سرچ کریں

Displaying 691 to 700 out of 5947 results

691

ملازم کا دورانِ ڈیوٹی کام میں سُستی کرنا کیسا ؟

سوال: ہماری فیکٹری میں ملازمین کو نمازِ عصر و مغرب کے لئے پندرہ پندرہ منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے لیکن بعض ملازمین پندرہ منٹ کے بجائے پینتالیس منٹ لگا کر آتے ہیں۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ ( 1 ) نماز میں فیکٹری کے دئیے ہوئے وقت سے زیادہ وقت لگا کر آنا شرعاً جائز ہے ؟ ( 2 ) جو لوگ فیکٹری کے وقت میں اپنے کام کے فرائض صحیح انجام نہیں دیتے ان کے لئے کیا حکم ہے ؟

691
692

مسجد کے اوپر مدرسہ بنا دینا کیسا ؟ مدرسے کی جگہ کو امام کی رہائش بنانا کیسا ؟

سوال: ہماری جامع مسجد کئی سالوں سے قائم ہے،کچھ عرصہ قبل تقریباً دو سال پہلے مسجد میں لینٹر ڈالنے کے لیے اور کچھ اس کے احاطے کو مزید بڑھانے کے لیے اس کی دوبارہ تعمیر کی گئی، اس وقت انتظامیہ میں سے ہی ایک شخص نے اس مسجد کی دوسری منزل کو( جو کہ عینِ مسجد ہے ) مدرسہ میں تبدیل کر دیا، وہاں واش روم، وضو خانہ، وغیرہ بنا کر عورتوں کے لیے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا، اب روزانہ بعدِ فجر وہاں خواتین بالغہ، نابالغہ، شادی شدہ، غیر شادی شدہ پڑھنے کے لیے آتی ہیں، انہیں پڑھانے کے لیے بھی خاتون ہی مقرر ہیں۔اس اوپر والی منزل کا دروازہ اور سیڑھیاں مسجد سے باہر کر دیا گیا، یعنی اس کا لنک مسجد سے ختم کر دیا گیا، کلاس مکمل ہونے کے بعد اسے تالا لگا دیا جاتا ہے، وہاں مردوں کی جماعت بھی قائم نہیں کی جاتی، یعنی اوپر والا پورشن مکمل طور پر بطورِ مدرسہ استعمال کیا جاتا ہے ہماری مسجد کے اکثر نمازی اس عمل کی مخالفت بھی کرتے ہیں، جس سے مسجد میں فتنہ و فساد بھی پیدا ہو رہا ہے، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ (1) کیا عینِ مسجد پر مدرسہ تعمیر ہو سکتا ہے اور اس کے لیے مسجد کے اوپر واش روم اور وضو خانہ بن سکتا ہے؟ (2) واقف نے جب جگہ وقف کی تھی، تو مسجد کے ساتھ کچھ معین جگہ مدرسہ کے لیے بھی وقف کی تھی، کافی عرصہ وہ جگہ خالی پڑی رہی، پھر امام صاحب کی رہائش کی ضرورت درپیش تھی، تو وہاں امام صاحب کو مکان بنا کر دے دیا گیا، اب نئے امام صاحب کا اپنا گھر قریب ہے، تو وہ اس رہائش کو استعمال نہیں کر رہے، گھر چلے جاتے ہیں، مسجد انتظامیہ نے اس مکان کو کرایہ پر دے دیا،کیا مدرسہ کے لیے وقف جگہ پر امام صاحب کی رہائش بنا سکتے ہیں اور پھر وقتی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے اسے کرائے پر دے سکتے ہیں؟ (3) اگر مسجد کے اوپر مدرسہ نہیں بن سکتا، تو کیا مدرسے کی جگہ جہاں امام صاحب کی رہائش بناد ی گئی، اسے مدرسہ میں تبدیل کر کے وہاں عورتوں کا مدرسہ منتقل کیا جا سکتاہے ؟

692
693

رمضان میں شیطان کو کہاں قید کیا جاتا ہے

جواب: کر دئیے جاتےہیں اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ بخاری و مسلم میں ہے:’’اذا دخل رمضان، فتحت ابواب الجنۃ وغلقت ابواب جھنم وسلسلت الشیاطین‘‘ترجمہ: جب...

693
694

سنتِ مؤکدہ میں قعدہ اولیٰ بھول گئے تو کیا سنتیں دوبارہ پڑھنا ہوں گی؟

جواب: بیٹھنا بھول جائے۔ تو کیا سجدہ سہو کرنے سے نماز ہوجائے گی؟“ اس کے جواب میں آپ علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ” قعدہ اولیٰ واجب ہے۔ اور واجب کو بھول کر چھوڑدی...

694
695

علم نجوم کی تعریف ،اقسام ،حکم نیز علم توقیت کی حیثیت کیا ہے ؟

جواب: بیٹھے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نجومیوں کے پاس جانے سے منع فرمایا۔ چنانچہ ابو داؤد میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی، رسول اللہ صل...

695
697

بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟

سوال: شوہر کا انتقال ہوجائے اور اس کی بیوہ عدت گزارنے کے بعد آگے شادی کر لے ، تو پہلے مرحوم شوہر کی وراثت سے بیوہ کا جو حصہ بنتا تھا ، وہ اس کو ملے گا یا آگے شادی کرنے کی وجہ سے ختم ہوجائے گا ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں ۔

697
698

شادی شدہ بیٹے یا بیٹی کو وراثت سے حصہ کم ملے گا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنے بچوں میں سے کچھ کی شادی اپنی زندگی میں کر دے اور کچھ کی ابھی اس نے شادی نہ کی ہو کہ اس کا انتقال ہوجائے، تو جن بچوں کی باپ نے شادی نہیں کی تھی، وراثت تقسیم کرتے وقت وہ اپنے شادی شدہ بھائی، بالخصوص شادی شدہ بہن کو یہ کہتے ہیں کہ تم لوگوں کی شادی میں والد صاحب نے بہت خرچہ کر دیا تھا، تمہیں جہیز دے دیا تھا، وہی تمہارا حصہ تھا، لہٰذا اب وراثت میں تمہارا حصہ نہیں ہے، یا پہلے وہ خرچہ مائنس کر کے ہمیں دیاجائے، پھر وراثت تقسیم کی جائے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ ایسی صورت میں باپ نے اپنی زندگی میں جن بچوں کی شادی کی تھی، ان کو حصہ ملے گا؟ اگر ملے گا تو پورا حصہ ملے گا یا شادی کا خرچہ مائنس کر کے باقی ملے گا؟

698
700

تنہا نفل نماز پڑھنے والے کے لئے سری و جہری قراءت کا حکم

سوال: یہ قاعدہ بیان کیا جاتا ہے کہ منفرد کو دن کے نوافل میں سری قرات کرنی چاہیےاور رات کے نوافل میں جہری قرات کرنی چاہیے، کیا اس پر عمل کرنا ضروری ہے یا اس کو اختیار ہے کہ جس طرح چاہے قرات کرے؟

700