logo logo
AI Search

کھوٹ والے سونے کی زکوۃ کا حکم؟

گولڈکی زکاۃ میں کھوٹ شمارہوگایانہیں؟

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-976
تاریخ اجراء15محرم الحرام1444 ھ/15اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

گولڈ کی زکوٰۃ کو شمار کرتے ہوئے، اس میں کھوٹ کو بھی گولڈ میں شمار کر کے اس کا ریٹ لگائیں گے یا کھوٹ کے علاوہ کا اعتبار ہوگا جیسے 18 کیرٹ کا سونا ہو اور اس میں 75 فیصد گولڈ اور 25 فیصد کھوٹ ہو، تو کھوٹ سمیت پورا گولڈ ہی شمار کیا جائے گا یا کھوٹ کو نکال کر صرف گولڈ کے وزن کا اعتبار ہوگا؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

سونا، چاندی میں سے اگر کسی کے ساتھ  دوسری دھات مل جائے، تو جو ان میں سے غالب ہو اسی کا اعتبار ہوتا ہے اور سوال میں بیان کردہ صورت میں بھی سونا چونکہ کھوٹ پر غالب ہے، لہذا کھوٹ کے وزن کو بھی سونے کے وزن کے ساتھ شامل کر کے ٹوٹل وزن کا اعتبار ہوگا۔ ہاں! اتنا ضرور ہے کہ جب آپ قیمت کے اعتبار سے زکوۃ ادا کریں گے، تو 18 کیرٹ سونے کی سال پوراہونے کے دن جو مارکیٹ ویلیو ہوگی زکوٰۃ بھی اسی کے مطابق ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم