدار پر سیٹ کرتی ہے، پھر ایک ٹیوب کے ذریعے یہ ہوا ماسک تک پہنچتی ہے، جو مریض کی ناک یا منہ کے اوپر لگا ہوتا ہے، یہ پریشر (Pressure) والی ہوا مریض کی سانس کی نالی کو نیند کے دوران بند ہونے سے روکتی ہے، جس سے وہ آرام سے سو پاتا ہے۔ اس میں کوئی دوا وغیرہ شامل نہیں ہوتی، نہ یہ اسٹیم بناتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس مشین کو روزے کی حالت میں استعمال کرنے سے روزے کا کیا حکم ہوگا؟ اس مشین کی ایک مینوفیکچرر کمپنی(Manufacturer Company) بیان کرتی ہے: “A CPAP device is a machine that treats sleep apnea by delivering air through tubing and into a mask to keep your airway open while you sleep. This process is known as sleep therapy and is designed to help you get a restful night’s sleep.” ... “(1) Machine pushes air through the tubing to the mask. (2) Mask allows pressurized air to enter the airway. (3) Humidifier adds moisture to the air you breathe.” ترجمہ: سی پی اے پی ڈیوائس ایک ایسی مشین ہے جو ماسک میں ٹیوب کے ذریعے ہوا منتقل کرنے کے ساتھ نیند میں سانس رکنے(Sleep Apnea)کی بیماری کا علاج کرتی ہے، تاکہ نیند کے دوران آپ کی ہوا کی نالی کھلی رہے۔ یہ عمل "Sleep Therapy" کہلاتا ہے، جسے اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ پُرسکون رات کی نیند لینے میں آپ کی مدد کر سکے۔ (1) مشین ٹیوب کے ذریعے ماسک کی طرف ہوا دھکیلتی ہے، (2) ماسک اس دباؤ والی ہوا کو سانس کی نالی میں داخل ہونے دیتا ہے۔ (3) ایک ہیومیڈیفائر اس ہوا میں نمی شامل کرتا ہے جس میں آپ سانس لیتے ہیں۔

69
70

پروڈکٹس کی تشہیر کے لئے اجارہ کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے ایک کمپنی سے یہ مُعاہَدہ کیا کہ میں اس کی جائز پروڈکٹس کی تشہیر (Advertisement)کروں گااور اس کے لئے روزانہ مثلاً دو سو ای میل، دو سو میسیجز اور ایک سو واٹس ایپ کروں گا،اور ایڈز (ADS.)کے مواد کی مقدار بھی طے کر لی، اور یہ کہ میں اس کی اتنی اُجرت لوں گا۔کیا میرا یہ اِجارہ کرنا جائز ہے؟ جبکہ مجھے کمپنی کی پروڈکٹس کی تشہیر کے لئے ایڈ تیار کرنے اور پھر مذکورہ ذرائع سے عام کرنے میں میرا وقت اور کچھ رقم بھی صرف ہوتی ہے۔سائل:محمد شفیق (اقبال ٹاؤن، لاہور)

70