
مرد کے لیے کڑھائی کیا ہوا لباس پہننا کیسا ؟
جواب: پر قطری یعنی مُنَقَّش چادر تھی، جسے آپ نے لپیٹ رکھا تھا، پھر آپ نے صحابہ کرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُم کو نماز پڑھائی۔(الشمائل المحمدیۃ، باب ما ج...
حیض والی کا پیپر میں ترجمہ قرآن لکھنا
سوال: عورت حالت حیض میں پیپر کی تیاری کے لئے قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ سکتی ہے؟اور پیپر میں قرآن پاک کا ترجمہ لکھ سکتی ہے؟
زمین پر بیٹھ کر مدنی قاعدہ پڑھنے والے کے پاس کرسی وغیرہ پر بیٹھنا
سوال: اگر کوئی شخص زمین یا چٹائی پر بیٹھ کر مدنی قاعدہ پڑھ رہا ہو تو اب کوئی دوسرا شخص اس کے پاس کرسی یا صوفے وغیرہ پر اونچا بیٹھ سکتا ہے یا نہیں؟
نمازی کی طرف منہ کرنے کا حکم؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دیکھا گیا ہے کہ نماز پنجگانہ کی جماعت مکمل ہوجانے کے بعد کئی افراد مسبوق ہوتے ہیں، جو اپنی نماز مکمل کرنے کے لیےکھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن ان کے آگے اگلی صفوں میں نماز مکمل کرلینے والے نمازی بھی بیٹھے ہوتے ہیں، کیا ایسی صورت میں امام صاحب کا بعد سلام نمازیوں کی طرف منہ کرکے درس دینا یا وظیفہ پڑھنا درست ہے؟ کیا یہ بات صحیح ہے کہ اگلی صف میں جو نمازی موجود ہیں، وہ سترہ کا کام کرتے ہیں، اس کے لیے نمازی کے قد کے برابر سترہ ہونا ضروری نہیں؟ نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ جو نمازی کی طرف منہ کرنے سے منع کیا جاتا ہے، کیا یہ صرف انفرادی طور پر نماز پڑھنے والوں کے لیے ہے، جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں؟ اسی طرح جمعہ والے دن امام صاحب جب سنتوں سے فارغ ہوجائیں، تو اس وقت کئی افراد عین منبر کے سامنے آخر تک سنتوں میں مشغول ہوتے ہیں، ایسی صورت میں منبر پر فوراً بیٹھ جانا درست ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے دلائل کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں۔
ترکے سے پہلے میت کا قرض ادا کریں گے یا وراثت تقسیم؟
سوال: زید کے ورثاء میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ زید نے وراثت میں جو سامان چھوڑا ہے، اس کی مالیت تقریباً 30 سے 40 ہزار کے قریب ہے، جبکہ زید پر ایک ہی شخص کا ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرض تھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کے ترکے کو اُس کے ورثاء کے مابین تقسیم کیا جائے گا یا پھر اس ترکے سے مرحوم کا قرضہ اتارا جائے گا؟ رہنمائی فرمادیں۔ نوٹ: مرحوم کے کفن دفن کے اخراجات مرحوم کے بیٹے نے اپنے مال سے کیے ہیں، اور بیٹے کی طرف سے اُن اخراجات کا مطالبہ نہیں۔
عورت کا ابرو بنوانا اور تھریڈنگ کروانا کیسا ؟
جواب: پر اگر بال آ گئے ہوں تو عام حالت میں اس کے لئے یہ بال صاف کرانا مباح و جائز ہے ،اس میں کوئی حرج نہیں اور یہ کام اگر شوہر کے لئے زینت کی نیت سے ہوتو جا...
اسلام میں خلع کا حقیقی تصور کیا ہے؟
جواب: پر مبنی ہیں اور اگر ان قوانین کا مکمل اور صحیح طریقے سے نفاذ کیا جائے ،تومعاشرے میں فساد ختم ہوتا ہے اور ان قوانین کی خوبی واضح ہوتی ہے۔ اسلام ک...
فصل کے اخراجات پیداوار سے زائد ہوگئے تو عشر واجب ہوگا یا نہیں؟
سوال: ایک شخص نے تجارت کی غرض سے اپنی زمین میں پیاز کاشت کیا ۔ پانی دینے کے لئے سولر پلیٹ خریدی اور اس کے ذریعہ ٹیوب ویل چلا کر اسے پانی دیا ۔ اس فصل کی کاشت میں تقریبا 31 ہزار روپے کے اخراجات آئے (جس میں سولر پلیٹ،سولر پمپ،کاشت کے لئے پیاز کے پودے اور مزدوری شامل ہے)تین ماہ کی محنت کے بعد اس سے صرف گیارہ کلو پیاز حاصل ہوئی جس کی قیمت جب پیاز زمین سے نکال لی گئی اس وقت تقریباً 550 روپے بنتی تھی ۔اب سوال یہ ہے کہ فصل کی کاشت پر آنے والے اخراجات اور حاصل ہونے والی فصل کی مقدار اور قیمت کو دیکھتےہوئے کیا اس شخص پر عشر لازم ہوگا جبکہ اس زمین سے حاصل ہونے والا پیاز مقدار اور معیار میں اتنا نہیں تھا کہ اسے بیچا جاتا، اس لئے گھر ہی میں استعمال کر لیا گیا؟ نوٹ: پیاز کھیت میں ہی کاشت کیا تھا، گھر کے صحن میں کاشت نہیں کیا تھا ۔
فصل پکنے سے پہلے بیچ دی، تو عشر کا حکم
سوال: ایک شخص نے گندم کی کاشت کی ، پھر وہ فصل مکمل پکنے سے پہلے بھینسوں کے چارے کے لیے بیچ دی ، تو کیا اس پر عشر ہو گا؟ نوٹ : فصل اتنی تیار ہو چکی تھی کہ اس کے بعد اس کے خراب ہونے کا اندیشہ نہیں رہتا ، البتہ مکمل پکنا باقی تھا ۔
قرض کی رقم مقروض تک پہنچانے کی اجرت کس پر ہوگی؟
سوال: قرض کی رقم مقروض تک پہنچانے کی اجرت کس پر ہے؟ یعنی اگر باہر ملک سے کوئی شخص پیسے بطور قرض بھیجے تو اس بھیجنے پر جو پیسے لگیں گے وہ آیا قرض خواہ پر ہی ہوں گی یا مقروض سے ان کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے؟