
شوہر کے دو مکان ہوں تو عورت وفات کی عدت کہاں گزارے ؟
سوال: اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہوا ان کے دو گھر ہیں، ایک شہر میں اور ایک گاؤں میں(دونوں کے درمیان شرعی سفر نہیں ہے) ،شوہر اپنی فیملی(بیوی ، بچوں) کے ساتھ شہر والے گھر میں مقیم تھے ۔لیکن کسی کام سے صرف شوہر گاؤں گئے اوروہیں وفات و تدفین ہوئی، زوجہ کو اطلاع شہر والے گھر میں ملی ،سوال یہ ہے کہ ان کی زوجہ عدت کون سے گھر میں گزاریں گی؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟ حالانکہ قرآن عظیم میں یہ نام نہیں، اور نہ ہی اللہ عزوجل کے اسمائے گرامی میں موجود ہے، اس بارے میں رہنمائی کیجئے۔
ویڈیو گیم کی اجرت اور کوئنز کی خریدوفروخت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ انٹرنیٹ پرایک گیم ہے ، جسے کھیلنے کے لیے پہلے ایک اکاونٹ بنانا پڑتاہے ،جس کی وہ گیم ہوتی ہے ، اسے اکاونٹ بنانے کے لیے 20ہزارروپے فیس دی جاتی ہے ۔ یہ اکاونٹ گویااجازت نامہ ہوتاہے ،پھراس کے بعدکوئنز خریدے جاتے ہیں ، بغیرکوئنزکے گیم نہیں کھیلی جاسکتی اورجب کوئی کوئنزخریدتاہے ، تواس کے لیے کوئن کاایک چھوٹاسانشان ہوتاہے اوراس کے آگے اس کافیگرلکھاہوتا ہے ۔ مثلا : اگرکسی نے 500کوئنزخریدے ہیں ، توکوئن کے ایک نشان کے ساتھ500کافیگرلکھاہوا اس کی گیم پرظاہرہوجائے گا ۔ جب گیم کھیلی جائے گی تواگریہ شخص ہارگیا، تواس کے فیگرمیں سے کچھ مائنس ہوجائیں گے اورجیتنے والے کومل جائیں گے اوراگرجیت گیا ، تواسے ہارنے والے کے کوئنزمل جائیں گے ، جوقابل فروخت ہوں گے کہ اگرکوئی شخص اس سے رابطہ کرے کہ یہ کوئنزمجھے بیچ دو ، تواسےپیسوں کے بدلے بیچ دے گا ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ یہ اکاونٹ بنانے کے لیے رقم دینااورپھرکوئنزکی خریدوفروخت یہ شرعاً درست ہے یانہیں؟
غوث پاک کے قول: قدمی ھذہ علیٰ رقبۃ کلِ ولیِ اللہ کی شرعی حیثیت؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ حضور غوث پا ک رحمۃ اللہ علیہ کافرمان ہے :”قدمی ھذہ علی رقبۃ کل ولی اللہ “ بعض لوگ اس بارے میں کہتے ہیں کہ یہ کو نساکوئی حدیث ہے ، یہ بس ایک ولی کاقول ہے ،اس کی کوئی حیثیت نہیں؟
قرآنی آیات سے جاندارکی تصویر بنانا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک شیر کی تصویر ہے، اس میں کوئی قرآنی آیات اس اندازسے لکھی ہوئی ہیں کہ ان سے شیرکی تصویربن گئی ہے ، اس طرح کی تصویر اپنے پاس رکھنا یا گھر ،دکان میں دیوار پر لگانا کیسا ہے ؟
نقش نعلین کے اوپر یا اس کے اَطراف میں مقدس تحریر لکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نقش نعلین کہ جو تبرک کی نیت سے گھر میں رکھے جاتے ہیں اگر کوئی شخص مارکیٹ میں ملنے والی تصویر لینے کے بجائے اپنے ہاتھ سے نقش بناکر حصول برکت کی نیت سے رکھے تو کیا اس سے بھی برکت حاصل ہوگی یا یہ عکسی تصویر ہی کے ساتھ خاص ہے؟ نیز نقش نعلین کے اوپر یا اطراف میں اللہ عزوجل اور رسول پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ تحریر کرنا کیسا ہے؟ بیان فرمادیں۔
روزے کی حالت میں سینی ٹائزر گیٹ سے گزرنے سے روزے کا حکم ؟
جواب: سوال ہوا :” ایک کامل عارف باﷲکے مقبرہ میں بارہ بارہ چند حضرات مل کر بعد ۴ بجے دن کے فاتحہ کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور بوقتِ فاتحہ ہمیشہ مزار شریف سے کچھ ...
کیا صرف بیچنے کے لئے لگائی جانے والی فصل پر عشر واجب ہوتا ہے؟
سوال: زمینی پیداوار پر عشر واجب ہوتا ہے یا وہ پیدا وار جس سے زمین کا نفع حاصل کرنا مقصود ہو ۔سوال یہ ہے کہ گھر کی زمین میں بھی کچھ چیزیں لگاتے ہیں جس سے زمینی پیداوار حاصل کرنا مقصود ہوتا ہے ، کیا اس پر عشر واجب ہوگا؟ نیز کیا عشر صرف اس پیداوار پر واجب ہوگا جس کو بیچ کر نفع اٹھایا جائے؟
احرام کی حالت میں مرد کے لیے پٹی والی چپل پہننے کا حکم ؟
جواب: سوال میں مذکور جوتا مرد کے لئے احرام کی حالت میں پہننا شرعا جائز نہیں ، کیونکہ احرام کی حالت میں جوتے کے ذریعے قدم کے درمیان والی ابھری ہڈی کو اور اس ...
سونے کے بسکٹ کے بدلے سونے کا زیور خریدناکیسا؟
جواب: سوال میں بیان کیا گیا ہے کہ زیور کے بدلے میں دیا جانے والا سونا کبھی اس سودے کے وقت نہیں دیا جاتا ، بلکہ بعد میں دیا جاتا ہے، تو یہ ادھار سودا ناجائز...