سرچ کریں

Displaying 691 to 700 out of 8166 results

691

بیل دوڑ کے مقابلے کروانا، اس میں شریک ہونا اور دیکھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں’’بیل دوڑ‘‘ کے مقابلے بہت زیادہ ہوتے ہیں، جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اولاً مخصوص افراد یا پارٹیاں اس مقابلے کا اہتمام کرتی ہیں اور بیل رکھنے والے کئی افراد اس میں حصہ لیتے ہیں،جس کے بیل جیت جائیں، انہی پارٹیوں کی جانب سے اسے بھاری رقم اور مختلف انعامات دئیے جاتے ہیں۔ پھر جب بیل دوڑانے کی باری آتی ہے،تو عموماً اکٹھے دو بیلوں کے پیچھے مخصوص انداز میں ایک نشست باندھی جاتی ہے، اس پر ایک شخص کیل لگی چھڑی ہاتھ میں لئے بیٹھ جاتا ہےاور دوڑ کے دوران جو بیل تیز نہ دوڑے، اسے کیل چبھوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے بیل زخمی ہوجاتا اور بسا اوقات اس کا خون بھی نکل آتا ہے۔ ان بیلوں نے ایک مخصوص جگہ تک دوڑنا ہوتا ہے، کئی مرتبہ یہ بیل بے قابو ہوکر اس جگہ سے ہٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوتا ہے، مثلاً بیلوں کا کسی اونچی جگہ سے گِر جانا،مجمع میں آکر لوگوں کو زخمی کرنا اور ان کا مالی نقصان کر دینا وغیرہ، پھر بیل جیتنے پر خوشی میں خوب ڈھول، گانے باجے اور ڈانس/ ناچنا بھی ہوتا ہے، نیز اس میں نمازوں کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ طریقہ کار کے مطابق بیلوں کی دوڑ کے مقابلے کروانا اور اس میں شریک ہونا شرعاً کیسا؟

691
692

اپنی دوکان کے سامنے سے رقم ملی تو کیا حکم ہے ؟

سوال: میری شاپ پر ایک ہی کسٹمر آیا ،اس کے علاوہ کوئی نہیں آیا ، آنے کے بعد وہ دوسری دوکان پر چلا گیا، اسی دوران میں نے اپنی شاپ کے سامنے کچھ رقم گری ہوئی دیکھی جو میں نے اٹھا لی کہ شاید اسی کسٹمر کی گری ہوگی ، میں نے اس کسٹمر سے معلوم کیا، تو اس نے کہا کہ یہ رقم میری نہیں گری۔ اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہےجبکہ مجھے معلوم ہے کہ یہ رقم میرے علاوہ کسی اور شخص کی گری ہے؟

692
693

جس قیمت پر چیز بیچنے کا وکیل بنایا، اس سے زائد میں بیچنا

جواب: رقم اس اصل مالک ہی کی ہوگی۔ اوپر والی رقم رکھنا آپ کے لیے جائز نہیں ہے۔ کیونکہ آپ وکیل ہیں اوروکیل اگرموکل کی مقررکردہ مقدارسے زیادہ میں چیزبیچ دے توی...

693
694

خیار عیب کیا ہے؟ اس کی مدت کتنی ہے اور کس وجہ سے یہ ختم ہوجاتا ہے؟

جواب: لے۔ یاد رہے کہ اگر اگر بائع خرید وفروخت کے وقت واضح طور پر یہ کہہ دے کہ ”میں جو چیز بیچ رہا ہوں، اِس میں جو بھی عیب نکلے، میں اُس کا ذمہ دار نہیں ہوں...

694
695

کاروبار کے لئے قرض دے کر کاروبار کا منافع لینا کیسا؟

سوال: میں نے اپنے بھائی سے کچھ رقم کاروبار کے لیے بطور قرض لی ہے، میں وہ رقم اپنے بھائی کو ویسے ہی ادا کروں گا جتنی لی ہے، اس میں کوئی اضافی شرط معاذاللہ نہیں لگائی، لیکن مفتی صاحب ہم نے آپس میں رضا مندی سے طے کیا ہے کہ اس کاروبار سے جو نفع ہوگا وہ ہم آدھا آدھا کریں گے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟

695
696

گاڑی یا جہاز کی سیٹ پر بیٹھ کر سوجانے سے وضو کا حکم

جواب: لے ہوئے یا دونوں سرین پر بیٹھا ہے اور گھٹنے کھڑے ہیں اور ہاتھ پنڈلیوں پر محیط ہوں خواہ زمین پر ہوں۔۔۔تو ان سب صورتوں میں(سونے سے)وُضو نہیں جائے گا۔“(ب...

696
697

گیارہویں شریف میں ختم قادریہ کے پرچے پڑھنا کیسا

جواب: رقم الحدیث4228،دار الكتب العلميہ، بيروت) غیر اللہ کو مدد کے لیے پکارنے اور مدد مانگنے سے متعلق قرآن مجید میں ہے:﴿قَالَ مَنْ اَنْصَارِیْۤ اِلَى ال...

697
698

سجدہ سہو کا ایک سجدہ رہ گیا تو نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ نمازی نے بھول کر سجدہ سَہْو کے دوسجدوں میں سے ایک کیا اور نماز مکمل کر لی، تو نماز کا کیا حکم ہے؟

698
699

امانت رکھوانے والے کا انتقال ہوجائے تو اس امانت کا کیا کیا جائے؟

سوال: ہماری ایک خاتون رشتے دار نےہمارے پاس تین ہزار روپے بطورِ امانت رکھوائے تھے، لیکن یہ رقم واپس لینے سے پہلے اس خاتون کا انتقال ہوگیا اور وہ رقم ہمارے پاس ویسے ہی موجود ہے،معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ہم اس رقم کو صدقہ کر سکتے ہیں یا وہ رقم ان کے گھر والوں کو دینی ہوگی؟

699
700

گولڈکی زکاۃ میں کھوٹ شمارہوگایانہیں؟

سوال: گولڈ کی زکوٰۃ کو شمار کرتے ہوئے، اس میں کھوٹ کو بھی گولڈ میں شمار کر کے اس کا ریٹ لگائیں گے یا کھوٹ کے علاوہ کا اعتبار ہو گا جیسے 18 کیرٹ کا سونا ہو اور اس میں 75 فیصد گولڈ اور 25 فیصد کھوٹ ہو، تو کھوٹ سمیت پورا گولڈ ہی شمار کیا جائے گا یا کھوٹ کو نکال کر صرف گولڈ کے وزن کا اعتبار ہو گا؟

700