
انویسٹمنٹ کرنے اور اس کا کمیشن ایجنٹ بننے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: ہمارے یہاں کئی ایک کمپنیز ہیں ہے جو لوگوں سے مختلف پلان کے تحت انویسٹمنٹ لیتی ہیں۔ کسی پلان میں دوسال کے لئے اور کسی میں کم یا زیادہ مدت کے لئے انویسٹمنٹ لیتے ہیں۔ اس انویسٹمنٹ سے وہ کمپنیاں مختلف قسم کے کاروبار کرتی ہیں جیسا کہ فرنیچر، پراپرٹی،کولڈ اسٹوریج، پنک سالٹ وغیرہ۔ انویسٹ کرنے والے افراد کو انویسٹمنٹ کا 7 فیصد سے 20 فیصد تک رقم اور مدت کے حساب سے طے کرکے ماہانہ پروفٹ دیا جاتا ہے البتہ اس پرافٹ میں سود سے بچنے کے لئے فکس رقم مقرر نہیں کی جاتی بلکہ مقرر کردہ پرسنٹیج یعنی سات سے بیس فیصد کے درمیان کوئی بھی فیصد کبھی کم کبھی زیادہ دی جاتی ہے، معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر انویسٹر کو اس کی اصل رقم بھی واپس مل جاتی ہے۔ اس دوران بالفرض کمپنی کا کوئی نقصان بھی ہوجائے تب بھی انویسٹر کو اس کی اصل رقم بمع پروفٹ ضرور ملتی ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح کی کمپنیوں میں پارٹنرشپ کرناکیسا؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اس طرح کی کمپنیز کے ساتھ کمیشن پر کام کرناکیسا؟ اس میں ان کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جو شخص بھی اپنی کوشش سے کسی فرد کو کمپنی جوائن کروائے گااسے فی لاکھ انویسٹ کروانے پر چار ہزارروپے یا اسی طرح کی کوئی مقرر کردہ رقم بطور کمیشن دی جاتی ہے۔
نمازمیں مرد کا ستر کھل جائے تو کیا حکم ہے ؟
جواب: نمازی نے بالقصد ایک عضوکا چوتھائی حصہ بلا ضرورت کھولا،تو فوراً نماز ٹوٹ جائے گی،اگرچہ فورا چھپالے، یہاں ادائے رکن یا اُس قدر دیر کی کچھ شرط نہیں۔ اور ...
نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔
اعتکاف میں بیٹھنے کا صحیح وقت کون سا ہے ؟ ایک حدیثِ پاک کی شرح
جواب: راہیم نخعی ( عظیم تابعی امام ) سے منقول ہے ؛ فرماتے ہیں کہ جس شخص کا اعتکاف کرنے کا ارادہ ہو ، تو جس رات اعتکاف کرنا ہے ، اس کے غروبِ شمس کے وقت اس ک...
اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے کی شرط پر کیش بیک کی سہولت کا حکم
سوال: ایک سودی بینک نے ایک کرنٹ اکاؤنٹ پر ایک سہولت نکالی ہے کہ اگر کسٹمرمذکورہ اکاؤنٹ میں ماہانہ بنیاد پر کم از کم 10 ہزار روپےرکھے اور اسی اکاونٹ کے ذریعے کے الیکٹرک کا بل ادا کرے گا تو اس کو 2000 روپے تک کیش بیک ملے گا ۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس سہولت کو حاصل کرنا، جائز ہے ؟اس کی تفصیل بینک نے اپنی ویب سائٹ پر بھی بیان کی ہوئی ہے ۔
بس کے سفرکے دوران نمازکاوقت ہوجائے توکیاکرے؟
جواب: نمازی کی سی صورت بناتے ہوئے تمام ارکان کو اداکرلےاوربعدمیں طہارت حاصل کرکے اس کااعادہ بھی کرے۔ ...
دار الحرب میں جمعہ و عیدین پڑھنے کا حکم؟
جواب: نمازیں بھی ادا کرتے ہیں، عوام و خواص، سبھی اس جماعت میں شریک ہوتے ہیں،شاید ہی کوئی اس بارے میں اصلِ مذہب پر عمل کرتے ہوئے صرف ظہر کی نماز ادا کرتا ہ...
نماز کے دوران دونوں ہاتھوں سے خارش کرنے سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
جواب: نمازی کا ایسا فعل عمل کثیر ہے، جس کو دور سے دیکھنے والا یہ سمجھے کہ یہ فعل کرنے والا نماز نہیں پڑھ رہا۔“ (وقار الفتاوی، جلد 2، صفحہ 72، بزم وقار الدین...
قریب المرگ بچھڑے کے ذبح کے وقت صرف خون نکلا ہو، تو کیا وہ بچھڑا حلال ہوگا؟
جواب: از سے خون کا نکلنا زندگی کی علامت ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر اُس بچھڑے میں سے اُسی طرح خون بہا جیسے زندہ جانور کے ذبح کے وقت خون نکلتا ہے ...